Tag: مضاربہ اسکینڈل

  • مضاربہ اسکینڈل کیس میں 4 سال بعد ایک اور کامیابی

    مضاربہ اسکینڈل کیس میں 4 سال بعد ایک اور کامیابی

    راولپنڈی: مضاربہ اسکینڈل میں شریک ملزم عبداللہ کو چار سال بعد نیب نے گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے ایک کارروائی میں عبداللہ نامی مضاربہ اسکینڈل کے شریک ملزم کو گرفتار کر لیا، نیب نے ملزم عبدللہ کے 2016 سے وارنٹ جاری کر رکھے تھے۔

    چیئرمین نیب نے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی تھیں، نیب کا کہنا ہے کہ شریک ملزم عبداللہ کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے، جسے آج ریمانڈ کے لیے احتساب عدالت پیش کیا جائے گا۔

    نیب راولپنڈی کے مطابق ملزم عبداللہ مضاربہ کے نام پر اربوں روپے فراڈ کیس میں نامزد ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ رواں ماہ نیب راولپنڈی نے یہ چوتھا اشتہاری ملزم گرفتار کیا ہے۔

    ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی نے ہدایت کی ہے کہ نیب کے تمام افسران کیسز کو میرٹ پر حل کریں، نیب نے کرپٹ عناصر اور بدعنوانی کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے۔

    عرفان منگی کا کہنا تھا کہ نیب کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، افسران میگا کیسز کو جلد منطقی انجام تک پہنچائیں۔

    واضح رہے کہ ملزم نے شفیق الرحمان سے مل کر مضاربہ کے نام پر 7 ارب 20 کروڑ روپے کی کی جعل سازی کی تھی۔ کراچی سے یہ جعلی اسکیم 12 افراد پر مشتمل گروہ چلا رہا تھا، جس میں سیکڑوں لوگوں کو اسلام کے نام پر شرعی منافع کا جھانسا دے کر بے وقوف بنایا گیا۔

    مذکورہ گروہ انویسٹمنٹ کے نام پر شہریوں سے اربوں روپے بٹور چکا ہے، یکم اپریل 2018 کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر عوام کو لوٹنے اور بدعنوانی میں ملوث 19 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

    ستمبر 2018 میں مضاربہ اسکینڈل کے مرکزی کردار مفتی احسان الحق کو 10 سال قید اور 9 ارب روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی، 2014 میں ابھرنے والے اس کیس میں نیب کو 9,584 متاثرین نے شکایات جمع کرائی تھیں۔

  • مضاربہ اسکینڈل کا مرکزی ملزم یو اے ای سے گرفتار، آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

    مضاربہ اسکینڈل کا مرکزی ملزم یو اے ای سے گرفتار، آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

    کراچی : مضاربہ اسکینڈل کے مرکزی کردار عبداللہ کو یو اے ای سے گرفتار کر لیا گیا، ملزم کو آج کراچی کی نیب کورٹ میں پیش کیا جائے گا، ملزم نے سات ارب20کروڑ روپے کی جعلسازی کی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر عوام کو لوٹنے والے مضاربہ اسکینڈل کی بد عنوانی میں ملوث بدنام زمانہ ملزم عبداللہ کو انٹرپول کی مدد سے یو اے ای سے گرفتار کرلیا گیا، جسے آج کراچی کی نیب کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

    اس حوالے سے نیب حکام کا کہنا ہے کہ عبداللہ مضاربہ اسکینڈل کا مرکزی کردار ہے، ملزم نے شفیق الرحمان سے مل کرسات ارب بیس کروڑ کی جعل سازی کی۔

    کراچی سے جعلی اسکیم بارہ افراد پر مشتمل گروہ چلا رہا تھا، اسکیم میں سیکڑوں لوگوں کو اسلام کے نام پر شرعی منافع کا جھانسہ دے کرلوگوں کو بیوقوف بنایا گیا، ملزم کا کردار غیرقانونی کاروبار کو اسلامی قوانین کے مطابق فتویٰ دینا تھا،۔

    مزید پڑھیں: مضاربہ اسکینڈل کے مرکزی کردار مفتی احسان کو 10 سال قید کی سزا

    مذکورہ گروہ اب تک انویسٹمنٹ کے نام پر شہریوں سے اربوں روپے بٹور چکا ہے۔ خیال رہے کہ یکم اپریل2018کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر عوام کو لوٹنے اور بدعنوانی میں ملوث19ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

  • مضاربہ اسکینڈل کے مرکزی کردار مفتی احسان کو 10 سال قید کی سزا

    مضاربہ اسکینڈل کے مرکزی کردار مفتی احسان کو 10 سال قید کی سزا

    لاہور: مضاربہ اسکینڈل کے مرکزی کردار مفتی احسان الحق کو 10 سال قید اور 9 ارب روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے مضاربہ اسکینڈل سے جڑے مرکزی ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا، مرکزی ملزم مفتی احسان الحق کو دس سال قید اور نو ارب روپے کا جرمانہ سنا دیا گیا۔

    دیگر سات ملزمان کو بھی قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی گئیں، جرمانے کی عدم ادائیگی پر احتساب عدالت نے ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

    مضاربہ اسکینڈل میں ملزمان پر سوا آٹھ ارب (8.23 بلین) روپے فراڈ کا الزام تھا، مفتی احسان الحق نے عوام کو اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر بھاری منافع کا جھانسہ دے کر لوٹا تھا۔

    خیال رہے کہ یکم اپریل کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر عوام کو لوٹنے اور بد عنوانی میں ملوث 19 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔


    نیب نے 297 ارب کی لوٹی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی: ‌جسٹس (ر) جاوید اقبال


    2014 میں ابھرنے والے اس کیس میں نیب کو 9,584 متاثرین نے شکایات جمع کرائیں، راولپنڈی بیورو ملزمان سے اب تک 487.1 ملین روپے وصول کر چکی ہے۔