Tag: مضر صحت پانی

  • ماہ رمضان میں ڈائریا بے قابو، وبائی شکل اختیار کرلی

    ماہ رمضان میں ڈائریا بے قابو، وبائی شکل اختیار کرلی

    کراچی : سندھ میں ڈائریا اور ہیضے کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، ماہ رمضان میں ڈائریا نے وبائی شکل اختیار کرلی صرف دو دن میں 500افراد اسپتال میں داخل ہوئے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے انور خان کی رپورٹ کے مطابق ماہرین صحت نے وبا کی بنیادی وجہ مضر صحت پانی ہے۔ اس کے علاوہ لوز موشن ڈائریا ٹائیفائیڈ کے مریضوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔

    انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران پونے دو لاکھ سے زائد افراد ان امراض کے سبب اسپتال پہنچے اور مریضوں کی بہت بڑی تعداد کو تشویشناک حالت کے پیش نظر اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔

    ماہرین صحت نے ماہ رمضان میں شہریوں کو خصوصی احتیاط کرنے اور بچوں کو پانی ابال کر پلانے کا مشورہ دیا ہے۔

    بازار کی تلی ہوئی اشیاء کھانے سے پرہیز کرنے اور صفائی ستھرائی کا خیال رکھنے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔

  • ہوشیار ! کراچی میں پانی کے زریعے  وائرس پھیلنے  کا خدشہ

    ہوشیار ! کراچی میں پانی کے زریعے وائرس پھیلنے کا خدشہ

    کراچی : شہر قائد میں مضر صحت پانی کی فروخت سے وائرس پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے، جس میں نگلیریا اور ڈینگی کا پھیلاؤ بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بڑے پیمانے پر ٹینکرز کے زریعے ایک بار پھر مضر صحت پانی کے فروخت کا انکشاف سامنے آیا۔

    شہر میں مضرصحت پانی کی فروخت سے وائرس پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے، مضر صحت پانی کی روک تھام کے لیئے ایم ڈی واٹر بورڈ صلاح الدین احمد نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو خط لکھ دیا ہے۔

    کراچی ایم ڈی واٹر بورڈ نے خط میں کہا ہے کہ کراچی میں ایکبار پھر مضر صحت پانی ٹینکرز مافیا کے زریعے فروخت کیا جانے لگا ہیں جس کے باعث کئی وائرس پھیل سکتے ہیں جس میں نگلیریا اور ڈینگی کا پھیلاؤ بھی شامل ہیں۔

    ایم ڈی واٹر بورڈ کیجانب سے لکھے گئے خط میں آئی جی سندھ کو بتایا گیا ہے کہ مضر صحت پانی کے یہ ٹینکر ساکران ، گھاور سے غیر قانونی ہائیڈرینٹس سے کراچی کے علاقوں تھانہ منگھو پیر ۔موچکو اور تھانہ معمار کی حدود سے لائے جارہے ہیں۔

    خط میں کہا کہ مضرصحت پانی کی کھلے عام خرید وفروخت سے بزرگ شہری زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں۔

    ایم ڈی واٹر بورڈ صلاح الدین کا کہنا تھا کہ پانی مافیا کو کسی بھی طرح نہیں چھوڑا جائے گا ، مافیا کولگام دینے کی ہر ممکن کوشش کریں۔

  • سرکاری تحقیقاتی ادارے نے ملتان کے پانی کو مضر صحت قرار دے دیا

    سرکاری تحقیقاتی ادارے نے ملتان کے پانی کو مضر صحت قرار دے دیا

    ملتان: سرکاری تحقیقاتی ادارے نے ملتان کے پانی کو مضر صحت قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز نے تحقیقات کے بعد واٹر کوالٹی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

    اس رپورٹ کے مطابق ملتان کا پانی پنجاب میں سب سے زیادہ آلودہ پایا گیا ہے، تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملتان کے پانی میں آلودگی کی شرح 94 فی صد ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملتان کے پانی میں آرسینک کی مقدار 63 فی صد سے زائد ہے، جب کہ 5 سال میں ملتان کے پانی میں 10 فی صد سے زائد آلودگی میں اضافہ ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق بہاولپور کا پانی 76 فی صد آلودہ ہے، پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز نے گوجرانوالہ شہر میں سے پینے کے پانی کے 14 نمونے لیے اور 7 نمونوں میں آلودگی پائی گئی، گوجرانوالہ کے پانی میں آلودگی کی شرح 50 فی صد ہے۔

    کونسل نے تجزیے کی بنیاد پر شہر کے کچھ علاقوں کے پانی کو ‘لو رِسک’ اور کچھ کو ‘میڈیم رسک’ قرار دیا، مجموعی طور پر گزشتہ سالوں کی نسبت گوجرانوالا کے پینے کے پانی کے معیار میں بہتری آئی ہے۔

    ملتان: 2019 کا بلدیاتی ایکٹ معطل

    ملتان میں 2019 کا بلدیاتی ایکٹ معطل کر کے 2013 کا ایکٹ بحال کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنرز، اور ڈپٹی کمشنرز کو اثاثہ جات بلدیاتی اداروں کو واپس کرنے کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔

    ان اثاثہ جات میں گاڑیاں، دفاتر اور بقایا جات واپس کرنا شامل ہے، جب کہ میئرز کو گاڑیاں واپس ملیں گی۔