Tag: مصنوعی مہنگائی

  • وزیر اعلیٰ سندھ کی رمضان میں مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنے کی ہدایت

    وزیر اعلیٰ سندھ کی رمضان میں مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنے کی ہدایت

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رمضان میں مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ قیمتیں چیک کریں اور انہیں کنٹرول کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں 19 نکات شامل ہیں جن پر غور اور فیصلے ہوں گے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے گزشتہ کابینہ اجلاس کے منٹس منظور کر لیے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رمضان میں مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ پرائس چیک کریں اور اس کو کنٹرول کریں، سیلاب اور بارشوں کے باعث ملک میں غربت بڑھی ہے، رمضان کے بابرکت مہینے میں مخیر حضرات مدد کریں۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت غریب لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

  • سندھ بھر میں مصنوعی مہنگائی کی گئی ہے، وزیراعلٰی سندھ

    سندھ بھر میں مصنوعی مہنگائی کی گئی ہے، وزیراعلٰی سندھ

    کراچی: وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ بھر میں مصنوعی مہنگائی کی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے مصنوعی مہنگائی کے حوالے سے چیف سیکریٹری کو ہدایات جاری کی ہے۔

    وزیراعلٰی سندھ نے چیف سیکریٹری کو کہا کہ کمشنرز اور ڈی سیز کو ضروری احکامات دیئے جائیں کہ قیمتوں کو کنٹرول کریں، اسسٹنٹ کمشنرز مارکیٹس میں اشیائے خورونوش کی قیمت خود چیک کریں۔

    انکا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں مصنوعی مہنگائی کی گئی ہے، اسے کنٹرول کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کو چیک کری، قیمتوں کو کنٹرول کر کے عوام کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جائے۔

  • مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کوسزا ملنے تک چین سےنہیں بیٹھوں گا، وزیراعظم

    مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کوسزا ملنے تک چین سےنہیں بیٹھوں گا، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کوسزا ملنے تک چین سےنہیں بیٹھوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ پرائس کنٹرول پر توجہ سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی، سبزیوں کی قیمتوں میں کمی نظر بھی آ رہی ہے۔

    وزیراعظم پاکستان نے مزید کہا کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کوسزا ملنے تک چین سےنہیں بیٹھوں گا۔

    وزیراعظم نے چینی کی قیمتوں میں اضافے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے حقائق جاننے کے لیے ڈی جی ایف آئی اے کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔

    انکوائری کمیٹی کو وزیراعظم آفس کی جانب سے درجن سے زائد سوالات بھجوا ئے گئے تھے، کمیٹی کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اس بات کا تعین کرے کہ معاملے میں کون کون سے عناصر ملوث ہیں۔

  • مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، عثمان بزدار

    مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جا کرقیمتیں چیک کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مہنگائی پرقابو پانے کے لیے عملی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کوریلیف دینے کے لیے فعال انداز میں کام کیا جائے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ زبانی جمع خرچ نہیں عوام کوریلیف کے لیے اقدامات نظر آنے چاہئیں، متعلقہ محکموں اوراداروں کو خواب غفلت سے بیدار ہو کر ڈلیور کرنا ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جا کرقیمتیں چیک کریں، مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    یاد رہے کہ 29 جون کو زیراعلی‌ٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والےعناصرکے خلاف بلا امتیاز کارراوئی کی جائے، ڈپٹی کمشنرز اضلاع میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں۔

    سردار عثمان بزدار نے مزید کہا تھا کہ انتظامی افسران فیلڈ میں نکلیں اور فعال انداز میں فرائض سر انجام دیں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز اضلاع میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کابینہ سب کمیٹی پرائس کنٹرول کومصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

    وزیراعلی‌ٰ پنجاب نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والےعناصرکے خلاف بلا امتیاز کارراوئی کی جائے، ڈپٹی کمشنرز اضلاع میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں۔

    سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ انتظامی افسران فیلڈ میں نکلیں اور فعال انداز میں فرائض سر انجام دیں۔

    وزیر اعظم کی مہنگائی میں اضافے کے خلاف خصوصی مہم کی ہدایت

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافےکا نوٹس لیا تھا۔

    وزیراعظم آفس نے تمام صوبائی چیف سیکرٹریز اور چیف کمشنز اسلام آباد کو مہنگائی کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قیمتوں کے کنٹرول کے قوانین پر موثر عملدرآمد کے لیے فوری لائحہ عمل تشکیل دیا جائے۔

    وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی تھی کہ قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

  • مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے، عثمان بزدار

    مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مقررنرخوں پراشیا کی فراہمی کے لیے تمام انتظامی اختیارات استعمال کیے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مصنوعی مہنگائی کے ذمے داروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ذمے داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے، مقررنرخوں پراشیا کی فراہمی کے لیے تمام انتظامی اختیارات استعمال کیے جائیں۔

    عمران خان کی قیادت میں حکومت 70برس کی خرابیوں کو ٹھیک کر رہی ہے،عثمان بزدار

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں حکومت 70 برس کی خرابیوں کو ٹھیک کر رہی ہے، مشکل وقت ہے، جو جلد ختم ہو جائے گا، لوٹ مار کی سیاست کا دورگزرچکا ہے، انشاء اللہ عوام کی امیدیں پوری کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی پائیدار ترقی کیلئے ہرممکن اقدام اٹھا رہی ہے، نوماہ کےدوران ملک کی سمت درست کرنے کے لئے بے پناہ محنت سےکام کیا گیا ہے، ایک لمحہ ضائع کیے بغیر آگے بڑھ رہے ہیں۔