Tag: مصطفی کمال

  • مصطفی کمال نے کامران ٹیسوری کو ورلڈ کا بیسٹ گورنر قرار دے دیا

    مصطفی کمال نے کامران ٹیسوری کو ورلڈ کا بیسٹ گورنر قرار دے دیا

    کراچی : رکن قومی اسمبلی ایم کیو ایم کے رہنما مصطفی کمال نے کامران ٹیسوری کو ورلڈ کا بیسٹ گورنر قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اسکالر ذاکر نائیک کی ایم کیو ایم رہنما مصطفی کمال سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی شریک ہوئے جبکہ دیگر اقلیتی اور دیگر مذاہب کے لوگ نے بھی شرکت کی۔

    رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ اس وقت آپ دنیا کےبیسٹ گورنرکےساتھ بیٹھےہیں،ان کوابھی یہ ایوارڈ ملانہیں ہےلیکن جس طرح یہ کام کررہے ہیں اس کو دیکھتے ہوئے جلد یہ ایوارڈ انہیں ملے گا۔

    انھوں نے بتایا کہ ایک زمانے میں مجھے ورلڈ کا بیٹا مئیر کا ایوارڈ ملا تھا۔

  • بانی ایم کیو ایم کو چھوڑنے پر میری سپاری دی گئی، مصطفی کمال کا انکشاف

    بانی ایم کیو ایم کو چھوڑنے پر میری سپاری دی گئی، مصطفی کمال کا انکشاف

    اسلام آباد : ایم کیوایم پاکستان کے رہنما اوررکن قومی اسمبلی مصطفی کمال نے انکشاف کیا کہ بانی ایم کیوایم کوچھوڑنے پرمیری سپاری دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما مصطفی کمال نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں انکشاف کیا کہ بانی ایم کیوایم کوچھوڑنے پرمیری سپاری دی گئی ، جس میں سے کچھ لوگ پکڑے بھی گئے۔

    ایم کیو ایم کے رہنما نے بتایا کہ میں نےاورانیس قائم خانی نےاس وقت بانی کوچھوڑاجب اس کی سزاموت تھی، بانی ایم کیوایم کوایک دن میں نہیں چھوڑا،وقت کیساتھ پردے اٹھ رہے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج جو لوگ دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ کراچی میں امن لے کر آئے درست نہیں، ہم نے گن پوائنٹ کے بغیر لوگوں کےدل اور دماغ تبدیل کئے۔

    رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ کراچی کے امن پر ریاست کو ہمارا اورکراچی کے جوانوں کا شکرگزار ہونا چاہیے۔

  • پیپلزپارٹی سے اختلاف ہے کوئی دشمنی نہیں، مصطفیٰ کمال

    پیپلزپارٹی سے اختلاف ہے کوئی دشمنی نہیں، مصطفیٰ کمال

    اسلام آباد: ایم کیوایم پاکستان کے رہنما مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی سے اختلاف ہے کوئی دشمنی نہیں مگر فی الحال الحاق بھی نہیں ہورہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مصطفی کمال نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پارلیمانی نظام میں جو آپ کیخلاف جیتا اس کو بھی عزت دینی چاہیے، دوسرا جو ووٹ لیکر آئے اسے چور ڈاکو کہنے والا کلچرپی ٹی آئی لیکرآئی.

    ایم کیوایم پاکستان کے رہنما نے پی ٹی آئی کے بیان پر کہا کہ سیاستدانوں سےنہیں اسٹیبلشمنٹ سےبات کرنےکےموقف سے خلا بڑھ رہا ہے۔

    رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پی پی سے اختلاف رہتا ہے، جب پارلیمنٹ میں آگئے تو بات بھی کرتے ہیں، پیپلزپارٹی سے دشمنی نہیں مگرفی الحال الحاق بھی نہیں ہورہا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ آصف زرداری سے کہا تھا ہمارے پاس وزارت عظمیٰ کا امیدوار نہیں ، بلاول آپ کے وزیراعظم کےامیدوارہیں، آپ کو ہماری ضرورت پڑےگی، کیا آپ چاہیں گے کراچی،حیدرآباد کامینڈیٹ آپ کے وزیراعظم کیخلاف ہو۔

    رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ اگر وہ جماعت جیتے جس کا وزارت عظمیٰ کا اپنا امیدوارہوتو وہ پی پی کو ووٹ نہیں دے گی، پیپلزپارٹی سوچے کے ان کے اندر کون سے ایسے لوگ ہیں جو انکا نقصان کرا رہے ہیں۔

    اگرکراچی حیدرآبادمیں ایم کیوایم کمزور ہوتی ہےتوفائدہ پی پی کو نہیں کسی اورکوہوگا اور اگر ہم جیتیں گے تو پی پی کا فائدہ ہے کیونکہ ہم ان کے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔

  • غیر قانونی زمین الاٹمنٹ  کیس : مصطفی کمال سمیت  دیگر پر فردِ جرم عائد

    غیر قانونی زمین الاٹمنٹ کیس : مصطفی کمال سمیت دیگر پر فردِ جرم عائد

    کراچی : احتساب عدالت نے غیر قانونی زمین الاٹمنٹ کیس میں پاک سرزمین کے سربراہ مصطفی کمال سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت نے کلفٹن میں سرکاری زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت عدالت نے مصطفی کمال اور دیگر پر فرد جرم عائد کردی تاہم تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

    دیگر ملزمان میں افتخار قائمخانی، ممتاز حیدر، سید نشاط علی ، محمد داؤو، محمد رفیق، محمد عرفان ، نذیرزرداری، محمد یعقوب، فضل الرحمان شامل ہیں۔

    :ملزمان کی جانب سے ٹرائل چلانے کی استدعا کی گئی ، جس پر عدالت نے ریفرنس کے گواہوں کو نوٹس جاری کردیا اور سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔

    عدالت کے باہر مصطفی کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نظام ختم ہوئے 14 ماہ گزرگئے مگرالیکشن نہیں ہوئے، اختیارات نچلی سطح پردینے میں حکومت کی جان نکلتی ہے، وزیراعظم کی الیکٹورل اصلاحات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

    مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کو اختلافات ختم کرکے مذاکرات کرنے چاہئیں ، بلاول کوزیب نہیں دیتاپی ڈی ایم پلیٹ فارم سے انقلاب کی بات کریں۔

  • مصطفی کمال کے خلاف غیر قانونی الاٹمنٹ کا ریفرنس قابل سماعت قرار

    مصطفی کمال کے خلاف غیر قانونی الاٹمنٹ کا ریفرنس قابل سماعت قرار

    کراچی: احتساب عدالت نے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کیخلاف سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا ریفرنس قابل سماعت قرار دے دیا ،مصطفی کمال پر کلفٹن میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں ساحل سمندر پر غیرقانونی طور پر الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی، چیئر مین پی ایس پی مصطفی کمال، سابق ڈی جی ایس بی سی اے افتخار قائمخانی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

    عدالت نے سابق ڈی جی ایس بی سی اے افتخار قائمخانی، داوٴد جان، زین ملک و دیگر کی جانب سے ریفرنس کے ناقابل سماعت ہونے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا، فیصلے میں ملزمان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ریفرنس قابل سماعت قرار دے دیا۔

    عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی، مصطفی کمال اور سابق ڈی جی ایس بی سی اے افتخار قائمخانی سمیت دیگر ملزمان پر کلفٹن میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔

    بعد ازاں پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے اوپر لگائے گئے الزامات کا  کوئی سر پیر نہیں ہے، سندھ میں کتوں کے کاٹنے سے درجنوں لوگ مر رہے ہیں اور سندھ حکومت اپنی اجارہ داری قائم کرنے میں لگی ہوئی ہے۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کل وزیر اعظم کی تقریر سے مایوسی ہوئی، مجھے اب کوئی امید نظر نہیں آتی کہ ملک میں کچھ بہتری ہوگی، فیصلہ عدالتوں کا تھا مگر وزیر اعظم کہتے ہیں کہ انہوں نے رحم کیا ، حکومت سے وابستہ تمام امیدیں ختم ہوگئیں، تب عدالتی نظام بہتر تھا، جب حکومت کی حمایت میں فیصلے آرہے تھے۔

    پی ایس پی چیئرمین نے کہا سندھ کے بچوں کو کتے کاٹ رہے ہیں، ویکسین نہیں ہے، لوگ بیماریوں سے مر رہے ہیں، مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے، بانی ایم کیو ایم نے بھارت میں سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے، بابری مسجدکے فیصلے کو صحیح کہہ رہے ہیں، 3 سال قبل میری کی گئی پریس کانفرنس بالکل صحیح ثابت ہوئی۔

  • وفاق اور سندھ سمیت سب کراچی سے کچرا اٹھانے میں ناکام ہوگئے، مصطفیٰ کمال

    وفاق اور سندھ سمیت سب کراچی سے کچرا اٹھانے میں ناکام ہوگئے، مصطفیٰ کمال

    کراچی: چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وفاق اور سندھ حکومت سمیت سب کراچی سے کچرا اٹھانے میں ناکام ہوگئے ہیں، کرپشن کی وجہ سے مسائل میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اس شہر میں کچرا اٹھانا مسئلہ بن کررہ گیاہے، پہلےوفاق پھر صوبائی حکومت سمیت سب فیل ہوگئے، اب توکتے کے کاٹنےکی خبریں بہت زیادہ عام ہوچکی ہیں کتے کاٹےکی ویکسین سرکاری اسپتالوں میں میسرنہیں۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پہلےتوکتےکوکھانےمیں زہرملاکردیاکرتےتھےتووہ مرجاتاتھا اب توکتےکے زہرمیں بھی کرپشن ہےجس سےکتےمرنہیں رہے کراچی کےلوگ جب تک خاموش رہیں گےعذاب بڑھتارہےگا عوام سےکہتاہوں ظلم کوخاموشی سےسہنے والا ظالم کاساتھی ہے پاک سرزمین پارٹی آخرتک ظلم کے خلاف کھڑی ہے، ہماراساتھ دیں ہم اس ظلم کی طاقت کوتباہ وبربادکردیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت یابی کےلئے دعا گو ہیں میری دعا ہے شریف خاندان اس آزمائش سے جلد نکلے، وزیر اعظم سے گزارش ہے نوازشریف کو بہترین طبی سہولتیں دی جائیں تمام سیاسی اختلافات بھلا کر نوازشریف کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

    چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پی ایس پی اس ملک کا مستقبل ہے، بطورسٹی ناظم کئےگئے کاموں کو دنیا یاد رکھتی ہے، یہی وجہ ہےپاک سرزمین پارٹی میں لوگ شامل ہورہےہیں میں میرشمس مینگل کوآج پی ایس پی میں خوش آمدید کہتاہوں یہ2013 کے عام انتخابات میں حصہ لےچکےہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب سے بہت سارےلوگ پی ایس پی میں شامل ہورہےہیں،آج ملتان میں ہمارازون کھل گیاہے اورکچھ دنوں بعدآپ کوبہت سےلوگوں کی شمولیت کی خبرملےگی۔

  • میرے خلاف کیس انصاف اورعدالت  کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے، مصطفیٰ کمال

    میرے خلاف کیس انصاف اورعدالت کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے، مصطفیٰ کمال

    کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا کراچی کاسب سے بڑامسئلہ کچرا ہے،سندھ حکومت اور وفاقی حکومت مسئلے کے حل کے لیے کودپڑیں ،میرے خلاف کیس کے نام پرانصاف کے ساتھ بھونڈا مذاق کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے احتساب عدالت میں پیشی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج کراچی کایہ حال ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کا کچرہ نہیں اٹھ رہا ، سندھ حکومت، وفاقی حکومت مسئلے کے حل کے لیے کود گئیں ہیں۔

    مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ کوئی پوچھے گا کہ اربوں روپےکہاں جارہےہیں، پاکستان میں اچھے آدمی کانجام اچھا نہیں ہے۔

    پی ایس پی سربراہ نے کہا جس زمین کی الاٹمنٹ کا کیس بنایاگیا،وہ تیس سال سےپرائیویٹ لینڈ ہے،پرائیویٹ لینڈ سرکاری آدمی کیسے الاٹ کرسکتا ہے، کیس کے نام پر انصاف اور عدالت کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرےخلاف کیس ہی سرے سے ہی بےبنیاد ہے، زمین کبھی سرکاری زمین تھی ہی نہیں، اس کیس کا عنوان ہی غلط ہے، کوئی بینک ٹرائل ،کرپشن یا کوئی بھی جائیداد نہیں نکال پائے۔

    مصطفی کمال نے کہا کہ شہر کیلئے میراپلان کیاہے،ماضی کی کارکردگی سےاندازہ لگالیں، میرے دشمن بھی کہتے ہیں یہ کام کرسکتا ہے۔

    چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ ہمیں مارنے والوں کاہاتھ روکناپڑے گا،دنیامطلبی ہے، کشمیری پاکستانیوں کی ظاہری مدد مانگ رہے ہیں، بھارت پہلے سے جنگ کررہاہے اور ہر دن لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کررہاہے۔

    اس سے قبل کراچی میں ساحل کے قریب زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیس میں مصطفی کمال، سابق ڈی جی ایس بی سی اےافتخار قائمخانی سمیت دیگر ملزمان کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے ، نیب کے تفتیشی افسر عبدالفتح پیش نہ ہوئے ۔

    فاضل جج نے استفسار کیا مفرور ملزمان کی کیا رپورٹ ہے؟ نیب وکیل نے بتایا مفرور ملزمان کے گھروں پر نوٹس ارسال کردیئے تھے، لگتا ہے کچھ ملزمان پاکستان سے باہر ہیں، وکلا صفائی نےتیاری کے لئے مہلت طلب کی۔

    جس پرعدالت نے سماعت پانچ اکتوبر تک ملتوی کردی۔

  • کراچی کیلئے مصطفی کمال اور خالد مقبول صدیقی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں، فاروق ستار

    کراچی کیلئے مصطفی کمال اور خالد مقبول صدیقی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں، فاروق ستار

    کراچی : ایم کیوایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کے مفاد کیلئے مصطفی کمال اور خالد مقبول صدیقی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں، ہم کراچی میں پاکستان کی بقا کی جنگ لڑیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو خود نہیں معلوم اس کو کون چلارہا ہے، پارٹی میں کیے گئے اقدامات وہ آمرانہ تھے۔

    ایم کیو ایم کے جو نادان دوست تھے ایک ایسا اقدام کیا جو درست نہ تھا، ایم کیو ایم والوں کس کے کہنے پر مجھ سے جان چھڑائی پتہ نہیں۔

    فاروق ستار نے مزید کہا کہ میئر نے جو کیا وہ ستم بالائے ستم تھا، میئر نے ایم کیو ایم کا ٹائی ٹینک ڈبو دیا، میئر نے فل ٹاس بال کرائی جس پر چوکا چھکا لگا، نہ کچرا اٹھا نہ صفائی ہوئی سب تماشہ تھا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے کمیشن کا مشورہ دیا کہ کچرا، سیوریج، کے فور اور کراچی کو 600 ارب روپے دیئے جائیں۔ موجودہ مئیر سمیت تمام پارٹی اراکین کو کراچی کیلئے متحد ہونا پڑے گا۔

    نعمت اللہ خان، مصطفی کمال ، مرتضی وہاب ، ناصر شاہ سب آگے آجائیں۔ بارشوں کے بعد کراچی کی تباہی کی ذمہ دار تمام حکومتی ادارے ہیں۔

    میری خواہش تھی عمران خان کراچی آتے اور صفائی مہم کا جائزہ لیتے۔ فاروق ستار نے کہا کہ تین سال پہلے بائیس اگست سانحہ سے علیحدہ ہوگئے تھے استغاثہ نے آج تک ہمیں بائیس اگست میں رکھا ہوا ہے۔

  • ایم کیو ایم اور پی ایس پی کراچی کے کچرے پر لڑ رہی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

    ایم کیو ایم اور پی ایس پی کراچی کے کچرے پر لڑ رہی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کےکچرےپراب ایم کیوایم اورپی ایس پی لڑرہی ہیں، پی ٹی آئی بھی اس میں شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں کچرے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب کچرےپربھی سیاست شروع ہوگئی ہے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نےسندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بنائی تھی ، سالڈویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی جب بنی تو چارہزارٹن کچراپیداہوتاتھا اور اب16ہزارٹن کچراپیداہوتاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کچرےسےمتعلق حالات اچھےنہیں ہیں ، صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے میں نےڈی سیزکوبھی شامل کیاہےوہ بھی مددکررہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نےکچھ ناکوں سےکچرا اٹھایاکچھ سڑکوں کےقریب کھپایا۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے بتایا کہ ہم نےکےایم سی کوکہاہے، وہ فیومیگیشن کررہےہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سندھ بیراج کی تعمیرمیں وفاق کے ساتھ مل کربیٹھے ہیں۔آئین کےتحت ہر90روزمیں سی سی آئی اجلاس لازمی ہے،وزیراعظم چیئرمین ہیں وہ سی سی آٓئی اجلاس بلاہی نہیں رہے۔بطوروزیراعلیٰ سی سی آئی اجلاس بلانےکے لیے درخواست دی ہے۔

    یاد رہے کہ کراچی میں صفائی کی صورتحال ابتر ہے جگہ جگہ کچرے کے انبار لگے ہوئے ہیں اور میئر کراچی اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال کے درمیان اس پر لفظی جنگ بھی جاری ہے، مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ میئر کراچی کو حاصل اختیارات اور ریسورسز سے ہی نوے دن میں اس شہر کو صاف کرسکتے ہیں۔

    میئر کراچی نے اس دعوے پر مصطفیٰ کمال کو کراچی کا ڈائریکٹر گاربیج تعینات کیا تھا تاہم اگلے ہی روز انہیں ان کے عہدے سے معطل کردیا گیا۔ معطلی کی وجہ مصطفیٰ کمال کی جانب سے سخت زبان کا استعمال اور اختیارات سے تجاوز کرنا بتائی گئی۔

    دوسری جانب مصطفیٰ کمال نے گزشتہ رو ز اے آروزآئی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کرپشن اور نااہلی چھپانے کے لیے ہٹایا گیا ہے، یا درہے کہ مصطفیٰ کمال کو ہٹائے جانے کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔

  • مصطفی کمال کو کیوں برطرف کیا گیا؟

    مصطفی کمال کو کیوں برطرف کیا گیا؟

    کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کی برطرفی کی وجوہات سامنے آگئیں ، نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ مصطفی کمال نے اختیارات اور حدود سے تجاوز کیا ، رات 2بجے افسران کو بریفنگ کے لیےبلوانا پروجیکٹ ڈائریکٹر کااستحقاق نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر کی جانب سے پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال کو برطرف کئے جانے کا نوٹی فکیشن سامنے آگیا ، نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ مصطفی کمال نے اختیارات اور حدود سے تجاوز کیا، ان کی خدمات ختم کرکے اعزازی عہدے سے برطرف کیاجاتاہے۔

    ،نوٹی فکیشن کے مطابق مصطفی کمال نے میری نیک نیتی پر سیاست کرنے کی کوشش کی، پروجیکٹ ڈائریکٹر میونسپل کمشنر کے ماتحت کام کرتا ہے، رات 2بجے افسران کو بریفنگ کے لیے بلوانا پروجیکٹ ڈائریکٹر کا استحقاق نہیں۔

    مزید پڑھیں : میئر کراچی وسیم اختر نے مصطفی کمال کو معطل کردیا

    یاد رہے گزشتہ روز میئر کراچی وسیم اختر نے مصطفیٰ کمال کو شہر کی صفائی کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات کیا تھا اور تمام دستیاب وسائل فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا مصطفیٰ کمال 90 دن میں کراچی کا کچرا اٹھا کر دکھائیں۔

    بعد ازاں مصطفیٰ کمال نے اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میئرصاحب کی آٖفر قبول کرلی، خلوص سے مسئلہ حل کروں گا، میں ٹھنڈے کمرے میں بیٹھ کر فیصلے کرنے والا آدمی نہیں ہوں، مسائل روڈ پر ہیں، ٹھنڈے کمرے میں بیٹھ کر کیا کام ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میئرکراچی میرا باس ہے، میں میئر کے نیچے کے لوگوں کا باس ہوں، فنڈنگ یاچندہ نہیں مانگ رہا، دستیاب وسائل میرے اختیار میں آنے چاہئیں۔

    واضح رہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے چیلنج کیا تھا کہ مجھے موقع دیں 90 دن میں کراچی کا کچرا صاف کردوں گا۔