Tag: مطالبہ

  • الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پر پابندی کی درخواست خارج کردی

    الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پر پابندی کی درخواست خارج کردی

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے متحدہ قومی مومنٹ پرپابندی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی.

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اقبال ہزاروی نے ایم کیو ایم پر پابندی کے لیے درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایم کیو ایم کے بانی نے پاکستان مخالف نعرے لگا کر غداری کی.

    *کراچی ضلع کونسل کا پہلااجلاس:ایم کیو ایم کے بانی کے خلاف قرارداد منظور

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پاکستان کے خلاف نعرے بازی پر ایم کیو ایم پر پابندی عائد کی جائے اور ایم کیو ایم کے تمام ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی سمیت سینیٹرز کو بھی نااہل قرار دیا جائے.

    *بلوچستان اسمبلی : قائد ایم کیو ایم کی تقریر کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

    الیکشن کمیشن نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے کارروائی کے لیے پیر کی تاریخ مقرر کی تھی تاہم آج سماعت کے دوران درخواست گزار ہی غیر حاضر تھا.الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کی جانب سے عدم پیروی پر درخواست خارج کردی.

    *کراچی: ایم کیو ایم کارکنان کا اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملہ

    واضح رہے کہ 22 اگست کو الطاف حسین کی کراچی پریس کلب کے باہر اشتعال انگیز تقریر اور ملک کے خلاف نعرے لگائے تھے جس کے بعد ایم کیو ایم کے بانی کے خلاف عوام میں شدید غم و غصہ پیدا ہوا تھا.

  • برطانیہ میں یورپ سے الحاق کے حق میں مظاہرے

    برطانیہ میں یورپ سے الحاق کے حق میں مظاہرے

    لندن : برطانیہ کے یورپ کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کے خواہش مند لوگوں نے لندن سمیت ملک کے کئی شہروں میں ریلیاں نکالی جن میں ہزاروں افراد شریک ہوئے.

    تفصیلات کے مطابق یورپ کے ساتھ الحاق یا اس سے انخلا کے حوالے سےرواں سال 23 جون کو ہونے والے ریفرنڈم کے بعد یہ یورپ میں شمولیت کے حامی لوگوں کی جانب سے یہ پہلا باقاعدہ مظاہرہ تھا.

    ان ریلیوں کا مقصد حکومت پر دباؤ ڈالنا ہے کہ وہ یورپ سے انخلا کے لیے باقاعدہ عمل شروع کرنے میں تاخیر کرے.

    اس موقع پر برطانیہ کے دارلحکومت لندن میں یورپ سے انخلا کے حامیوں نے مرکزی ریلی نکالی.

    مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ یورپی ممالک کے ساتھ برطانیہ کے معاشی،ثقافتی اور معاشرتی تعلقات کو مضبوط بنائے.

    *برطانوی پاؤنڈ 31سال کی کم ترین سطح پر، عالمی،ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی

    لندن کے مرکزی جلوس کے شرکا نے زیادہ تر گھر پر بنائے ہوئے کتبے اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور یہ جلوس ہائیڈ پارک، حکومتی دفاتر کے علاقے وائیٹ ہال اور پارلیمان کی عمارت سے قریب سے گزرا.

    یاد رہے کہ پیر کو پارلمینٹ میں ایک مرتبہ پھر یہ بحث ہو گی کہ آیا یورپ شمولیت یا انخلا کے حوالے سے ایک دوسرا ریفرنڈم کرایا جا سکتا ہے یا نہیں.

    *برطانوی عوام کا یورپی یونین سے علیحدگی کا فیصلہ

    واضح رہے کہ جون میں ہونے والے ریفرنڈم میں انخلا کے حق میں فیصلہ ہونے کے بعد انٹرنیٹ پر ایک یادداشت جاری کی گئی تھی جس پر چالیس لاکھ سے زیادہ لوگوں نے دستخط کیے تھے، لیکن اس موقع پر حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے ایک جوابی بیان میں کہا گیا تھا کہ ریفرنڈم کے نتائج کا احترام کیا جائے گا.

  • این اے 246، پی ٹی آئی کا سیکیورٹی پرنٹنگ کی منتقلی کا مطالبہ

    این اے 246، پی ٹی آئی کا سیکیورٹی پرنٹنگ کی منتقلی کا مطالبہ

    کراچی : تحریکِ انصاف نے سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن سے بیلٹ پیپرز چھپوانے پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے دو چھیالیس میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہے، کراچی میں پریس کانفرنس میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماعلی زید کا کہنا ہے کہ پرنٹنگ پریس سے لے کر آخری مراحل تک بیلٹ باکس رینجرز کی تحویل میں رہیں گے۔

    عارف علوی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کو کراچی سے باہر منتقل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان میں ایم کیوایم کے لوگوں بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل نے موسٰی کالونی اور اطراف کے علاقوں کا دورہ کیا اور ڈور ٹو ڈور ملاقاتیں کیں،  جماعت اہلسنت کراچی اور تحریک عوام اہلسنت نے ایم کیوایم کے امیدوار کنور نوید جمیل کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

  • سعودی عرب اورخلیجی ریاستوں کا اقوام متحدہ سے یمن پر ہتھیاروں کی پابندی کا مطالبہ

    سعودی عرب اورخلیجی ریاستوں کا اقوام متحدہ سے یمن پر ہتھیاروں کی پابندی کا مطالبہ

    ریاض: سعودی عرب کی زیرِ حفاظت یمنی صدرعرب لیگ کےاجلاس میں شرکت کے لیے مصرروانہ ہو گئے، سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں نےاقوام متحدہ سے یمن پرہتھیاروں کی پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

    عرب لیگ کی کانفرنس میں یمنی صدر اپنے ملک میں جاری باغیوں کی جانب سے پیش قدمی اور سعودی عرب کی کاروائیوں کے بارے میں عرب ممالک کو آگاہ کریں گے۔

    گذشتہ رات سعودی فورسز نے یمنی صدر کی حفاظت کرتے ہوئے انہیں صدارتی محل سے نکال لیا تھا اور باغیوں کو سبکی اٹھانا پڑی تھی۔

    یمنی صدر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں درخواست کی ہے کہ باغی ان کی حکومت کے خلاف جدید ہتھیاروں سمیت میزائل تک کا استعمال کررہے ہیں لہذا یمن کو شدت پسندی سے بچانے کے لیے اقوام متحدہ کی مدد درکار ہے اور اس کے لیے ان کو فوج سمیت تمام ضروری امداد دی جائے تاکہ ملک کو باغیوں سے بچایا جا سکے۔

  • تاجر برادری کا قومی ایکشن پلان پر فوری عمل درآمد کا مطالبہ

    تاجر برادری کا قومی ایکشن پلان پر فوری عمل درآمد کا مطالبہ

    اسلام آباد : کاروباری برادری نے دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان پر فوری عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ہزاروں جانوں کے زیاں اور اربوں روپے کے نقصان کے بعدقوم متحد ہوئی ہے۔

    اس موقع پر قومی اتفاق رائے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے خیر خواہ نہیں بلکہ دشمن ہیں، یونائیٹڈ بزنس گروپ کے چیئرمین افتخار علی ملک، ایس ایم منیر اور دیگر نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فوج ہماری محسن اور جنرل راحیل ہیرو ہیں۔

    گڈ اور بیڈ طالبان کے علاوہ با ریش اور بے ریش دہشت گردوں میں بھی تمیز ختم کی جائے اور ان کی حمایت کرنے والے سیاستدان اور وکالت کرنے والے دانشورقوم سے معافی مانگیں۔

    انھوں نے کہا کہ یہ قوم جاگ اٹھی ہے ، جسے دوبارہ سونے کی اجازت نہیں دینگے،انھوں نے فوجی عدالتوں کے قیام کے خلاف ہر دلیل کو مستردکرتے ہوئے فوری آئینی تحفظ دینے کا مطالبہ کیا کیونکہ معمول کا نظام عدل کام نہیں کر رہا۔

  • حیدر آباد میں یونیورسٹی کاقیام باطل کی شکست ہے ، الطاف حسین

    حیدر آباد میں یونیورسٹی کاقیام باطل کی شکست ہے ، الطاف حسین

    حیدرآباد: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ خدا کے یہاں دیر ہے اندھیر نہیں، حیدرآباد میں یونیورسٹی کے خلاف باطل قوتوں کی گھناؤنی سازشیں ناکام ہوگئیں۔

    حیدرآباد میں ارکان زونل کمیٹی سے گفتگو مین الطاف حسین کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کی حق پرست عوام اور ایم کیو ایم کے کارکنان کی بے شمار قربانیاں ہیں باوجود شدید ظلم و ستم کے بھی حیدرآباد کے حق پرست عوام اور ایم کیو ایم کے کارکنان ثابت قدم رہے جس کے صلے میں اللہ تعالی نے ہمیں اتنی بڑی خوشخبری سے نوازا۔الطاف حسین نے کہا کہ حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام میں بحریہ ٹاؤن کے روح ِ رواں ملک ریاض اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا بہت بڑا حصہ ہے۔ الطاف حسین نے حیدرآباد کی حق پرست عوام اورطلبہ و طالبات کو یونیورسٹی کے قیام کے اعلان پر مبارکباد پیش کی۔

  • ملک ریاض کا کراچی حیدرآباد میں جامعات کی تعمیر کا اعلان

    ملک ریاض کا کراچی حیدرآباد میں جامعات کی تعمیر کا اعلان

    کراچی: گورنر سندھ سید عشرت العباد اور بحریہ ٹاﺅن کے چیئرمین ملک ریاض نے مشترکہ طور پر پاکستان ہاکی ٹیم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے نام پر یونیورسٹی بنائیں گے۔

    بحریہ ٹاﺅن کے چیئرمین ملک ریاض کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی اپنی قوم کے لیے بہت خدمات ہیں اور ہم ان کا اعتراف کرتے ہوئے الطاف حسین کے نام کی عالمی سطح کی یونیورسٹیاں قائم کریں گے،انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کی فیس سرکاری اداروں سے بھی کم ہو گی اور نہ صرف کراچی بلکہ حیدرآباد میں بھی یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ پہلی یونیورسٹی کراچی میں قائم ہوگی اور اس سلسلے میں اگلے ماہ کام شروع کر دیا جائے گا،اس کے علاوہ ملک ریاض نے ایم کیو ایم کے شہید ہونے والے کارکنان کو بحریہ ٹاﺅن میں پلاٹ بھی دینے کا اعلان کیا۔

    ہاکی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے ملک ریاض کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب ہماری ٹیم کا لوہا پوری دنیا میں مانا جاتا تھا،انہوں نے ہاکی ٹیم کو 50 لاکھ روپے اعام کے طور پر دیا جبکہ یہ اعلان بھی کیا کہ اگر ہاکی ٹیم چیمپئنز ٹرافی جیتے گی تو ٹیم کو ایک کروڑ روپے کا انعام دیا جائے گا،ان کے علاوہ گورنر سندھ عشرت العباد نے بھی ہاکی ٹیم کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔

  • دہشتگردوں کی کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے، الطاف حسین

    دہشتگردوں کی کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے، الطاف حسین

    لندن: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوسکتے۔

    ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے اورنگی ٹاؤن میں دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے رکنیت سازی کیمپ پر دستی بم حملے کی شدید مذمت کی ، انہوں حملے میں زخمی ہونے والے ارکان سندھ اسمبلی محمدحسین ، عبداللہ اوردیگرزخمی کارکنوں کی فون پرخیریت دریافت کی اوران کی صحتیابی کیلئے دعاکی۔

    اس موقع پر الطاف حسین کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں ان کے مذموم مقاصد مہ کامیاب نہیں ہونے دینگے اور نہ ہی اس قسم کی بزلادنہ کارروائی سے ہمارے حوصلے پست ہوسکے ہیں، انہوں نے ذمہ داران و کارکنوں سے کہاکہ وہ اپنی صفوں میں اتحادبرقراررکھیں اورپرامن جدوجہدجاری رکھیں۔

  • فاٹا کو ایک الگ صوبے کی حیثیت دی جائے، الطاف حسین

    فاٹا کو ایک الگ صوبے کی حیثیت دی جائے، الطاف حسین

    کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے وفاقی و صوبائی حکومت خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ فاٹا کو علیحدہ صوبے کی حیثیت دی جائے۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وفاقی حکومت سمیت صوبائی حکومت خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ فاٹا کو ایک الگ صوبے کی حیثیت دی جائے اور فاٹا کے عوام کے بنیادی حقوق کی فراہمی ترجیحی بنیاد پریقینی بنائی جائے ۔

     الطاف حسین نے یہ مطالبہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، گفتگو میں آپریشن ضرب عضب اور اس کے باعث فاٹا کے عوام کے مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، الطاف حسین نے کہا کہ فاٹا کے مسائل کے حل پر فوری توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اورفاٹا کو الگ صوبے کی حیثیت دینے سے ملک مضبوط ہوگا۔

  • بجلی کے نرخ میں مزید اضافہ کیا جائے،آئی ایم ایف کی ہدایت

    بجلی کے نرخ میں مزید اضافہ کیا جائے،آئی ایم ایف کی ہدایت

    آئی ایم ایف نے دوسری قسط کی منظوری کے ساتھ ساتھ ڈومور کا مطالبہ بھی کردیا،آئی ایم ایف نے حکومت سے بجلی کے نرخ میں مزید اضافہ کرنے کو کہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان سے بجلی مہنگی کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ بجلی مہنگی کرنے کا اثر غریبوں پر نہ پڑے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے پچپن کروڑ ڈالر قرض کی منظوری تو دے دی،لیکن ساتھ ہی حکومت کو بجلی مزید مہنگی کرنے اور ٹیکس وصولی میں بہتری کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔

    آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے قائمقام سربراہ نعمت شفیق نے کہا ہے کہ پاکستان میں بجلی مزید مہنگی کرنا ہوگی تاکہ حکومت پر سے سبسڈی کے بوجھ کو کم کیا جاسکےمگریہ خیال رکھا جائے کہ غریب طبقے پراس کے اثرات نہ پڑیں۔ نعمت شفیق نے مزید کہا کہ حکومت ٹیکس وصولی کے نظام میں خامیاں دور کرکے آمدن بڑھانے کے بھی اقدامات کرے۔