Tag: مصنوعی پاؤں

  • معذور گلہری کے لیے مصنوعی پنجے

    معذور گلہری کے لیے مصنوعی پنجے

    ترکی میں ایک معذور گلہری کو مصنوعی پنجے لگا دیے گئے۔ مصنوعی جسمانی اعضا حاصل کرنے والی یہ دنیا کی پہلی گلہری ہے۔

    یہ کام ترکی کی استنبول عدن یونیورسٹی کے ایک انجینیئر نے سرانجام دیا۔ گلہری جانوروں کے شکار کے لیے لگائے جانے والے ایک پھندے میں پھنس کر اپنے اگلے پنجے گنوا بیٹھی تھی۔

    مذکورہ انجینیئر کو اتفاقاً ملنے کے بعد اس نے گلہری کو مصنوعی ٹانگیں لگانے کا فیصلہ کیا۔ بعد ازاں ایک سرجری کے ذریعے اس گلہری کو مصنوعی پنجے لگا دیے گئے۔

    ان پنجوں میں پہیے بھی نصب ہیں جس کی وجہ سے گلہری کا چلنا پھرنا آسان ہوگیا ہے۔ مصنوعی جسمانی اعضا پانے والی یہ دنیا کی پہلی گلہری ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • معذور بلیوں کے لیے مصنوعی پاؤں تیار

    معذور بلیوں کے لیے مصنوعی پاؤں تیار

    صوفیہ: بلغاریہ میں ایک ٹریفک حادثے میں اپنی ٹانگیں کھونے والی دو بلیوں کو مصنوعی پاؤں لگا دیے گئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ یورپ میں اس نوعیت کا پہلا آپریشن ہے۔

    پوہ اور اسٹیون نامی یہ بلیاں دارالحکومت صوفیہ کے گلی کوچوں میں اب آرام سے چوہوں کے پیچھے دوڑتی ہیں۔

    cat-1

    ان کو لگائے گئے مصنوعی پاؤں پولیمر سے تیار کیے گئے ہیں جبکہ پنجوں کے حصہ پر ربر لگایا گیا ہے۔

    cat-2

    ان بلیوں کا آپریشن کر کے انہیں مصنوعی ٹانگوں کا تحفہ دینے والے بلغارین سرجن ولادی سلاو زلاٹینوو نے پہلی بار اس نوعیت کا آپریشن کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں بلیاں کسی بھی عام بلی کی طرح چل سکتی ہیں، بھاگ دوڑ سکتی ہیں اور کھیل سکتی ہیں۔

    مزید پڑھیں: معذوری بکری کے بچے کے لیے وہیل چیئر

    انہوں نے کہا کہ کسی بلی کا ایک ٹانگ سے معذور ہوجانا عام بات ہے، لیکن اگر وہ دونوں ٹانگوں سے معذور ہوجائے تو وہ بہت مشکل سے حرکت کر سکتی ہے۔

    cat-3

    ان کا کہنا ہے کہ بلیوں کا اس نوعیت کا کامیاب آپریشن دیگر کئی معذور جانوروں کے لیے بھی امید کی کرن ثابت ہوگا۔