Tag: مظفرآباد میں جلسے

  • مودی ہمت ہے تو  کرفیو اٹھاؤ اور تماشہ دیکھو ، شاہ محمود قریشی

    مودی ہمت ہے تو کرفیو اٹھاؤ اور تماشہ دیکھو ، شاہ محمود قریشی

    مظفرآباد : وزیر‌خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا مودی ہمت ہے تو کرفیو اٹھاؤ اور تماشہ دیکھو ،چیلنج کرتا ہوں کیا نریندر مودی سری نگر جاکر کشمیریوں سے خطاب کرسکتے ہو، عمران خان آزاد کشمیر کا مؤقف لیکر اقوام متحدہ جائیں گے ، انشااللہ فتح ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر‌خارجہ شاہ محمودقریشی نے مظفرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج عمران خان مظفرآباد تشریف لائے ہیں،آپ سے مخاطب ہوں‌ گے۔

    وزیر‌خارجہ کا کہنا تھا کہ مظفرآباد میں کھلے آسمان تلےکشمیریوں سے پاکستان کاوزیراعظم مخاطب ہے ، چیلنج کرتا ہوں کیا نریندر مودی سری نگر جاکر کشمیریوں سے خطاب کرسکتے ہو، نریندر مودی سری نگر میں جاکر کشمیریوں سے خطاب کی جرات نہیں کرسکتا۔

    شاہ محمودقریشی نے کہا مودی ہمت ہے تو کرفیو اٹھاؤ اور تماشہ دیکھو ، کشمیر کے لوگوں کیلئے جو کارنامہ سرانجام دیا اب کرفیو اٹھاکر دکھاؤ۔

    ان کا کہنا تھا کہ کیا آج آزاد کشمیر میں کوئی سیاسی قیدی دکھائی دے رہا ہے نہیں، مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو، مواصلاتی پابندیاں ہیں، آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ چل رہا ہے، بازاروں میں رونق ہیں۔

    وزیر‌خارجہ نے کہا بھارت دعویٰ کرتا ہے کہ اس کے ملک میں مذہبی آزادی ہے ، کیا دنیانے نہیں دیکھا مقبوضہ کشمیر میں محرم کا جلوس نہیں نکلا، مقبوضہ کشمیر کے لوگ مودی کےہم آہنگ ہیں تودنیا جاننا چاہتی ہے ، کیا دنیا نے نہیں دیکھا لوگ عید اور جمعہ کی نماز نہیں پڑھ سکے۔

    شاہ محمودقریشی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان آزاد کشمیر کا مؤقف لیکر اقوام متحدہ جائیں گے ، عمران خان اقوام متحدہ میں آپ کا مؤقف پیش کریں گے، انشااللہ فتح آپ کی ہوگی۔

  • وزیراعظم عمران خان نے مظفرآباد میں  جلسے کی تیاریوں کیلئے اجلاس طلب کرلیا

    وزیراعظم عمران خان نے مظفرآباد میں جلسے کی تیاریوں کیلئے اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے مظفرآباد میں جلسے کی تیاریوں کے لئے اجلاس طلب کرلیا ہے ، جس میں ریلیوں کی روانگی، قافلوں کی جلسے میں شمولیت کا حتمی پلان تیار کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا مشن ، وزیراعظم عمران خان نے جلسے کی تیاریوں کے لئے اجلاس طلب کرلیا، اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

    اجلاس میں جلسےکی تیاریوں کےلئےاقدامات کاجائزہ لیاجائے گا اور ریلیوں کی روانگی، قافلوں کی جلسے میں شمولیت کا حتمی پلان تیار کیا جائے گا۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر 13 ستمبر کو آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ دنیا کو بتاؤں گا کہ وادی کشمیر پر بھارتی فوج کا قبضہ ہے، کشمیروں کو یقین دلاؤں گا کہ پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کا 13 ستمبر کو مظفرآباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان

    بعد ازاں وزیراعظم کی پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد مظفر آباد جلسہ کے شیڈول کو حتمی شکل دیدی گئی تھی ، جس کے مطابق مظفر آبادمیں جلسہ13 ستمبر کونماز جمعہ کےبعدشروع ہوگا ، وزیر اعظم عمران خان نماز جمعہ سے قبل مظفر آبادروانہ ہوں گے اور جمعہ کو دوپہر 3 بجے کے بعد مظفرآباد جلسے سے خطاب کریں گے۔

    مظفرآباد جلسے سے آزاد کشمیر کے رہنما بھی خطاب کریں گے جبکہ مانسہرہ سمیت مختلف شہروں سے قافلے مظفر آباد پہنچیں گے۔