Tag: مضرصحت

  • فلٹر شدہ پانی ضروری نہیں کہ صحت بخش بھی ہو

    فلٹر شدہ پانی ضروری نہیں کہ صحت بخش بھی ہو

    موجودہ دور میں فلٹر شدہ پانی تقریباً ہر گھر کی ضرورت بن چکا ہے، والدین بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے اسی پانی پر انحصار کرتے ہیں۔

    لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بعض اوقات فلٹر شدہ پانی ذائقے میں کڑوا محسوس ہوتا ہے اس کی کیا وجہ ہے؟ ویسے تو پانی کی فلٹریشن کا مقصد اس میں موجود مضر مواد، بیکٹیریا، اور دیگر آلودگیوں کو صاف کرنا ہوتا ہے۔

    ان میں سے کچھ فلٹر شدہ پانی کا ذائقہ تو بہتر ہوتا ہے لیکن بعض دفعہ ان کا ذائقہ اتنا کڑوا ہوتا ہے کہ اس پانی کو پینا مشکل ہوجاتا ہے۔

     Filtered Water

    زیر نظر مضمون میں فلٹر شدہ پانی کے کڑوے یا بے ذائقہ ہونے کی 4 وجوہات بیان کی جارہی ہیں کہ آپ نیا آر او یعنی ’ریورس اوسموسس‘ پانی کا فلٹر استعمال کر رہے ہیں، یا آپ کے پانی کی صفائی کا نظام پرانا ہوچکا ہے۔

    اس کے علاوہ آپ نے کافی عرصے سے پانی کے فلٹر کا استعمال نہیں کیا، آپ کا پانی کا فلٹر معیاری نہیں ہے۔

    ان مسائل کے حل کے لیے آسان سی معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔ وہ یہ کہ عام طور پر فلٹرشدہ پانی کا ذائقہ یا تو بالکل بے ذائقہ ہوتا ہے یا ہلکا سا میٹھا ہوتا ہے کیونکہ اس میں کچھ معدنیات محفوظ ہوتی ہیں جو ہماری صحت کے لیے اچھی ہوتی ہیں۔

    اگر آپ کے پانی کا ذائقہ میٹھا ہے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں، یہ معمول کی بات ہے لیکن اگر آپ کو پانی میں نمکین، کھٹا، یا کڑوا ذائقہ محسوس ہو تو عین ممکن ہے کہ صحت کے مسائل پیدا کرسکتا ہے۔

    Water

    فلٹر پانی کڑوا کیوں ہوتا ہے؟

    اگر آپ نے حال ہی میں نیا پانی کا فلٹر نصب کیا ہے اور پانی میں عجیب بو آ رہی ہے تو یہ ممکن ہے کہ فلٹر کا حفاظتی مائع مناسب طریقے سے دھویا نہ گیا ہو۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے، فلٹر کے نصب ہونے کے بعد نالی اور نل کو کھولیں اور تقریباً 15 منٹ تک دھوئیں۔ بو مکمل طور پر دور ہو جائے گی۔

    فلٹرکی عمر ختم ہوگئی ہے

    اگر پانی کا فلٹر بہت عرصے سے استعمال ہورہا ہے تو فلٹر کی صفائی کی صلاحیت کمزور ہو جاتی ہے یا فلٹر کی عمر ختم ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ گرم موسم میں پانی کے رنگ اور معیار پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

    محفوظ شدہ پانی خراب ہوگیا ہے

    اگر پانی کا فلٹر طویل عرصے تک استعمال نہ کیا جائے تو فلٹر میں پانی رہ جاتا ہے، طویل مدت کے بعد یہ پانی خراب ہو جاتا ہے اور بُرا ذائقہ دیتا ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے، فلٹر نکال کر اس کے اندر موجود پانی کو صاف کریں۔

    غیر معیاری پانی کے فلٹر

    اگر آپ نے غیر معیاری یا نقلی پانی کا فلٹر خریدا ہے تو یہ پانی میں بو آنے کی وجہ ہو سکتی ہے کیونکہ اس میں کوئی مؤثر صفائی کی خصوصیات نہیں ہیں۔

    اس لیے فلٹر خریدنے سے پہلے مختلف برانڈز اور ان کی خصوصیات کے بارے میں جانیں، برانڈڈ پانی کے فلٹر عموماً غیر برانڈڈ فلٹرز کی نسبت زیادہ مؤثر اور معیاری ہوتے ہیں۔

    اگر سادہ الفاظ میں کہا جائے تو ریورس اوسموسس پانی کے ذائقے کا دارومدار پانی کے داخل ہونے، فلٹر کے نظام کی قسم اور نظام کی حالت پر ہوتا ہے لہٰذا پانی کو فلٹر کرتے ہوئے ان احتیاطی تدابیر کو بھی ذہن میں رکھیں۔

  • بھارتی ریاست اترپردیش میں مضرصحت کھانا کھانےسے9 افراد ہلاک

    بھارتی ریاست اترپردیش میں مضرصحت کھانا کھانےسے9 افراد ہلاک

    لکھنو: بھارتی ریاست اترپردیش میں مضرصحت کھانا کھانے سے 9 افراد جان کی بازی ہار گئے، پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اترپردیش کے ضلع برابنکی میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب علاقہ تھل خرد میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد تقریب میں شرکت کے لیے ایک گھر میں جمع ہوئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے خاندانی تقریب میں شرکت کرنے والے ان افراد نے وہاں مضرصحت کھانا کھانے کے بعد گھر کی بنی ہوئی شراب کا استعمال کیا جس کے بعد ان کی طبعیت بگڑنا شروع ہوگئی۔

    متاثرہ افراد کو فوراََ ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج جان کی بازی ہار گئے، پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    پولیس حکام کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔


    بھارت: کھانے میں تیل زیادہ ہونے پر شوہر نے بیوی کو آگ لگا دی


    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ یکم دسمبر کو بھارتی ریاست کرناٹک کے علاقے کالابُراجی میں شوہر نے کھانے میں تیل زیادہ ہونے کی وجہ سے بیوی پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔

    یاد رہے کہ 19 نومبر کو بھارتی ریاست تلنگانہ میں بریانی پکانے سے انکار کرنے پر شوہر نے بیوی کو مارپیٹ کے بعد گھر سے نکال دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔