Tag: مطمئن

  • آج جس مقام پر کھڑا ہوں اس سے مطمئن نہیں: بابر اعظم

    آج جس مقام پر کھڑا ہوں اس سے مطمئن نہیں: بابر اعظم

    قومی ٹیم کے سابق کپتان و اسٹار بیٹر بابر اعظم کا کہنا ہے کہ آج میں جس مقام پر کھڑا ہوں اس سے مطمئن نہیں ہوں۔

    پاکستان کے اسٹار بلے باز و سابق کپتان بابر اعظم نے کرک بز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں کئی بار ناکام ہوا لیکن ہمیں ہر چیز کے لیے تیار رہنا ہوتا ہے، میں آج جہاں کھڑا ہوں اس سے مطمئن نہیں ہوں اس لیے روزانہ کچھ سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

    بابر کا کہنا تھا کہ جب میں اچھا پرفارم نہیں کرتا تو لوگوں سے اس بارے میں بات کرتا ہوں، اپنی نیٹ ویڈیوز دیکھ کر لوگوں سے مشورہ لیتا ہوں، اپنی غلطیوں پر کوچز اور سینئر کھلاڑیوں سے بات کرتا ہوں۔

    بابر اعظم نے اپنے کور ڈرائیو پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’کور ڈرائیو میری اسٹرینتھ ہے، یہ شاٹ مارنے کے بعد میرے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، میں نے کور ڈرائیو پر بہت محنت کی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ میں نے کور ڈرائیو میں مہارت حاصل کرلی ہے‘‘۔

    بابر اعظم نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا اچھی بات ہے لیکن سینئر اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا ہونا بھی لازم ہے کیونکہ تجربہ کار کھلاڑی ہی مشکل وقت سے نکال سکتے ہیں اور دباؤ کو ہینڈل کرسکتے ہیں، ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کو شامل کرنے سے نوجوان کھلاڑیوں کو بھی سیکھنے کاموقع ملے گا۔

  • برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ پاکستان کی ایئرپورٹ سیکیورٹی سے مطمئن

    برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ پاکستان کی ایئرپورٹ سیکیورٹی سے مطمئن

    کراچی: برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے وفد نے پاکستان کے 3 بڑے ایئرپورٹس کا سیکیورٹی آڈٹ مکمل کرلیا، وفد نے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات  کے مطابق برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کی سیکیورٹی آڈٹ مکمل کرلیا ہے، برطانوی ٹیم نے ایئرپورٹس کی سیکیورٹی آڈٹ مکمل کرنے کے بعد برطانیہ روانہ ہوگئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے وفد نے پاکستان کے ایئرپورٹ پر سیکیورٹی سے متعلق اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

    برطانوی سیکیورٹی ایجنسی ڈی ایف ٹی کا وفد پاکستان پہنچ گیا

    ذرائع نے بتایا کہ برطانوی ٹیم نے اسسمنٹ پروگرام  کے تحت ایئرپورٹس کی سیکیورٹی سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا، سی اے اے ٹیم نے برطانوی ٹیم  کو ایئر پورٹس پر کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ برطانوی ٹیم نے اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر سیکیورٹی کا آڈٹ کیا، اس دوران وفد نے فلائٹ کچن،گراونڈ ہینڈلنگ سمیت دیگر شعبہ جات کا بھی  آڈٹ کیا۔

  • برطانیہ روس کی جانب سے کسی طور مطمئن نہیں رہ سکتا، برطانوی آرمی چیف

    برطانیہ روس کی جانب سے کسی طور مطمئن نہیں رہ سکتا، برطانوی آرمی چیف

    لندن : روس برطانیہ کے لیے بڑا خطرہ ہے جو ہماری کمزوری سے فائدہ اٹھانے کےلیے تیار ہے اور مغرب کی کمزریوں سے باقائدہ ایک سسٹم کے تحت فائدہ اٹھانے کی کوشش کرچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی آرمی چیف جنرل مارک کارلیٹن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس موجودہ وقت میں القاعدہ، داعش اور اس جیسی تمام تنظیموں سے بڑا سیکیورٹی خطرہ ہے جس سے بہ محتاط رہنا پڑے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جنرل مارک نے برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس وہ خطرہ ہے جس نے مغربی طاقتوں کی کمزریوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے بارہا کوششیں کرچکا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ روس نے سائبر، اسپیس اور سمندر کے اندر غیر روایتی طریقے استعمال کرچکا ہے، جنرل مارک نے کہا کہ برطانیہ روس کی جانب سے کسی طور مطمئن نہیں رہ سکتا۔

    خیال رہے کہ جنرل مارک کارلیٹن کو رواں برس جنوری میں برطانیہ کا آرمی چیف مقرر کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ برطانوی حکومت گذشتہ برس روس پر سائبر حملوں کا الزام لگا چکی ہے جبکہ رواں برس مارچ میں روس کے ڈبل ایجنٹ سرگئی اسکریپال اور اس کی بیٹی کو برطانیہ میں ہی زہر دینے کا الزام بھی عائد کرچکی ہے۔

    دوسری جانب روسی حکومت نے برطانوی آرمی چیف کے بیان کی تردید کی اور تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی کوششوں کے باوجود روس اور شامی حکومت نے مشترکا طور پر داعش کا راستہ روکا ہے۔