Tag: مصطفی کمال

  • متحدہ کے قائد سے نہیں انکے اعمال سے نفرت ہے،  مصطفیٰ کمال

    متحدہ کے قائد سے نہیں انکے اعمال سے نفرت ہے، مصطفیٰ کمال

    کراچی : سابق سٹی ناظم مصطفی کمال نے کہا ہے کہ انہیں ایم کیوایم کے قائد سے نہیں ان کے اعمال سے نفرت ہے ۔رحمان ملک کے بارے میں جو کہا اس پر اب بھی قائم قائم ہوں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی کے پروگرام سوال یہ ہے میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم نے تین سال خاموشی سے زندگی گزاری انتشار نہیں چاہتے تھے.

    مصطفی کمال نے ایم کیوایم کے بارے انکشاف کیا کہ وہ بھتہ نہیں لیتی، انہوں نے کہا کہ فاروق ستار اورکئی رہنما پارٹی کےمظلوموں میں شامل ہیں، انہوں نے فاروق ستارکو بھائی اورمظلوم کہا۔

    مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ قائم ایم کیوایم اپنے لوگوں سے سچ بولیں، رحمان ملک سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ رحمان ملک کے حوالے سے میں اب بھی اس موقف پر قائم ہوں کہ رحمان ملک خفیہ میٹنگ میں شریک تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کی متحدہ قومی موومنٹ کے چند لوگوں سے اچھی دوستی تھی۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 2011تک متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کی سرگرمیوں کاعلم نہیں تھا، اگر کوئی الزام لگا تو خود کو قانون کے حوالے کرنے کو تیار ہوں۔

     

  • کراچی کے بعدحیدر آباد میں بھی مصطفی کمال کی وال چاکنگ

    کراچی کے بعدحیدر آباد میں بھی مصطفی کمال کی وال چاکنگ

    کراچی: شہر قائد کے بعد حیدر آباد میں بھی مصطفی کمال کے حق میں وال چاکنگ سامنے آگئی۔

    حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد نمبر سات کی دیواروں پر سابق ناظم کراچی مصطفی کمال کے حق میں چاکنگ کی گئی ہے۔

    دیواروں پر قدم بڑھاو مصطفی کمال ہم تمہارے ساتھ ہیں ، اور مصطفی کمال ویلکم کے نعرے لکھے گئے ہیں۔

    جمعرات کو مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی وطن واپسی اور دھواں دار پریس کانفرنس کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی مصطفی کمال کے حق میں چاکنگ کی گئی تھی۔

  • پرویز مشرف کا سابق سٹی ناظم مصطفی کمال سے ٹیلی فونک رابطہ

    پرویز مشرف کا سابق سٹی ناظم مصطفی کمال سے ٹیلی فونک رابطہ

    کراچی: سابق صدر پرویز مشرف نے سابق سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔

     پرویز مشرف کے قریبی ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کی جانب سے مصطفی کمال کو سیاست میں سرگرم ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

     ذرائع کاکہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے مصطفی کمال کو آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کی دعوت بھی دی ہے اور اے پی ایم ایل کے رہنماؤں کو مصطفی کمال سے رابطے کی ہدایت بھی کی ہے۔

     ذرائع کے مطابق سابق ناظم مصطفی کمال اس وقت دبئی میں موجود ہیں اور آئندہ چند روز مین اے پی ایم ایل کا ایک وفد پرویز مشرف کا پیغام لیکر دبئی روانہ ہوگا۔

  • مصطفیٰ کمال نے احتجاجاً آئی سی سی کی صدارت چھوڑ دی

    مصطفیٰ کمال نے احتجاجاً آئی سی سی کی صدارت چھوڑ دی

    ڈھاکہ : کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی فاتح ٹیم کو دینے کے تنازعہ پر بنگلہ دیش کے مصطفی کمال نے آئی سی سی کی صدارت سے استعفی دے دیا۔ بنگلہ دیش اور آئی سی سی آمنے سامنے آگئے۔ لڑائی شدت اختیار کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے بگ تھری کے ٹھیکیدار بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال دیں۔ بنگلہ دیش کی سرزمین پر قدم رکھتے ہی مصطفی کمال نے آئی سی سی پر تنقید کے نشتر چلادیئے۔

    آسٹریلوی کپتان سری نواسن سے ورلڈ کپ 2015 کی ٹرافی وصول کر رہے ہیں

    مصطفی کمال نے آئی سی سی میں ہونے والے بے ضابطگیوں کا پردہ چاک کردیا۔ کہتے ہیں آئی سی سی میں بھارت کا کنٹرول ہے۔ بھارت ہر معاملے پراپنی من مانی کرتا ہے۔

    کرکٹ کا نظام بدعنوان لوگ چلارہے ہیں۔ ایسا چلتا رہا تو کرکٹ تباہ ہوجائے گی۔ آئی سی سی میں صدر کا عہدہ رسمی ہے۔ سارے اختیارات چئیرمین کے پاس ہیں۔

    ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے کپتان کو ٹرافی دینے کا استحقاق میرا تھا جو سری نواسن نے چھینا۔ عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ حتمی ہے۔ مصطفیٰ کمال کی جگہ اب پاکستان کے نجم سیٹھی آئی سی سی کے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔