تھائی لینڈ کی وزیراعظم کے خلاف مظاہرے اور احتجاج مزید زور پکڑتے جا رہے ہیں، مظاہرین نے رجسٹریشن کروانے والے امیدواروں کو الیکشن آفس جانے سے روک دیا۔
حکومت کے اعلان کے مطابق آئندہ سال انتخابات کروانے کیلئے تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں اور اس سلسلے میں حکومت نے بنکاک اسٹیڈیم میں رجسٹریشن کیلئے دفاتر قائم کیے ہیں تاہم رجسٹریشن کے لئے آنے امیدواروں کو مظاہرین نے روک دیا۔
مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ پہلے وزیراعظم ینگ لک شناواترا حکومت چھوڑ دیں، مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کےمستعفی ہونے تک وہ ان کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے۔
بنگلہ دیش میں پاکستان خلاف مظاہروں نے ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی شرکت پر شکوک وشبہات پیدا کردیئے ہیں۔
بنگلہ دیش میں حکومت مخالف گروپس کی جانب سے مظاہروں اور جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ جس میں کئی ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی انڈر نائنٹین ٹیم کو بھی بنگلہ دیش سے دورہ ادھورہ چھوڑ کر وطن واپس بلالیا گیا ہے جبکہ دیگر ٹیموں کی جانب سے بھی بنگلہ دیش میں موجودہ حالات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
عبدالقادر ملا کو پھانسی دینے کے بعد سے بنگلہ دیش میں حالات کشیدہ ہیں ایسے میں عبدالقادر ملا کی سزائے موت پر پاکستان کی مذمتی قراد داد سے بنگلہ دیش میں پاکستان خلاف مظاہرے بھی شروع ہوگئے ہیں۔
مظاہروں کے سبب فروری میں ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ بنگلہ دیش سے ایونٹ کی منتقلی اور ٹیموں کے تحفظات دور کرنے کے لئے اب آئی سی سی کو کوئی فیصلہ کرنا ہوگا۔