Tag: مصنوعی بازو

  • پاکستانی طالب علم نے مصنوعی بازو تیار کرلیا

    پاکستانی طالب علم نے مصنوعی بازو تیار کرلیا

    پاکستانی طالب علم نے مصنوعی بازو بنا کر دنیا بھر میں اپنے ملک کا نام روشن کردیا، مذکورہ مصنوعی بازو مارکیٹ میں دستیاب بازؤں کی نسبت سستا اور پائیدار ہے۔

    اردن میں مقیم 17 سالہ عبداللہ خواجہ نامی طالب علم کا تعلق پشاور سے ہے، اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں عبداللہ خواجہ نے اپنی اس کاوش کے بارے میں آّگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ میں اپنے والد کے ہمراہ اردن میں مختلف پناہ گزین کیمپوں میں گیا تھا جہاں میں نے ہاتھوں سے محروم مختلف لوگوں کو دیکھا تو مجھے اس بات کا خیال آیا۔

    مصنوعی بازو

    عبداللہ خواجہ کے مطابق جب میں نے مارکیٹ سے اس کی قیمت معلوم کی تو وہ زیادہ تھی پھعر میں نے فیصلہ کیا کہ اب تھری ڈی ڈیزائننگ کو استعمال کرتے ہوئے مصنوعی بازو تیار کروں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بازار میں ملنے والے بازوؤں کی نسبت میرا تیار کیا ہوا بازو اعلیٰ کوالٹی کا حامل اور پائیدار ہے۔ یہ بازو پٹھوں کے ذریعے کنٹرول ہوتا ہے اور یہ تین کلوگرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

  • نازک اشیا کو گرفت میں لینے والا حساس مصنوعی ہاتھ تیار

    نازک اشیا کو گرفت میں لینے والا حساس مصنوعی ہاتھ تیار

    امریکی ماہرین نے نازک چیزوں کو با آسانی گرفت میں لینے والا حساس مصنوعی ہاتھ تیار کرلیا، اس ہاتھ کی تیاری میں 15 برس کا عرصہ لگا۔

    اب تک تیار کیے جانے والے مصنوعی ہاتھ نازک اشیا کو گرفت میں نہیں لے سکتے تھے۔ اب یہ نئے تیار کردہ ہاتھ اس لحاظ سے منفرد ہیں کہ یہ نہ صرف نازک اشیا کو گرفت میں لے سکتے ہیں بلکہ محسوس بھی کرسکتے ہیں۔

    یونیورسٹی آف اوٹاہ میں تیار کیے گئے یہ ہاتھ اسٹار وارز کے کردار لیوک اسکائی واکر سے متاثر ہیں اور ان بازوؤں کو لیوک کا نام ہی دیا گیا ہے۔

    یہ بازو دھات اور موٹرز سے بنائے گئے ہیں جبکہ ان کی اوپری سطح جلد جیسی رنگت کی حامل ہے۔ یہ نیا ہاتھ 100 مائیکرو الیکٹروڈز اور تاروں کے ذریعے پہننے والے کے اعصاب سے جڑ جاتا ہے جس کے بعد یہ اعصاب کے ذریعے کنٹرول ہوتا ہے۔

    اس کے برعکس پروستھیٹک بازو پہننے والے اس بازو کو اپنے دماغ کے ذریعے استعمال کرسکتے تھے۔ اس جدید اور منفرد بازو کی تیاری میں 15 سال کا عرصہ لگا ہے۔

  • 13 سالہ معذور طالبہ کو فلمی کردار جیسے بازو مل گئے

    13 سالہ معذور طالبہ کو فلمی کردار جیسے بازو مل گئے

    ہالی ووڈ فلم الیتا بیٹل اینجلز میں دکھائے گئے بازو ایک 13 سالہ معذور طالبہ کو لگا دیے گئے۔

    13 سالہ طالبہ ٹیلی صرف 15 ماہ کی عمر میں ایک بیماری کے باعث اپنے بازوؤں سے محروم ہوگئی تھی۔ اس کے شوق کو دیکھتے ہوئے الیتا اینجل کی ٹیم نے اوپن بائیونکس نامی کمپنی کی معاونت حاصل کی اور معذور بچی کے بازوؤں کی تیاری کا کام شروع کیا۔

    فلم میں دکھائے گئے بازو تشکیل دینے کے لیے ہدایت کار جیمز کیمرون کی بھی مدد لی گئی۔

    بعد ازاں ٹیلی کو لندن بلایا گیا، وہ سمجھی شاید اسے کسی فوٹو شوٹ کے لیے بلایا گیا ہے مگر وہاں فلم کریو اس کے لیے کوئی اور ہی تحفہ لیے موجود تھا۔

    ٹیلی کو بازوؤں کا تحفہ دینے کے بعد اسے الیتا فلم کے پریمیئر میں بھی بلایا گیا جہاں دنیا بھر کے فوٹوگرافرز نے اس باہمت بچی کی تصاویر کھینچیں۔

  • سندھ پولیس کے معذور اہل کار کو پانچ سال بعد مصنوعی بازو لگا دیا گیا

    سندھ پولیس کے معذور اہل کار کو پانچ سال بعد مصنوعی بازو لگا دیا گیا

    کراچی: ٹریفک حادثے میں اپنے ایک بازو سے محروم ہونے والے پولیس اہل کار  کو مصنوعی بازو لگا دیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ کی کوشش سے سب انسپکٹر کو پانچ برس بعد اپنا کھویا ہوا بازو مل گیا.

    سب انسپکٹر انور سولنگی 2014 میں اسٹیل ٹاؤن میں‌ ڈیوتی دیتے ہوئے ایک ٹریفک حادثے میں اپنے بازو سے محروم ہوگیا تھا. اس ضمن میں ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے کلیدی کردار ادا کیا.

    سب انسپکٹر انور سولنگی کو یہ مصنوعی بازو انسپکٹر جنرل سندھ پولیس سید کلیم امام کے ہدایت پر لگایا گیا.

    غلام اظفر مہیسر / سید کلیم امام

    اپنا کھویا ہوا بازو پانے کے بعد انور سولنگی نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں‌ آئی جی سندھ سید کلیم امام کا تہ دل سے شکر گزار ہوں. معذوری کی وجہ سے میں گزشتہ پانچ برس سے پریشانی کا شکار تھا.

    یہ آپریشن ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کی سندھ پولیس میں لائی جانے والی اصلاحات کا حصہ ہے.

    مزید پڑھیں: سندھ پولیس کے 163 اہل کاروں کے نام یو این امن مشن کے لیے فائنل

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے غلام اظفر مہیسر نے کہا کہ سندھ پولیس میں 35 اہل کاروں کو مختلف معذوریوں کا سامنا ہے، جو ڈیوٹی کے دوران پولیس مقابلوں اور بم دھماکوں میں معذور ہوئے.

    انھوں نے مزید کہا کہ انسپکٹر جنرل سندھ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ مزید اصلاحات کے لیے پرامید ہے.