Tag: مطالبات

  • لاہور: ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج پانچویں روز جاری

    لاہور: ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج پانچویں روز جاری

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج مسلسل پانچویں روز جاری ہے جس کی وجہ سے مریضوں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔

    تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز پنجاب حکومت نے احتجاج کرنے والے 18 ڈاکٹروں کو برطرف،31 نرسوں کو معطل اور 18 نرسوں کو شوکاز جاری کیے تھے جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے مزید ڈاکٹروں اور نرسوں کو طبی خدمات کے لیے طلب کرلیاتھا۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل ڈاکٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے تھے اور انہیں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی جس کے باوجود ڈاکٹرز کی جانب سے جواب جمع نہیں کرائے گئے جس پر سیکریٹری صحت پنجاب نےگزشتہ روز 10 ڈاکٹرز کو برطرف اور 21 نرسوں کو شوکازنوٹس جاری کیے تھے۔

    مزید پڑھیں:لاہور میں دھرنا دینے والے 10ڈاکٹرز برطرف

    سیکریٹری صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اگر نوکری پر واپس نہیں آئیں گے اوران کی جانب سے جواب نہیں جمع کروایا گیا تو ڈاکٹروں اور نرسوں کو نوکری سے فارغ کردیا جائےگا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ 45 نئے ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جن میں 35 نئے ڈاکٹرز نے نوکری جوائن بھی کرلی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کےمشیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز سے کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے کیونکہ ان کے مطالبات درست نہیں اور اگر یہ نوکری پر واپس نہ آئے تو ان کو بھی برطرف کردیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کے باعث ڈیڑھ سالہ ثنا سمیت دوافراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر عاصم کو ضمیر کا قیدی قرار دے دیا

    وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر عاصم کو ضمیر کا قیدی قرار دے دیا

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈاکٹر عاصم حسین کو ضمیر کا قیدی قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کی بہت جلد دیگر مقدمات میں بھی ضمانت ہوجائے گی۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے جناح اسپتال میں ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کی اور ڈاکٹرعاصم حسین کی صحت یابی کےلیے دعا کی۔

    اس موقع پر مراد علی شاہ کا کہناتھا کہ ڈاکٹر عاصم کو اذیت دینے والے خود اذیتوں میں مبتلا ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کو ایک سال سے زائد عرصےسے سیاسی قیدی بنایا ہوا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں عدالتوں پر یقین ہے،ڈاکٹرعاصم تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد رہا ہوں گے۔

    مراد علی شاہ کا کہناتھا کہ ڈاکٹر عاصم پرنیب کےمقدمات باقی ہیں،اور بہت جلد ڈاکٹر عاصم کی نیب کے مقدمات میں بھی ضمانت ہوجائے گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ سیکریٹریٹ میں مولابحش چانڈیو کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور ابتدا میں گڈانی حادثے میں جاں بحق افرادکےلیے فاتحہ خوانی ہوئی۔

    مراد علی شاہ کا کہناتھا کہ مجالس کو تحفظ فراہم کرنا پولیس اور سندھ حکومت کی ذمےداری ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ دہشت گردی کرتے ہیں ان کا کوئی مذہب نہیں ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے مڈٹرم الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹونے مڈ ٹرم انتخابات کی بات نہیں کی،پیپلزپارٹی جمہوریت پریقین رکھتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے مطالبات جمہوریت کو مستحکم کرنے کےلیےہیں اورہمارے لیے کامیابی جمہوریت کی مضبوطی میں ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہناتھا کہ سندھ میں18سے 65 سال کےافراد کی حادثاتی موت میں اہل خانہ کوپیسے ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان کوپیسے بیوروکریسی کے ذریعے نہیں انشورنس کمپنی سے براہ راست ملیں گے۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہناتھا کہ انشورنس پالیسی پرعمل درآمد یکم نومبر سے شروع ہوجائےگا۔

  • حکومت کا ہٹلر والا رویہ اور پالیسی نہیں چلے گی،قمرزمان کائرہ

    حکومت کا ہٹلر والا رویہ اور پالیسی نہیں چلے گی،قمرزمان کائرہ

    ملتان : پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ کا کہناہےکہ حکومت کا ہٹلر والا رویہ اور پالیسی نہیں چلے گی حکومت کے پاس ابھی بھی وقت ہے کہ بلاول بھٹو کے چار مطالبات تسلیم کرلے۔

    تفصیلات کےمطابق ملتان میں میڈیا سے گفگتوکرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہاکہ پاناما کیس کی سماعت ملک میں احتساب کی ابتدا ہےاس سے قبل مخالفین کا احتساب ہوا کرتاتھا۔

    قمرزمان کا کہناتھا کہ وزیراعظم نے جلسوں اور پارلیمنٹ میں اپنی پوزیشن واضح کرنےکی کوشش کی،وضاحتیں وزیراعظم کےلیے مزید مشکلات کھڑی کرتی رہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم کہتے ہیں احتساب کا آغاز پاناما پیپرز سے شروع کیا جائے۔پاناماپیپرز میں آنےوالی تفصیلات پر دنیا بھر میں کسی نے اعتراض نہیں کیا۔

    قمرزمان کائرہ کاکہناتھا کہ ہم عدالت کو بااختیار کرنے کی بات کررہےہیں۔ہمہر گز یہ نہیں کہہ رہے کہ پاناما پر تحقیقات کےاختیارات ہمیں دیےجائیں۔

    مزید پڑھیں:احتجاج آئینی حق،ادارےبندکرنا غیرقانونی،خورشید شاہ

    انہوں نے کہاکہ ہماری پارٹی دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔قمرالزمان کاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی دہشت گردی کےخلاف سیسہ پلائی دیوار ہے۔

    قمرزمان کائرہ کا کہناتھاکہ پیپلزپارٹی ساری اپوزیشن کو اکھٹے لے کر چل رہی ہے۔پیپلزپارٹی شہروں کو بند کرنےکی پالیسی پر نہیں ہے۔

    واضح رہےکہ حکومت کے پاس ابھی وقت ہے بلاول بھٹو کے چار مطالبات کو تسلیم کر لے اگرمطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو27 دسمبر کو پیپلزپارٹی لانگ مارچ کا اعلان کرےگی۔

  • اسلام آباد: سی ڈی اے ملازمین کا آبپارہ چوک پر احتجاج

    اسلام آباد: سی ڈی اے ملازمین کا آبپارہ چوک پر احتجاج

    اسلام آباد:وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کے ملازمین نے ادارے کی تقسیم کے خلاف اسلام آباد آبپارہ چوک پراحتجاجی مظاہر ہ کیا.

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کے ملازمین نے آبپارہ چوک پر احتجاج کیا،مظاہرین کو اعتماد میں نہیں لیا گیا.

    سی ڈی اے ایمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری یسین کا کہنا تھا کہ ادارے کی تقسیم کے لٰے بنائے گئے قانون میں ملازمین کی تنخواہوں،الاؤنسز ،پنشن اور پلاٹ کی سہولت کا کوئی تحفظ نہیں کیا گیا.

    احتجاجی ملازمین کا کہنا تھا کہ وہ بلدیاتی نظام کی مخالفت نہیں کرتے مگر اس نظام کی آڑ میں سی ڈی اے کی تقسیم بھی قابل قبول نہیں ہے.

    ملازمین نے مطالبہ کیا کہ مناسب قانون سازی کے ذریعے ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے،ملازمین کو اعتماد میں نہ لیا گیا توبھر پور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی.

  • ینگ نرسز ایوسی ایشن کی پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنے کی دھمکی

    ینگ نرسز ایوسی ایشن کی پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنے کی دھمکی

    لاہور: ینگ نرسز ایوسی ایشن نے اپنے مطالبات منظور نہ ہونے پر پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کی دھمکی دے دی،

    تفصیلات کے مطابق ینگ نرسز ایوسی ایشن کے عہدیداران نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت پنجاب کو سروس اسٹریکچر سمیت تمام مسائل حل کرنے کے لیے چار روز کی مہلت دے دی۔

    ایسوسی ایشن کے صدر کا کہناتھا کہ میل نرسنگ اسٹاف کو کئی سالوں سے مسائل کا سامنا ہے جن کی طرف توجہ مبذول کرانے کے باجود حکومت پنجاب حل کرنے میں دلچسپی  نہیں لے رہی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر چار روز میں حکومتِ پنجاب نے اسٹاف کے رہائش، ہاسٹل اور سروس اسٹریکچرکے مسائل کو حل نہ کیا تو پیر سے پنجاب اسملبی کے باہر مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں :  کسانوں کا پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا، 1 کسان جاں بحق

     واضح رہے گزشتہ دنوں پنجاب اسمبلی کے باہر پنجاب بھر سے آئے کسانوں نے بھی اشیاء کی درآمد، ٹیوب ویل کی بجلی کے نرخوں میں اضافے اور فصلوں کی جائز قیمتیں مقرر نہ کیے جانے کے خلاف مظاہرہ کیا تھا، جس میں ایک کسان شدید گرمی کے باعث حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہوگیا تھا تاہم مطالبات تسلیم ہونے کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا تھا۔

    قبل ازیں پنجاب ٹیچرز یونین نے بھی تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف کفن پوش دھرنا دیا تھا جو دو روز بعد مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی پر ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا تھا۔

     

  • ایم کیوایم کے تمام مطالبات مان لئے ہیں،شرجیل میمن

    ایم کیوایم کے تمام مطالبات مان لئے ہیں،شرجیل میمن

    کراچی : صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے تمام مطالبات مان لئے گئے ہیں، ایم کیوایم شٹرڈاؤن کے فیصلے پرنظرِ ثانی کرے۔

    ایم کیوایم کے کارکنوں کے قتل پرسندھ کے صوبائی وزیرِاطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کواس واقعے پرافسوس ہے۔ کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ رات بھرایم کیوایم کے رہنماؤں سے رابطہ رہا۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیوایم کی اپیل پروزیرِاعلیٰ نے متعلقہ ایس ایچ اوکومعطل کردیا ہے۔ شرجیل میمن نےکہا کہ بات چیت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

    انہوں نے ایم کیوایم سے کل کی ہڑتال کی کال پرنظرِثانی کی اپیل کی۔ واضح رہے کہ  ایم کیوایم کے کارکنان اوررہنماؤں نے رات بھر وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کے باہرلاشوں کے ہمراہ دھرنادیا اور کل شٹرڈاؤن کے اعلان کے بعدوزیرِاعلیٰ ہاؤس پردھرنا ختم کردیا گیا۔

  • کراچی: شارع فیصل پرنادرا ملازمین سراپا احتجاج

    کراچی: شارع فیصل پرنادرا ملازمین سراپا احتجاج

    کراچی : نادرا کے ملازمین اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے سڑکوں پر نکل آئے، تفصیلات کے مطابق نادرا کے محنت کشوں کا کراچی میں شارع فیصل پر احتجاجی دھرنا جاری ہے۔

    ملازمین کا مطالبہ ہے کہ فیڈرل سروس اسٹرکچر اے ٹی پی رولز کا فوری نفاذ کیا جائے۔ملازمین کو میڈیکل کی سہولت فراہم کی جانے کے  ساتھ ساتھ ملازمین کو دیگر وفاقی ملازمین کی طرح سہولتیں دی جائیں۔

    ا ن کا کہنا تھا لوگوں کو شناخت دینے والے اس ادارے کے ملازمین کی اپنی کوئی شناخت نہیں ہے،نادار ملازمین کا کہنا تھا مطالبات پورے نہ کئے گئے تو احتجاج کا سلسلہ جاری ر کھیں گے۔

    نادرا ملازمین نے نادرا ٓفس کے باہر احتجاجی مظاہرے کے بعد پریس کلب کے باہر بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔

  • بجلی وپانی کی بندش کیخلاف کراچی کے شہری سراپا احتجاج

    بجلی وپانی کی بندش کیخلاف کراچی کے شہری سراپا احتجاج

    کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں پانی بجلی کی بندش پر شہری بلبلا اٹھے اوراحتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے، بجلی اور پانی کی بندش کیخلاف مکینوں کے احتجاج کا سلسلہ دن بھرجاری رہا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی اور پانی نایاب ہوگئے،جس پرعوام بلبلاکر سڑکوں پر نکل آئے، لسبیلہ میں بجلی عدم فراہمی کے خلاف مکینوں نے شدیداحتجاج کیا۔

    مظاہرین نے سڑک بلاک کردی اورکےالیکٹرک کی گاڑیوں کا گھیراؤبھی کیا۔ علاوہ ازیں سات روزقبل لسبیلہ فٹبال گراؤنڈ سے متصل آبادی کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر کاٹی گئی جس کی وجہ سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    مظاہرین نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیاہےکہ بجلی بحال کی جائے کیونکہ لوگ بجلی کے بل ادا کرتے ہیں،نیوکراچی میں بھی بجلی اورپانی کی بندش کے خلاف شہریوں نے واٹر بورڈ کے دفترکے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا۔

    مظاہرین نے مسائل کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔نیوکراچی مشتعل واٹربورڈ اور ٹینکر مافیا کی ملی بھگت کے باعث شہر میں پانی کے مصنوعی بحران کیخلاف شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبری ہوگیا۔

    بدھ کے روز نیوکراچی میں کئ ماہ سے پانی کی بوند بوند کو ترستے مکینوں نے ناصرف سڑک پر احتجاج کیا بلکہ واٹر بورڈ کے دفتر پر دھاوا بول دیا اور شکایتوں کے انبار لگا دئیے۔

    جمشید ٹاون اور سولجر بازار کے مکینوں نے بھی بجلی اور پانی کی بندش کیخلاف لسبیلہ چوک پر احتجاج کیا جس کے نتیجے میں کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی روانی معطل رہی۔

    بلدیہ اتحاد ٹاون، گلشن معمار اور کورنگی سمیت شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کرتے شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر مسائل حل نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔