Tag: مطلع ابرآلود

  • کراچی کا مطلع ابرآلود، بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    کراچی کا مطلع ابرآلود، بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا مطلع ابرآلود، موسم مرطوب ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیا گیا، کراچی میں جنوب مغربی سمت سے 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کی اطلاعات ہیں، شارع فیصل، صدر، مزارقائد، لیاری ، کلفٹن اوراطراف میں بوندا باندی سے موسم خوش گوار ہوگیا۔

    کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، آئندہ چند روزتک مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ صبح یا رات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

    دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 10 جولائی 2025 تک ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا۔

    جاری کیے گئے الرٹ کے مطابق پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں طغیانی کا خطرہ ہے جبکہ دریائے چناب کے مرالہ اور قادر آباد پر کم درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔

    اسی طرح دریائے کابل، سندھ، چناب، سوات، چترال و دیگر ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے، شمال مشرقی پنجاب، جنوبی بلوچستان اور آزاد کشمیر میں مقامی سیلاب کا خدشہ ہے۔

    این ڈی ایم اے کے الرٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں دریائے جہلم اور معاون نالوں میں اچانک طغیانی کا خطرہ ہے جبکہ گلگت بلتستان میں دریائے ہنزہ اور نالوں میں پانی کی سطح میں اضافے کا امکان ہے۔

    کیرتھر رینج کے ندی نالوں، آواران، خضدار، جھل مگسی اور موسیٰ خیل میں بھی سیلابی کیفیت کا خدشہ ہے۔

    این ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ تیز بہاؤ والے ندی نالوں، پلوں اور ڈوبی سڑکوں سے گزرنے سے گریز کریں، نشیبی علاقوں کے مکین قیمتی اشیاء اور مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کریں۔

    سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ : محکمہ موسمیات کی بڑی پیش گوئی

    اتھارٹی نے ہدایت کی کہ حساس علاقوں کے مکین 3 سے 5 دن کی خوراک، پانی و ادویات پر مشتمل ایمرجنسی کٹ تیار رکھیں، متعلقہ ادارے فوری نکاسی آب کیلیے مشینری اور پمپس تیار رکھیں۔

  • کراچی میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات

    کراچی میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ جنوب مشرق سے ہوا 12 ناٹیکل مائل کی رفتارسے چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، ژوب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 42، سکھر اور روہڑی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔