Tag: مظاہروں

  • اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں میں شدت آگئی

    اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں میں شدت آگئی

    یروشلم: اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں میں مزید شدت آگئی ہے، اس دوران پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کرتے ہوئے کئی افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسلسل تیسرے دن مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، جن میں ہزاروں افراد شریک ہورہے ہیں،احتجاج شین بیٹ کے سربراہ رونین بار کی برطرفی اور غزہ پر دوبارہ حملے شروع کرنے کے فیصلے کے خلاف کیا جا رہا ہے۔

    اسرائیلی مظاہرین کے مطابق نیتن یاہو کی حکومت 59 اسرائیلی قیدیوں کو غزہ سے واپس لانے میں ناکام رہی ہے اور ملک کو مسلسل آمریت کی جانب دھکیل رہی ہے۔

    پولیس اور مظاہرین کے درمیان جمعرات کے روز شدید جھڑپیں ہوئیں، جب سیکڑوں افراد وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر پہنچے اس دوران مظاہرین نے رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کی۔ پولیس نے طاقت کا استعمال کیا اور کئی مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

    کریا ملٹری ہیڈکوارٹر کے باہر تل ابیب میں بھی احتجاج کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جہاں اسرائیلی وزیر اعظم کے حالیہ فیصلوں کے خلاف غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

    اسرائیلی وزیر اعظم کے حامیوں اور مظاہرین کے درمیان بدھ کے روز شدید تلخ کلامی اور ہاتھا پائی بھی ہوئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل میں سیاسی تقسیم مزید گہری ہو رہی ہے۔

    اس سے قبل ترکیہ کی جانب سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت اور بین الاقوامی کارروائی کی اپیل کی گئی ہے۔

    ترکیہ کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور غزہ کی پٹی پر حملہ انسانیت کے لیے ایک چیلنج ہے۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ آج صبح غزہ میں اسرائیل کے حملوں میں سینکڑوں فلسطینیوں کے قتل عام سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کی حکومت کی نسل کشی پالیسی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔

    وزارت کے بیان کے مطابق اسرائیل انتہائی سنگین طریقے سے بین الاقوامی قانون اور آفاقی اقدار کی خلاف ورزی کرنے میں مصروف ہے اور انسانیت کو چیلنج کر رہا ہے۔

    یوکرین کے روس پر ڈرون حملے، اہم اسٹریٹجک بمبار ایئر فیلڈ تباہ

    بیان کے مطابق اسرائیل کی طرف سے تشدد کی نئی لہر کو جنم دینا ناقابل قبول ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب عالمی سطح پر امن و استحکام کی تلاش تیز ہو رہی ہے، اسرائیلی حکومت کی طرف سے یہ جارحانہ رویہ خطے کے مشترکہ مستقبل کے لیے خطرہ تشکیل دیتا ہے۔

  • جاپان میں افراطِ زر کی شرح چالیس سال کی بلند ترین سطح پر

    جاپان میں افراطِ زر کی شرح چالیس سال کی بلند ترین سطح پر

    ٹوکیو: ترقی یافتہ ممالک میں مہنگائی کا بحران بڑھنے لگا، جاپان میں افراطِ زر کی شرح چالیس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان میں افراط زر کی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا۔ جاپان میں مہنگائی میں سالانہ تین اعشاریہ چھ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،  اشیاء کی قیمتوں میں ہونے والے اس ہوش ربا اضافے کا تعلق یورپ میں توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان میں خوارک اور توانائی کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا، جاپانی کرنسی کی قدر میں کمی کی وجہ سے درآمدی اشیا کی لاگت میں اضافہ ہو گیا۔

    دوسری جانب یونان میں مہنگائی نے شہریوں کے ہوش اڑا دیئے مہنگائی سے تنگ آئے شہریوں کا دارلحکومت ایتھنز میں مارچ کیا، ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نعرے لگاتے رہے۔

    مظاہروں کی قیادت طلبا یونینز نے کی، طلبا نے انیس سے تہتر کی فوجی آمریت کے خلاف پرچم تھام کر احتجاج کیا۔

  • یلوویسٹ تحریک، مظاہروں کی روک تھام کےلیے پارلیمنٹ میں بل منظور

    یلوویسٹ تحریک، مظاہروں کی روک تھام کےلیے پارلیمنٹ میں بل منظور

    پیرس : فرانسیسی حکومت نے ملک بھر میں یلو ویسٹ تحریک کے تحت جاری احتجاج کو روکنے کےلیے بل پاس کرلیا، جس کے تحت انتشار پھلانے کےلیے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس میں گزشتہ برس نومبر سے صدر ایمینئول میکرون کی غلط معاشی پالیسیوں کے خلاف شروع ہونے والی یلو ویسٹ احتجاجی تحریک عفریت بن چکی ہے، جو ہر ہفتے دارالحکومت پیرس سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرتی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ فرانسیسی پارلیمنٹ نے ملک کا امن و امان بحال رکھنے اور پُر تشدد مظاہروں کو روکنے کےلیے حکومت کی جانب سے پیش کردہ بل کی منظوری دے دی۔

    فرانسیسی پارلیمنٹ میں منظور ہونے والے بل کے تحت کے پولیس کو دوران احتجاج انتشار پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا حق حاصل ہوگا، احتجاجی مظاہروں کے دوران مظاہرین چہرہ ڈھانپ کر احتجاج میں شریک نہیں ہوسکتے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ سے بل کی منظوری کے بعد معاملہ سینیٹ میں زیر بحث آئے گا۔

    فرانس: 8 دسمبر کے احتجاجی مظاہرے سے حکومت خوف زدہ، فوج طلب کرنے پر غور

    یاد رہے کہ فرانس میں یلو ویسٹ احتجاجی تحریک پیٹرول کے نرخوں میں اضافے پر شروع ہوئی تھی تاہم اب اس نے حکومت کے سامنے ٹیکس نظام کی تبدیلی، ریٹائرمنٹ کی عمر میں تخفیف ، تعلیمی نظام میں تبدیلی سمیت 40 مطالبات رکھ دیے ہیں۔

    مزید پڑھیں : عوامی احتجاج ’عفریت‘ بن گیا ہے، فرانسیسی حکومت

    دارالحکومت پیرس سمیت فرانس بھر میں احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہیں، اب جھڑپوں میں خواتین اور بوڑھوں سمیت سینکڑوں افراد زخمی جبکہ متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں دوسری جانب مشتعل مظاہرین کی جانب سے اب تک درجنوں گاڑیاں بھی نذرآتش کی جاچکی ہیں۔

    خیال رہے کہ فرانسیسی حکومت خود اعتراف کیا تھا کہ پیٹرول نرخوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والی ’یلو ویسٹ‘ تحریک آسانی سے دھیمی ہونے والی نہیں ہے۔

  • جرمنی نے وینزویلا میں حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت کردی

    جرمنی نے وینزویلا میں حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت کردی

    کراکس : جرمنی نے دستوری حکومت کے سرگرم اپوزیشن رہنما جون گوئیڈو کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے دوبارہ الیکشن کو ملک میں استحکام کا ضامن قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں صدر نکولس ماڈورو کیخلاف احتجاج جاری ہے جبکہ حزب اختلاف کے حامیوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی ہیں اور نکولس میڈورو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    جرمن حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ احتجاجی تحریک چلانے والے وینزویلن شہری اپنے ملک بہتر مستقبل کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نکولس ماڈورو گزشتہ برس ہونے والے انتخابات میں ایک بار پھر ملک کے صدر منتخب ہوئے تھے اور رواں ماہ ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ وینزیلن صدر کی مخالف میں بغاوتی تحریک چلانے والے اپوزیشن رہنما جون گوئیڈو کی جرمنی کے علاوہ امریکا اور کینیڈا نے بھی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے وینزویلا میں سیاسی تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔

    وینزویلن صدر نکولس ماڈورو نے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کے الزام میں امریکا سے سفارتی تعلقات ختم کرتے ہوئے وینزویلا میں تعینات امریکی سفارتکاروں کو 72 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

    مزید پڑھیں : وینزویلا کے صدرنکولس میڈورو کا امریکا سے سفارتی تعلقات ختم کرنےکا اعلان

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک جون گوئیڈو کی حمایت کررہے ہیں جبکہ روس، کیوبا اور ترکی سمیت کئی ممالک نے وینزویلا کے منتخب صدر نکولس ماڈورو کی دستوری حکومت کی حمایت کی ہے۔

    خیال رہے کہ اپوزیشن لیڈر جون گوئیڈو نے خود کو عوام کے سامنے قیام مقام صدر کا تھا جلد ہی فوج کی نگرانی میں صاف اور شفاف الیکشن کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کے چند منٹ بعد ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے اپوزیشن لیڈر جان گائیڈو کی حکومت کو تسلیم کرلیا۔

    وینزویلا کی حزبِ اختلاف نے اس انتخاب کو تسلیم کرنے سے انکارکیا تھا کیوں کہ انتخاب سے قبل حزبِ اختلاف کے بیشتر رہنماؤں اور امیدواروں کو یا تو قید کردیا گیا تھا۔

  • اب پرتشدد مظاہروں کا مستقل حل نکالنا ہوگا: فواد چوہدری

    اب پرتشدد مظاہروں کا مستقل حل نکالنا ہوگا: فواد چوہدری

    لندن: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں شرپسندعناصر اورشدت پسندوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اب پرتشدد مظاہرے کرنے والوں کا مستقل حل نکالنا ہوگا.

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بحرانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے جو اقدامات کیے، وہ محض آگ بجھانے کے لیے ہیں، البتہ ہمیں‌مستقل حل نکالنا ہوگا.

    فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اس قسم کے واقعات کا حل نکال کر رہے گی، ہم اس ضمن میں واضح ہیں.

    یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے مظاہروں اور دھرنوں کے دوران توڑ پھوڑ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔


    وزارت داخلہ نے توڑپھوڑ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کر دی

    وزارت داخلہ نے کریک ڈاؤن کی ہدایت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ مظاہرے کی آڑ میں شرپسندعناصرنےاملاک کو نقصان پہنچایا.

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں مظاہروں اور دھرنوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا، جس سے معمولات زندگی مفلوج ہوگئے اور کئی شہروں میں کاروبار ٹھپ ہوگیا.

    بعد ازاں حکومت اور مظاہریں میں معاہدہ طے پانے کے بعد دھرنے ختم ہوگئے.