Tag: مظاہرہ
-
ایم کیو ایم اور آل پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے پرویز مشرف کے حق میں مظاہرہ
آل پاکستان مسلم لیگ اور متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن پرویز مشرف کے حق میں میدان میں آ گئے کہتے ہیں فوج کا سپہ سالار غدار نہیں ہو سکتا، مقدمات انتقامی کاروائی کا نتیجہ ہیں۔
اسلام آباد پریس کلب کے سامنے متحدہ قومی موومنٹ اور آل پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے پرویز مشرف کے حق میں مظاہرہ کیا گیا، حامیوں نے نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، وہ انٹر پول کے ذریعے نہیں بلکہ خود اپنی مرضی سے پاکستان آئے تھے پہلے تاحیات نا اہل قرار دیا گیا بعد میں ضمانتیں منسوخ کر کے سیاسی مقدمات بنائے گئے
پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف ٹرائل حکومت کے گلے میں ہڈی بن چکا ہے اور مارچ کے اختتام تک نواز حکومت ختم ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے ،پرویز مشرف کی عدالت پیشی ڈاکٹروں کی اجازت سے منسوب ہو گی۔
ایم کیو ایم کے رکن رابطہ کمیٹی میاں عتیق نے کہا کہ الطاف حسین کو یقین ہے کہ پرویز مشرف سچے انسان ہیں جبکہ الطاف حسین نے پرویز مشرف کے حق میں احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کی ہدائیت بھی کر دی ہے۔
-
صنعا:یمن میں سینکڑوں افراد کا حکومت کی برطرفی کیلئے مظاہرہ
یمن میں سینکڑوں افراد نے معاہدے کی خلاف ورزی پر حکومت کے خلاف وزیراعظم کے دفترکے باہر مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں جاری تنازعات اور مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں، مظاہرین کا کہنا تھا کہ شمالی علاقوں کے مسائل پر بھی توجہ نہیں دی جا رہی ہے، وہاں لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔
ریلی کےشرکاء نے اس موقع پر حکومت کی برطرفی کا مطالبہ بھی کیا، یاد رہے کہ یمن میں دوہزار گیارہ کے بعد سے سیاسی بے چینی بڑھ گئی ہے، جس سے علیحدگی پسند تحریکوں کو تقویت ملی ہے۔
-
سکھر:فائربریگیڈ کے عملےکا تنخواہوں کی عدم فرا ہمی کیخلاف احتجاج
فائر بر یگیڈ کے عملے نے گزشتہ تیرہ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف ہا تھوں میں بینر اٹھا کر سکھر پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاج کر تے ہو ئے فا ئر بر یگیڈ کے عملے کا کہنا تھا کہ انہیں تیرہ ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے انکے گھروں میں فاقے پڑ گئے ہیں اور وہ مقروض بن چکے ہیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حادثے کی جگہ پر پہنچنے کے لئے گاڑیوں میں ڈیزل بھی نہیں دیا جا رہا ہے جس کے لئے وہ گورنمنٹ آف سندھ سے اپیل کر تے ہیں کہ مذکورہ مسائل حل کرکے انہیں روکی گئی تنخواہیں فوری فراہم کی جا ئیں۔