Tag: مضر صحت گوشت

  • اسلام آباد سے مزید 160 کلو مضر صحت گوشت پکڑا گیا

    اسلام آباد سے مزید 160 کلو مضر صحت گوشت پکڑا گیا

    اسلام آباد(3 اگست 2025): جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مضر صحت گوشت برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے 160 کلو مضر صحت گوشت پکڑا گیا، مضر صحت گوشت لے جانے والی گاڑی کی گولڑہ روڑ پر انسپکشن کیا گیا۔

    ترجمان فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ میٹ سیفٹی ٹیم نے مضر صحت گوشت موقع پر تلف کر دیا، گوشت پر زبح خانے کی اسٹیمپ بھی نہیں تھی۔

    دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر ڈی جی خان نے شہر کے مختلف علاقوں میں مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مضر صحت گوشت برآمد کرلیا۔

    اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ مردہ جانوروں کا گوشت ہوٹلوں میں سپلائی کیا جارہا تھا، شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران مردہ جانوروں کا 30 من گوشت برآمد کر کے 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

  • لاہور میں بھی 10 ہزار کلو مضر صحت گوشت برآمد

    لاہور میں بھی 10 ہزار کلو مضر صحت گوشت برآمد

    لاہور : صوبائی دارلحکومت لاہور میں 10 ہزار کلو مضر صحت گوشت برآمد کر کے 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی سربراہی میں بکر منڈی لاہور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 10 ہزار کلو زائد المیعاد اور مضر صحت گوشت برآمد کر لیا۔

    کارروائی کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

    ترجمان فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ یہ گوشت بیمار اور مردہ جانوروں کا تھا، جسے لاہور کے نواحی علاقوں سے لا کر پراسیس کیا جا رہا تھا۔

    ایکسپائر شدہ گوشت کولڈ اسٹوریج میں ذخیرہ کیا گیا تھا، جہاں بدبو اور تعفن کی شکایات پر چھاپہ مارا گیا۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ خراب گوشت مختلف ہوٹلز کو سپلائی کیا جانا تھا، تاہم بروقت کارروائی سے ایک بڑے انسانی المیے کو روک لیا گیا۔ برآمد شدہ تمام گوشت کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔

    عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک گوشت کی فروخت یا سپلائی کی اطلاع فوری طور پر فوڈ اتھارٹی کو دی جائے تاکہ شہریوں کی صحت کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے

  • کراچی میں فائیو اسٹار ہوٹل چین پر چھاپہ، مضر صحت گوشت اور بٹر کریم برآمد

    کراچی میں فائیو اسٹار ہوٹل چین پر چھاپہ، مضر صحت گوشت اور بٹر کریم برآمد

    کراچی کے فائیو اسٹارک ہوٹل چین پر فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مارا اس دوران مضر صحت گوشت برآمد ہوا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں معروف فائیو اسٹار ہوٹل چین پر چھاپہ مارا گیا اس دوران مضر صحت اشیا برآمد ہوئی جبکہ کیس میں درج کرلیا گیا ہے۔

    سندھ فوڈ اتھارٹی نے پی آئی ڈی کے قریب ہوٹل پر کارروائی کی۔

    کارروائی کے دوران 25 کلو مضر صحت گوشت، زائد المعیاد بٹر کریم اور دیگر اشیا برآمد کیں۔کچن، واشنگ ایریا بھی حفظان صحت کے اصولوں کے منافی پائے گئے۔

    رپورٹ کے مطابق انسپکشن پر کچن اور واشنگ ایریا حفظان صحت کے اصولوں کے منافی پائے گئے، سندھ فوڈ اتھارٹی نے سول جج جنوبی کی عدالت میں مقدمہ داخل کروادیا۔

  • ملتان سے آنیوالے ٹرک سے  2400 کلو مرغی کا مضر صحت گوشت برآمد

    ملتان سے آنیوالے ٹرک سے 2400 کلو مرغی کا مضر صحت گوشت برآمد

    کوئٹہ : ملتان سے آنیوالے ٹرک سے 2400 کلو مرغی کا مضر صحت گوشت برآمد کرلیا گیا، پکڑاگیا گوشت لاکھوں مالیت کا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کو مضر صحت گوشت سپلائی کی بڑی کوشش ناکام بنادی گئی ، ملتان سے آنیوالے ٹرک سے لاکھوں روپے کا ناقص صحت گوشت برآمد کرلیا گیا۔

    بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع پرخانوزئی ہائی وے پرکارروائی کی اور فوڈ اتھارٹی ٹیم  نے ٹرک سے 2400 کلو ناقص مرغی کا گوشت برآمد کیا۔

    اتھارٹی نے بتایا کہ پکڑاگیا لاکھوں مالیت کا گوشت لیبارٹری ٹیسٹ میں انسانی استعمال کیلئے مضرصحت پایا گیا۔

    بعد ازاں بی ایف اے ٹیم کی نگرانی میں ناقص گوشت شہر سے باہرمحفوظ مقام پرتلف کردیا گیا۔

  • پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ،  کباب بنانے والے یونٹ پر مضر صحت گوشت کا استعمال

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، کباب بنانے والے یونٹ پر مضر صحت گوشت کا استعمال

    لاہور : فوڈ سیفٹی ٹیم نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے 1567 کلو مضر صحت گوشت تلف کردیا ، مضر صحت گوشت کباب بنانے کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈاتھارٹی نے مضر صحت گوشت سے کباب بنانے والے یونٹ پر چھاپہ مارا۔

    فوڈ سیفٹی ٹیم نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے 1567 کلو مضر صحت گوشت تلف کردیا ، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن کی سربراہی میں ٹمبر مارکیٹ میں موجود کیٹرنگ یونٹ پر چھاپہ مارا گیا۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مضر صحت گوشت کباب بنانے کے لیے استعمال ہو رہا تھا، مضر صحت گوشت کےکباب بنانے پر یونٹ کو اصلاح تک بند کر دیا۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ گوشت کی مالیت تقریباً14 لاکھ سے زائد تھی جوانسانی استعمال کے لیے مضر صحت تھا، مضر صحت گوشت کی اسٹوریج پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔

  • کراچی والوں کو مضر صحت گوشت کھلانے والوں کے خلاف بڑی کارروائی

    کراچی والوں کو مضر صحت گوشت کھلانے والوں کے خلاف بڑی کارروائی

    کراچی : کراچی میٹرو پولٹن کارپوریشن ( کے ایم سی) کے محکمہ ویٹنری نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے زائد المعیاد اور مضر صحت گوشت ضبط کر لیا اور مضرصحت گوشت فروخت کرنیوالوں کیخلاف تھانہ مومن آبادمیں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی والوں کو مضر صحت گوشت کھلانے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی ، کراچی میٹرو پولٹن کارپوریشن ( کے ایم سی) کے محکمہ ویٹنری نے آپریشن ڈسٹرکٹ ویسٹ میں فروخت کیا جانے والا زائد المعیاد اور مضر صحت گوشت ضبط کر لیا۔

    ڈائریکٹر ویٹنری جمیل فاروقی کی سربراہی میں بنارس مارکیٹ ، مومن آباد ، اردو چوک اور صابری چوک کی گوشت مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے دو ہزار کلو  زائد المعیاد اور پریشر والا گوشت ضبط کر لیا گیا ، اس دوران گوشت فروخت کرنے والے قصاب فرار ہوگیا ، آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔

    ڈائریکٹرویٹنری کا کہنا تھا کہ مضر صحت گوشت کو بریانی فروش ، شادی بیاہ کی تقریبات اور شہریوں کو فروخت کیا جاتا تھا ، ضبط کیے گئے دو ہزار کلو گوشت کو تلف کردیا گیا ہے اور سرکار کی مدعیت میں مضر صحت گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف مومن آباد تھانے میں ایف آئی آر بھی درج کروادی گئی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ سال  شہرِ قائد میں مضرِ صحت کھانا کھانے سے بچوں کی اموات کے بعد سیل کیے جانے والے ریسٹورنٹ کے خفیہ گودام پر فوڈ اتھارٹی نے چھاپے کے دوران زائد المیعاد کھانے پینے کی اشیا بر آمد کیں تھیں۔

    ریسٹورنٹ کے دوسرے گودام پر چھاپے کے دوران 80 کلو سے زائد سڑا ہوا گوشت بھی بر آمد کیا گیا  تھا، جس کے بعد، انکشاف ہوا  تھا کہ ریسٹورنٹ میں 4 سال پرانا گوشت کھلایا جا رہا تھا، گودام سے ملنے والا گوشت 2014 میں درآمد کیا گیا جو 2015 میں ایکسپائر ہوگیا تھا۔

  • دس من مضرِصحت گوشت سے بھری گاڑی پکڑی گئی

    دس من مضرِصحت گوشت سے بھری گاڑی پکڑی گئی

    لاہور:رینالہ خورد میں محکمہ لائیو اسٹاک نے اخترآباد کے قریب جی ٹی روڈ پر ناکہ لگا کر موٹر وے پو لیس کے تعاون سے 10من مضر صحت گوشت لے کرلاہور جانےوالی گاڑی پکڑ لی ، ایک ملزم گرفتارجبکہ دوسرافرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک کو اطلاع ملی کہ اوکاڑہ سے لاہور کے لیے ایک گاڑی کے ذریعے مضر صحت بھینسوں کا گوشت لے جایا جا رہا ہے ۔

    جس محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم نے اختر آباد کے قریب ناکہ لگا گاڑی نمبر3567کو روک کرچیک کیا تواس میں بد بو دار مضر صحت گوشت تھا ۔جبکہ ملزمان نے گاڑی میں خوا تین کو بھی بٹھا رکھا تھا تاکہ کسی کو شبہ نہ ہو۔

    محکمہ لائیو اسٹاک کے افسران نے ایک ملزم مبشر کو پکڑ لیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،ڈاکٹر محمد اشرف نے بتا یا کہ عید کے بعد سے اب تک چھ ہزار کلو (150من )مضر صحت گوشت پکڑ کر تلف کیا جا چکا ہے اور مقدمات درج کروائے گئے ہیں یہی گاڑی تین بار ۔پکڑی جا چکی ہے۔