Tag: مصنوعی منشیات

  • مصنوعی منشیات کھانے پینے کی اشیا کی شکل میں فراہم کی جارہی ہیں، اے این ایف

    مصنوعی منشیات کھانے پینے کی اشیا کی شکل میں فراہم کی جارہی ہیں، اے این ایف

    کراچی: اے این ایف کے صوبائی سربراہ نے انکشاف کیا ہے کہ مصنوعی منشیات کھانے پینے کی اشیا کی شکل میں فراہم کی جارہی ہیں۔

    کراچی: آئی جی سندھ کی زیرصدارت منشیات کی روک تھام سے متعلق اجلاس ہوا جس میں اے این ایف حکام، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس میں اے این ایف کے صوبائی سربراہ نے بریفنگ دی۔

    اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے اے این ایف صوبائی سربراہ نے بتایا کہ آئس، کرسٹل، ویڈ علاقائی سطح پر تیار کی جارہی ہیں، کیمیکلز سے تیارکردہ مصنوعی منشیات کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے، منشیات کو ٹافی، چاکلیٹ، انرجی ڈرنکس، ویپ میں شامل کیا جا رہا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ مصنوعی منشیات دیسی منشیات کی نسبت 75 فیصد زیادہ مہلک ہے، مصنوعی منشیات کی خرید و فروخت و ترسیل کوریئر سروسز سے کی جارہی ہے۔

    اس موقع پر آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس نے منشیات کے خلاف غیرمعمولی آپریشنز کا آغاز کررکھا ہے، تمام اداروں کو ملکر منشیات مافیاز کےخلاف کارروائی کرنی ہوگی۔

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ ڈی آئی جی اسپیشل برانچ اےاین ایف کے ساتھ معلومات کی فراہمی یقینی بنائے۔

    انھوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والی کوریئر کمپنیز کی فہرست مرتب کی جائے، دونوں ادارے منشیات مافیاز کے خلاف حکمت عملی مرتب کریں۔