Tag: مصور کاکڑ

  • معصوم بچے مصور کاکڑ کے اغوا اور قتل میں ملوث گینگ بے نقاب ،  دہشت گرد گرفتار

    معصوم بچے مصور کاکڑ کے اغوا اور قتل میں ملوث گینگ بے نقاب ، دہشت گرد گرفتار

    کوئٹہ : منصور کاکڑ کے اغوا اور قتل میں ملوث گینگ کی نشاندہی کرلی گئی، قتل میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا اور دہشت گردوں کے زیراستعمال گاڑی تحویل میں لے لی ۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز احمد نے ترجمان بلوچستان حکومت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سریاب سے دہشت گرد اشرف کوگرفتارکیاگیا، افغان شہری دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ہشام ،عمران،عمر،جواد اور مختلف نام ہیں، جو افغانستان کےرہنےوالےہیں جبکہ گلستان میں موسیٰ نامی شخص نے ہتھیار فراہم کیے، وہ بھی گرفتارہے، دہشت گردبھوسہ منڈی میں رہ رہے تھے، مکان مالک کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

    اعتزاز احمد نے کہا کہ دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی پولیس نے پکڑلی ہے، گاڑی افغانستان سےلائی گئی تھی، ہمیں گاڑی کےاستعمال ہونےوالاروٹ بھی دکھایا گیا۔

    انھوں نے بتایا کہ بچے مصور کے اغوا والی گاڑی ہماری تحویل میں ہے، بچے کے اغوا کا معاملہ تاوان کیلئے تھا، بچے مصورکی شہادت پرجتناافسوس کریں کم ہے، وعدہ ہے ملزمان کیفرکردارتک ضرور پہنچیں گے۔

    ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر یوسف اور بخاری کا معلوم ہوا، بخاری کا حلیہ ریحان رند سے ملتا جلتا تھا، جو یوسف کے ساتھ ماراگیا۔

    انھوں نے کہا کہ مصورکاکڑ کے اغوامیں ملوث گینگ کی نشاندہی ہوگئی ہے، مصور میرے بچےکی طرح تھا، سہولت کاری کرنے والی جگہوں پرآپریشن کی منصوبہ بندی ہے۔

    ترجمان بلوچستان حکومت نے بتایا کہ حکومت شعبان سے اغوا 6 نوجوانوں کی ذمہ داری کالعدم تنظیم نےقبول کی تھی، شعبان واقعے میں کوئی بھی پیشرفت ہوگی تو خاندان کو آگاہ کیا جائے گا۔

  • گذشتہ  سال اغوا کے بعد قتل ہونے والے 10 سالہ مصور کاکڑ کی نماز جنازہ آج شام ادا کی جائے گی

    گذشتہ سال اغوا کے بعد قتل ہونے والے 10 سالہ مصور کاکڑ کی نماز جنازہ آج شام ادا کی جائے گی

    کوئٹہ : اغوا کے بعد قتل ہونے والے تاجر کے بیٹے 10 سالہ مصور کاکڑ کی نمازجنازہ آج شام ادا کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں تاجر کے بیٹے کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا، دس سالہ مصور کاکڑ کی نمازجنازہ آج شام چھ بجے ہاکی گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔

    تاجرتنظیموں کی جانب سے آج شہر بھر میں 4 بجے احتجاجاً بازار بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    مصور کاکڑ کو اسکول جاتے ہوئے پندرہ نومبر دو ہزار چوبیس کی صبح اغوا کیا گیا تھا۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے داعش کے دہشت گردوں نے معصوم بچے کو تاوان کی خاطر بے دردی سے شہید کیا، واقعے کی صرف مذمت ہی نہیں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ذمہ داری سمجھتا ہوں، واقعے میں ملوث کچھ دہشت گرد جہنم واصل ہوچکے کچھ کے گرد گھیرا تنگ ہے۔

    گذشتہ روز ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز احسن کا ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا دشت سے ملنے والی لاش مغوی بچے مصورخان کاکڑ کی ہے، ڈی این اے تصدیق کے بعد لاش لواحقین کے سپرد کردی گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات میں معلوم ہوا کہ اغواء میں کالعدم تنظیم داعش ملوث ہے ، کالعدم تنظیم داعش کی جانب سے ایران اور افغانستان کی سموں سے لواحقین کو فون آ رہے تھے۔

    ڈی آئی جی کوئٹہ نے مزید بتایا تھا اغواء کاروں نے مغوی مصور کو دہشت سے اسپلنجی کے علاقے میں منتقل کیا 23 جون کو مصور کاکڑ کی قبر کا معلوم ہوا کارروائی میں ایک لاش برآمد کی گئی ، بچے کی لاشیں کی برآمدگی کے بعد والدین سے ڈی این اے کے لئے سیمپلز لئے گئے ڈی این اے کے سیمپلز برآمد ہونے والی لاش سے میچ کر گئے ہیں۔

  • 11 سالہ بچے کے اغوا کیخلاف  بلوچستان میں پہیہ جام ہڑتال

    11 سالہ بچے کے اغوا کیخلاف بلوچستان میں پہیہ جام ہڑتال

    کوئٹہ : 11 سالہ مغوی بچے مصور کاکڑ کے اغوا کیخلاف آج بلوچستان میں پہیہ جام ہڑتال ہے ، جس کے باعث مختلف شاہراہیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 11 سالہ مغوی بچے مصور کاکڑ کی عدم بازیابی کے خلاف بلوچستان میں آج پہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے۔

    سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں نے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ ہڑتال کے موقع پر محکمہ تعلیم بلوچستان نے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، آج بلوچستان میں اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند ہیں.

    مغوی بچےکی عدم بازیابی کیخلاف کوئٹہ چمن شاہراہ متعددمقامات پربند ہیں ، کوئٹہ چمن شاہراہ کی بندش سےسیکڑوں گاڑیاں،مال بردارٹرک،کنٹینرز پھنس گئے ہیں.

    ریلوے حکام نے بھی کہا ہے کہ کوئٹہ چمن پسنجر ٹرین آج نہیں چلےگی، آج ہڑتال کےباعث کوئٹہ چمن پسنجرٹرین معطل کی گئی ہے.

    واضح رہے کہ چند روزقبل 10سالہ بچے مصورکو نامعلوم افراد نےکوئٹہ میں اسکول وین سے اغواکیا تھا اور تاحال بچے کا کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا۔

    بعد ازاں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بھی بچوں کے اغوا سے متعلق ایک کیس کی سماعت کے دوران کوئٹہ سے 10 سالہ بچے کے اغوا اور اس کا کوئی سراغ نہ ملنے پر نوٹس لے کر بچوں کے اغوا کے معاملے پر تمام آئی جیز اور سیکرٹری داخلہ کو طلب کیا تھا۔