Tag: مظفرآباد

  • مظفرآباد میں کورونا پھیلنے کی شرح 40 فیصد پر پہنچ گئی

    مظفرآباد میں کورونا پھیلنے کی شرح 40 فیصد پر پہنچ گئی

    اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہے ، مظفر آباد میں ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح چالیس فیصد ہوگئی جبکہ اسلام آباد میں 7.98فیصد اور لاہورمیں 8.81 فیصد رہی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑے شہروں میں کورونا کی شرح کے اعدادو شمار جاری کردیئے گئے ، جس میں بتایا گیا کہ کورونا کیسز کی قومی شرح 7.45 فیصد پر آگئی جبکہ کورونا کی بلند ترین20.62 فیصد شرح آزاد کشمیر میں ریکارڈ کی گئی اور مظفر آباد میں شرح 40.32 پر پہنچ گئی۔

    ذرائع نے کہا کہ کراچی میں کورونا کی یومیہ شرح 11.15، حیدرآباد16.30فیصد ، اسلام آباد میں 7.98فیصد اور راولپنڈی میں شرح6.17فیصدریکارڈ کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران لاہورمیں کوروناکی شرح8.81فیصد ، بہاولپورمیں شرح5.46، گجرات 7.63،ملتان11.33فیصد ، سرگودھامیں یومیہ کوروناشرح7.64،فیصل آباد2.72فیصد رہی۔

    کوئٹہ میں کوروناکیسزکی یومیہ شرح12.70 فیصد ، مردان میں 20.14،ایبٹ آباد میں 8.37فیصد ، صوابی میں 4.91، بنوں میں 2.55فیصدریکارڈ کی گئی۔

    گلگت،دیامر،اسکردومیں کوروناکی یومیہ شرح صفر جبکہ میرپور آزادکشمیرمیں کوروناکی یومیہ شرح 15.23 فیصدرہی۔

  • آزاد کشمیرحکومت کا 67 واں یوم تاسیس آج منایا جارہا ہے

    آزاد کشمیرحکومت کا 67 واں یوم تاسیس آج منایا جارہا ہے

    مظفرآباد: آزاد کشمیرحکومت کا سڑسٹھ واں یوم تاسیس آج ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے۔

    یوم تاسیس کی مرکزی تقریب دارالحکومت مظفرآباد میں ہوئی، تقریب میں صدرآزاد کشمیرسرداریعقوب سمیت دیگراعلیٰ حکام اور سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی ، سرداریعقوب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی مکمل آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔ اس موقع پرپولیس کے چاق و چوبند دستے نے صدر آزاد کشمیر کو سلامی پیش کی ۔

  • شاہراہ نیلم: جیپ نالے میں جاگری،8 افراد ہلاک

    شاہراہ نیلم: جیپ نالے میں جاگری،8 افراد ہلاک

    مظفرآباد : شاہراہ نیلم کتن کے قریب جیپ کو حادثہ پیش آیا ، جس کے باعث جیپ آٹھ سو فٹ گہرے نالے میں جاگری۔

    شاہراہ نیلم پر جیپ حادثہ درجنوں گھروں میں صف ماتم بچھا گیا، حادثہ اس وقت پیش آیا جب جیپ وادی نیلم کے قریب جاگراں سے کنڈل شاہی جا رہی تھی کہ نالے میں جاگری، افسوسناک حادثے نے متعدد افراد کو موت کی نیند سلا دیا جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

    پولیس حکا م کا کہنا ہے کہ جیپ میں پندرہ افراد سوار تھے، حاد ثہ تیز رفتاری اور جیپ میں گنجائش سے زیادہ لوگوں کی موجودگی کے سبب پیش آیا۔

    ریسکیو عملے نے جائےحادثہ پر پہنچ کرزخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا جبکہ مزید لوگوں کی تلاش جاری ہے۔

     

  • وزیراعظم کشمیر نے بھارتی امداد کی پیشکش مسترد کردی

    وزیراعظم کشمیر نے بھارتی امداد کی پیشکش مسترد کردی

    مظفرآباد: آزاد کشمیرمیں شدید بارش اورسیلاب نےتباہی مچا دی، اب تک ساٹھ سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہد ری عبداُلمجید نے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے بھارتی مدد کی پیشکش مسترد کردی۔

    حالیہ شدید بارشوں، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ سے آزاد کشمیر کے علاقے بھی متاثر ہوئے ،شدید بارشوں کے باعث سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں اور زمینی راستے منقطع ہوگئے، سیلابی ریلے زیر آب آئےعلاقہ مکینوں نے سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات نہ ہونے پر دہائی دی۔

    وزیراعظم آزاد کشمیرچو ہدری عبدلمجید نےبارشوں سےمتا ثرہ علاقوں کا فضائی جا ئزہ لیا، وزیراعظم نےبارشوں اورلینڈ سلائیڈنگ سےجاں بحق ہو نے والےافراد کےلواحقین کوفی کس پانچ لاکھ روپےامداد دینےکا اعلان کیا، سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کو بچانےکے لئےبند تو باندھے جارہے ہیں لیکن مٹی کے بند ،سیلاب کی رکاوٹ میں ناکام ہیں، شدید بارشوں سےبجلی کا نظام شدید متاثر ہوا۔وزیراعظم نے بجلی کی بحالی اور لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہو نے والی شاہراہوں کوفوری طور پر کھو لنے کے احکامات دئیے۔

    چوہدری عبدالمجید نے بھارتی وزیراعظم کی جانب سےکی جانے والی پیش کش کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ چاہے جتنی بھی آفت آجائے ہماری امیدوں کا مرکز اسلام آباد ہی ہے اوراگر بھارت کچھ دینا ہی چاہتا ہے تو مقبوضہ کشمیر کو آزادکردے۔