Tag: مصور کاکڑ کے قتل

  • مقتول بچے مصور کاکڑ کے قتل میں ملوث ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    مقتول بچے مصور کاکڑ کے قتل میں ملوث ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    مستونگ : مقتول بچے مصورکاکڑ کے قتل میں ملوث ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ مزید 2دہشت گرد بھی مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں بچے مصورکاکڑ کیس میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

    سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ مقتول مصور کاکڑ کے قتل میں ملوث ملزم کے ساتھیوں کی نشاندہی کیلئے کارروائی کی گئی،سی ٹی ڈی کی ٹیم کو دیکھتے ہی دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔

    دہشت گردوں کی فائرنگ کے جواب میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی اور فائرنگ کے تبادلے میں گرفتار ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ مقابلے میں مزید 2دہشت گرد بھی مارے گئے، ہلاک تینوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

    مزید پڑھیں : معصوم بچے مصور کاکڑ کے اغوا اور قتل میں ملوث گینگ بے نقاب ، دہشت گرد گرفتار

    تینوں دہشتگرد دہشت گردی ،قتل ،اقدام قتل سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے، جن کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں گولہ و بارود اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔

    یاد رہے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز احمد نے بتایا تھا کہ منصور کاکڑ کے اغوا اور قتل میں ملوث گینگ کی نشاندہی کرلی گئی، قتل میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا اور دہشت گردوں کے زیراستعمال گاڑی تحویل میں لے لی ہے۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ہشام ،عمران،عمر،جواد اور مختلف نام ہیں، جو افغانستان کےرہنےوالےہیں جبکہ گلستان میں موسیٰ نامی شخص نے ہتھیار فراہم کیے، وہ بھی گرفتارہے، دہشت گردبھوسہ منڈی میں رہ رہے تھے، مکان مالک کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

    اعتزاز احمد نے کہا کہ دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی پولیس نے پکڑلی ہے،بچے کے اغوا کا معاملہ تاوان کیلئے تھا، بچے مصورکی شہادت پر جتنا افسوس کریں کم ہے۔