Tag: مظفرگڑھ

  • کچے میں ڈکیت گینگ نے چھینے گئے سو جانوروں سمیت سرینڈر کردیا

    کچے میں ڈکیت گینگ نے چھینے گئے سو جانوروں سمیت سرینڈر کردیا

    مظفرگڑھ : کچے میں ڈکیت گینگ نے پولیس کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے اور چھینے گئے سو جانوروں سمیت خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مظفرگڑھ پولیس اور کچا ڈکیٹ گینگ کے درمیان ایک ہفتہ تک مقابلہ جاری رہا جس کے بعد کچاگینگ کے 5 کارندوں نے ہتھیار ڈال دیے۔

    تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں پولیس نے بڑی کارروائی کی، کچے کے علاقہ میں ایک ہفتہ پولیس سے شدید مقابلے کے بعد کچہ ڈکیت بوسن گینگ نے سرینڈر کردیا۔

    ابتدائی طور پر گینگ کے 05 اہم اراکین نے اپنے اسلحہ سمیت خود کو سرینڈر کرکے جرائم کی دنیا سے توبہ بھی کر لی۔

    گینگ ممبران نے 4 کلاشنکوف اور 02 ریپیٹر بھی پولیس کے حوالے کر دیئے ، سرینڈر ہونے والے ڈاکوؤں پر درجنوں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی و راہزنی جیسے مقدمات درج ہیں۔

    لوٹے گئے 100 جانور ڈی پی او ڈاکٹر رضوان خان نے اصل مالکان کے حوالے کردئیے تاہم پولیس کیطرف سے علاقے کا سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔

  • مظفرگڑھ میں شادی شدہ خاتون سے تھانے کے اندر زیادتی

    مظفرگڑھ میں شادی شدہ خاتون سے تھانے کے اندر زیادتی

    مظفرگڑھ : شادی شدہ خاتون کو تھانہ صدر کے اندر ہی مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اغواء کے مقدمے کا میڈیکل کروانے تھانے آئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے تھانہ صدر میں اپنے اغواء کے مقدمے کا میڈیکل کرانے کے لیے آنے والی خاتون کو مبینہ طور پر تھانے میں ہی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

    شادی شدہ متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ اسے تھانہ صدر میں درج اس کے اغواء کے مقدمے میں میڈیکل کے لیے بلایا گیا تھا، لیکن تھانے میں تعینات پرائیویٹ رائٹر جنید نے اسے ایک اے ایس آئی کے کمرے میں لاک کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ ملزم نے اسے دھمکی دی کہ کمرے سے باہر جاکر کسی کو بتایا تو اس کا اغواء والا مقدمہ خارج کردیا جائے گا۔

    ڈی پی او نے خاتون کے بیان کے مطابق مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا اور خاتون کے الزام پر تھانے کے پرائیویٹ رائٹرر کو حراست میں لے لیا۔

    مزید پڑھیں : ڈاکوؤں کی باپ اور بیٹے کو کمرے میں بند کرکے خاتون سے اجتماعی زیادتی

    ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ رائٹر رکھنے پر 2 اےایس آئی کو معطل کردیا ہے ۔ مقدمے کی تفتیش میرٹ پر جائے گی، اگر الزام غلط ثابت ہوا تو اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔

    پولیس ترجمان وسیم خان گوپانگ کیمطابق معاملہ تفتیش طلب ہے، تحقیقات کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے، تھانہ صدر کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی چیک کی جارہی ہے۔

  • مظفرگڑھ : 3 کمسن بہنوں کو  گلا کاٹ کر قتل کرنے والا بھائی بری

    مظفرگڑھ : 3 کمسن بہنوں کو گلا کاٹ کر قتل کرنے والا بھائی بری

    مظفرگڑھ : عدالت نے 3 کمسن بہنوں کو گلا کاٹ کر قتل کرنے والے بھائی کو والدین کی جانب سے معاف کرنے پر بری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کی عدالت نے کم سن بہنوں کوقتل کرنے والے بھائی کو بری کردیا، عدالت نے والدین کی جانب سے راضی نامے پر آرڈر جاری کئے.

    واقعے کے تقریباً سوا سال بعد ایڈیشنل سیشن جج چوہدری محمد آصف نے ملزم باسط کو بری کرنے کا حکم جاری کردیا.

    پولیس کا کہنا ہے باسط نے اٹھارہ جولائی دو ہزار تئیس کوتھرمل کالونی میں تین کم سن بہنوں کوقتل کیاتھا.

    یاد رہے گذشتہ سال جولائی میں مظفر گڑھ کی تھرمل کالونی میں ایک گھر سے تین بہنوں کی گلہ کٹی لاشیں برآمد ہوئیں تھیں ، جن میں 7 سالہ ابیہہ، 8 سالہ زہرہ اور 11 سالہ عریشہ شامل تھیں۔

    بعد ازاں قتل ہونے والی تین بچیوں کا قاتل کوئی اور نہیں ان کا اپنا بھائی نکلا، جس نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کیا تھا ، قاتل بھائی کے مطابق اس کے گھر والے ان تینوں بہنوں سے زیادہ پیار کرتے تھے۔

    -پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کے بیان سے لگتا ہے وہ احساس کمتری کا شکار ہے، قاتل بھائی سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے، قاتل کو پب جی کھیلنے کا بہت شوق تھا اس لیے قتل کرنے میں آسانی ہوئی۔

  • کمسن بچوں کا گوشت کھانے والے درندہ صفت ملزم کی نشاندہی پر بچی  کی باقیات برآمد

    کمسن بچوں کا گوشت کھانے والے درندہ صفت ملزم کی نشاندہی پر بچی کی باقیات برآمد

    مظفرگڑھ : کمسن بچوں کو قتل کرکے ان کے گوشت کھانے والے ملزم بلال کی نشاندہی پر بچی حفصہ کی باقیات اور کپڑے برآمد کرلئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے خان گڑھ میں بہن بھائیوں سمیت 3 بچوں کے اغوا کے واقعے ملوث ملزم بلال کی نشاندہی پر بچی حفصہ کی باقیات اور کپڑے برآمد کرلئے گئے۔

    ڈی پی او کا کہنا ہے فرانزک کیلئے نمونہ جات اکٹھے کیے جا رہے ہیں، فرانزک سائنس ایجنسی سے ڈی این اے کروایا جائے گا اور درندہ صفت ملزم کو عدالت سے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

    3 سالہ بچے کی باقیات ملنےکے بعد مقدمہ میں قتل کی دفعات بھی شامل کرلی گئیں ہیں ، بازیاب بچےکےمطابق اس کی بہن کو ذبح کرکے گوشت بانٹاگیا۔

  • بچوں کو ذبح کرکے کھانے والا ملزم  طبیعت خرابی کا ڈرامہ کرنے لگا

    بچوں کو ذبح کرکے کھانے والا ملزم طبیعت خرابی کا ڈرامہ کرنے لگا

    مظفرگڑھ : بچوں کو ذبح کرکے کھانے والا ملزم گرفتاری کے بعد سے طبیعت خرابی کا ڈرامہ کرنے لگا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم تفتیش میں کسی قسم کا تعاون نہیں کررہا۔

    تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں بچوں کے اغوا اور مبینہ قتل کے افسوسناک واقعے سے متعلق پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

    پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم بلال تاحال تفتیش میں کسی قسم کا تعاون نہیں کررہا اور ملزم گرفتاری کے بعد سے طبیعت خرابی کا ڈرامہ کررہا ہے۔3

    گرفتار ملزم بلال کی تصویر اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے تاہم اغوا ہونے والی تیسری بچی ڈیڑھ سالہ حفظہ کا تاحال پتہ نہ چل سکا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 3 سالہ عبداللہ کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھیج دیے۔

    8 دسمبرکو بھائی بہن سمیت 3 بچوں کو رشتہ دار بلال نے اغواکیا تھا اور 8 دسمبر ہی کو 3 سالہ عبداللہ کو چمرووالی میں کھیت میں قتل کردیا گیا تھا۔

    بعد ازاں 11 دسمبر کو علاقے کے ایک ڈیرے سے 7 سالہ علی حسن کو بازیاب کروالیا گیا تھا۔

    اےآروائی نیوز کے نمائندے عنصرآفتاب اس جگہ موجود ہیں جہاں سے بچوں کو اغوا کیا گیا تھا جبکہ ملزم 2 بچوں کو ذبح کرکے ان کا گوشت پکا کر کھا گیا تھا۔

  • 3 کمسن بہنوں کا لرزہ خیز قتل ، بچیوں کی والدہ کا اہم انکشاف

    3 کمسن بہنوں کا لرزہ خیز قتل ، بچیوں کی والدہ کا اہم انکشاف

    مظفرگڑھ : قتل ہونے والی تین بچیوں کی والدہ نے انکشاف کیا ہے کہ بڑی بیٹی گھر پر تھی وہ چھوٹی بہنوں کوڈھونڈنے گئی اور وہ بھی لاپتہ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں تین بچیوں کے لاپتا ہونے اور لاشیں ملنے کے معاملے کی تحقیقات جاری ہے، اے آروائی نیوز سے گفتگو میں بچیوں کی والدہ نے کہا گزشتہ روز تینوں بچیاں معمول کے مطابق کھیلنے کیلئے گئیں لیکن دوستوں کے گھر پہنچیں نہ ہی مدرسہ۔

    والدہ کا کہنا تھا کہ صبح برابر والے کورٹر سےلاشیں ملیں ، بڑی بیٹی تو گھر پر تھی وہ چھوٹی بہنوں کوڈھونڈنے گئی، مگر مغرب کے بعد وہ بھی لاپتہ ہوگئی۔

    انھوں نے بتایا کہ محلے کے بچوں نے دو بچیوں کو پارک میں جھولاجھولتے ہوئے دیکھا تھا لیکن مغرب کی نماز کیلئے وضو کرنے گئی بعد میں دیکھا بڑی بیٹی نہیں تھی۔

    بچیوں کی والدہ نے مزید بتایا کہ بھائی نےمدرسے سے پتا کیا،وہاں بھی تینوں نہیں گئی تھیں۔

    یاد رہے مظفرگڑھ تھرمل پاورکالونی میں تین کمسن بہنوں کوقتل کردیاگیا تھا اور لاشیں گھر کےقریب خالی کوارٹر سے ملیں، تینوں بہنیں گزشتہ روز سے لاپتہ تھیں۔

    پولیس اورفرانزک ٹیم جائےوقوعہ پر پہنچ گئی ہے جبکہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعےکی تحقیقات کاحکم دیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

  • مظفرگڑھ: پولیس کی موجودگی میں کچہری گیٹ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

    مظفرگڑھ: پولیس کی موجودگی میں کچہری گیٹ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

    مظفرگڑھ: پولیس کی موجودگی میں کچہری گیٹ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے، جب کہ فائرنگ کرنے والے بہ آسانی فرار ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں کچہری کے مین گیٹ پر کار اور موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق افراد کبیر والا ضلع خانیوال کے رہائشی تھے، جو پیشی پر کچہری آئے تھے۔

    جاں بحق محمد حسین کے خلاف گزشتہ سال تھانہ صدر میں قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا، لیکن وہ ضمانت پر رہا تھا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو مبینہ طور پر پرانی دشمنی پر قتل کیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق موقع واردات پر چھ افراد موجود تھے جن میں سے چار بھاگنے میں کامیاب ہو گئے تاہم دو افراد گولیوں کی زد میں آکر موقع ہی پر جاں بحق ہو گئے۔

    جائے وقوعے پر پولیس اہل کار ڈیوٹی پر موجود تھے تاہم انھوں نے واقعے کو روکنے کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی، اور قاتل فائرنگ کر کے بہ آسانی فرار بھی ہو گئے۔

  • 21 نومبر کو تعطیل کا اعلان

    21 نومبر کو تعطیل کا اعلان

    مظفرگڑھ : ضلع مظفرگڑھ تھل جیپ ریلی کے سلسلے میں 21 نومبر کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا جبکہ 19نومبر کوکوٹ ادو میں مقامی تعطیل ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ساتویں تھل جیپ ریلی کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے مظفرگڑھ اورکوٹ ادو میں تعطیل کااعلان کردیا۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ 4 روزہ تھل جیپ ریلی کےسلسلے میں 21نومبر کوضلع مظفرگڑھ تعطیل ہوگی جبکہ جیپ ریلی کے موقع پر 19نومبر کوکوٹ ادو میں مقامی تعطیل ہوگی۔

    خیال رہے ساتویں تھل جیپ ریلی کے پہلے مرحلے میں چھانگا مانگا ٹیلہ ہیڈ محمد والا پر گاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے۔

    گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹیگنگ کا سلسلہ جاری ہے، نامور ریسرز اپنی گاڑیاں لے کر چھانگا مانگا ٹیلہ ہیڈ محمد والا پہنچ گئے ہیں۔

    ضلعی انتظامیہ ،ریسکیو ، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ اداروں کا کیمپ قائم کردیا گیا ہے جبکہ تھل جیپ ریلی کے لئے 190 کلومیٹر کا ٹریک بنایا گیا ہے۔

    مظفرگڑھ:کل سے باقاعدہ کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز ہوگا، ریلی کے ٹریک پر ایک ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ تقریب تقسیم انعامات 20 نومبر کو فیصل اسٹیڈیم میں ہوگی۔

  • سابق ایم این اے جمشید دستی کی بس کا نمبر بھی جعلی نکلا

    سابق ایم این اے جمشید دستی کی بس کا نمبر بھی جعلی نکلا

    مظفر گڑھ: ڈگری کے بعد بس کا نمبر بھی جعلی نکل آیا، سابق ایم این اے جمشید دستی کی بس کا نمبر رجسٹرڈ نہیں تھا، بس کو قبضے میں لے لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی جعلی ڈگریوں کی طرح ان کی بس کا نمبر این اے 178 بھی جعلی نکلا، پولیس کا کہنا ہے کہ بس کی رجسٹریشن نہیں کرائی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید دستی نے اپنے حلقے میں فری بس سروس شروع کر رکھی تھی، تاہم پچھلے سال اگست میں انتخابات ہارنے کے بعد یہ سروس بند کر دی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں:  جمشید دستی کا مہنگائی کے خلاف انوکھا احتجاج، سر منڈوا لیا

    جعلی نمبر پلیٹ کے باعث مظفر گڑھ پولیس نے جمشید دستی کی بس پکڑ کر بند کر دی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ شاہ جمال کے قریب چیکنگ کے لیے بس کو روکا گیا تھا، نمبر پلیٹ جعلی نکلنے پر بس کو قبضے میں لے لیا گیا۔

    عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید دستی نے کہا ہے کہ بس عوام کے لیے مفت چلتی تھی، دھرنے میں شرکت کے اعلان کے بعد بس بند کرائی گئی، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ بس کی نمبر پلیٹ کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا ہے، جس پر کارروائی کی گئی، قانون سب کے لیے برابر ہے۔

    یاد رہے چند دن قبل جمشید دستی کی ایک اور جعلی ڈگری بھی پکڑی گئی تھی، اسلامیہ یونی ورسٹی بہاولپور نے سال 2017 میں بی اے کی حاصل کردہ ڈگری انٹر میڈیٹ کی سند کی تصدیق نہ ہونے کے سبب منسوخ کی۔

  • مظفرگڑھ : شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی اور تین کمسن بچیوں کو قتل کردیا

    مظفرگڑھ : شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی اور تین کمسن بچیوں کو قتل کردیا

    مظفرگڑھ : ماں اور تین بچیوں کا لرزہ خیز قتل کا واقعہ پیش آیا ہے، ملزم بچیوں کا باپ نکلا، ملزم کو بیوی کے کردار پر شک تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ میں خاتون اور تین بیٹیوں کے قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی ہے، تھانہ سیت پور کے علاقے میں شوہر نے بیوی اور تین بیٹیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    ملزم افضل نے اپنی بیوی عذرا اور تین بیٹیوں 4 سالہ تسکین، 3 سالہ مصباح اور10دن کی بچی گڑیا کو تیز دھار آلے سے قتل کیا، واردات کے بعد ملزم جائے واردات سے فرار ہوگیا۔

    اطلاع ملنے پر پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کیں، پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو ایک مقام پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا اور آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے ملزم افضل نے شک کی بنیاد پر بیوی بچیوں کی جان لی اور چاروں کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کیا۔