Tag: مطلع جزوی ابرآلود

  • کراچی میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات

    کراچی میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں ہوا 15 کلو میٹر کی رفتار سے چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے تمام اضلاع اور بالائی خیبرپختونخواہ اور جنوبی پنجاب کے چند علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

    کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش، شہر کا موسم خوش گوار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی کےعلاقوں لانڈھی، کورنگی، ملیر اور ایئرپورٹ کے علاقوں میں تیز بارش ہوئی جبکہ ناظم آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ڈیفنس اور کلفٹن میں بوندا باندی ہوئی، جس کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

  • کراچی میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات

    کراچی میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ جنوب مشرق سے ہوا 10 ناٹیکل مائل کی رفتارسے چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطور رہے گا، تاہم ہزارہ راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزاؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ چار روز قبل چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ 10 اگست تک کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، خلیج بنگال میں بننے والے سسٹم کو مستقل مانیٹر کررہے ہیں۔

    سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ کا سسٹم بن رہا ہے، سسٹم کے تحت بالائی سندھ میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔