Tag: مظفر گڑھ

  • ڈاکوؤں  کا دھاوا،  کروڑوں  مالیت کی  180 بھینسیں لے اڑے

    ڈاکوؤں کا دھاوا، کروڑوں مالیت کی 180 بھینسیں لے اڑے

    مظفر گڑھ : ڈاکو اسلحے کے زور پر کروڑوں مالیت کی 180 بھینسیں لوٹ کر کچے میں لے گئے تاہم پولیس علاقے میں ناکہ بندی کروا دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں بوسن گینگ اور دیگر گینگ سے تعلق رکھنے والے ڈاکو اسلحے کے زور پر مقامی افراد سے مبینہ طور پر کروڑوں روپے مالیت کی تقریباً 180 بھینسیں لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کہ علی پور کے کچے کے علاقے موضع لنگرواہ میں 30 کے قریب ڈاکوؤں نے دھاوا بولا، ڈاکو مبینہ طور پر اسلحے کے زور پر مقامی افراد کی 180 بھینسیں کھول کر اپنے ساتھ کچے میں لے گئے۔

    مزید پڑھیں : کراچی : کیٹل فارم میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکو لاکھوں مالیت کے مویشی لوٹ کر فرار

    متاثرہ افراد نے واقعے کے کئی گھنٹوں بعد پولیس کو آگاہ کیا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کچے کے اس علاقے کا ہے، جہاں پہلے ہی آپریشن جاری ہے، ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے مظفرگڑھ اور راجن پور کے کچے کے علاقے میں ناکہ بندی کروا دی گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق ڈکیتی کے معاملے کی صداقت کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری ہے۔

  • مظفر گڑھ میں بس اور ٹریلر کا خوف ناک تصادم، خواتین اور بچوں سمیت 6 جاں بحق

    مظفر گڑھ میں بس اور ٹریلر کا خوف ناک تصادم، خواتین اور بچوں سمیت 6 جاں بحق

    مظفرگڑھ: جنوبی پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کے علاقے لنگر سرائے میں ایک بس اور ٹریلر میں خوف ناک تصادم ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    مظفر گڑھ پولیس کا کہنا ہے کہ لنگر سرائے کے علاقے میں بس اور ٹریلر میں افسوس ناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے ہیں۔

    پولیس ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں، افسوس ناک حادثے میں بس ڈرائیور بھی جاں بحق ہو گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس جھنگ سے علی پور جا رہی تھی۔

    ریسیکیو 1122 کے تعاون سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ترجمان پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر، ڈی ایس پی و ایس ایچ او نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے تھے، جب کہ حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہ کا تعین کیا جا رہا ہے۔


    وادی نیلم میں سیاحوں کی کار دریا میں جاگری، 6 جاں بحق، بچہ لاپتہ


    یاد رہے کہ گزشتہ روزچلہانہ کے مقام پر وادی نیلم میں سیاحوں کی کار دریا میں جا گری تھی، جس میں 5 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جب کہ ایک بچہ لاپتا ہو گیا تھا، راستے دشوار گزار اور کھائی کے باعث لاشیں نکالنے میں مشکلات پیش آئیں۔

    گزشتہ ماہ بھی وادی نیلم میں جیپ حادثہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں درجن سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ ایس ایس پی وادی نیلم خواجہ صدیق کا کہنا تھا کہ جیپ میں 23 افراد سوار تھے، چار افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

  • مظفر گڑھ : سفاک درندہ بچوں کو ذبح کرکے کھا گیا

    مظفر گڑھ : سفاک درندہ بچوں کو ذبح کرکے کھا گیا

    مظفر گڑھ : خان گڑھ میں سفاک درندہ بچوں کو ذبح کرکے ان کا گوشت پکا کرکھا گیا اور مقامی دربار پر تقسیم بھی کیا۔

    تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے خان گڑھ میں معصوم بچوں کے قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی، جہاں سفاک درندہ بچوں کو ذبح کرکے کھا گیا۔

    پانچ روز قبل 3 بچوں کے اغوا کا واقعہ پیش آیا ، جس کے بعد پولیس نے اغواء ہونے والے تین معصوم بچوں میں سے ایک کو بازیاب کرا لیا جبکہ قریبی عزیز نے دو بچوں کو قتل کرکے ان کا گوشت پکا کر خود بھی کھایا اوردربار پر بھی تقسیم کیا۔

    اہل علاقہ کی نشاندھی پرملزم کوایک ڈیرے سے گرفتارکرکے سات سالہ علی حسن کوبازیاب کرایاگیا، بچے علی حسن نے پولیس کوبتایا ملزم بلال نے اغواء کے روز ہی تین سالہ عبداللہ کو چھری سے قتل کیا اور اگلے روز ڈیڑھ سالہ بہن حفصہ کو پہلے گلہ دبا کر قتل کیا پھر چھری سے ٹکڑے کردیے۔

    پولیس نے کھیت سے تین سالہ عبداللہ کی باقیات، چھری اور کپڑے برآمد کر لیے جبلپ ڈیڑھ سالہ حفصہ کی تلاش میں پولیس کو تاحال کوئی کامیابی نہیں ملی۔

    پولیس ترجمان کے مطابق گرفتارملزم اسپتال میں بے ہوش حالت میں ہے، ہوش میں آنے کے بعد مزید انکشافات سامنے آئیں گے۔

    گرفتار ملزم کے خلاف قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، بچوں کے والد فیاض نے ملزم کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرتے اور عبرت ناک سزادینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

  • مظفر گڑھ سے لاپتہ 3 بہنیں قتل، لاشیں برآمد

    مظفر گڑھ سے لاپتہ 3 بہنیں قتل، لاشیں برآمد

    مظفرگڑھ: گزشتہ روز تھرمل کالونی سے لاپتہ ہونے والی تین بچیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

    پولیس کے مطابق یہ دلخراش واقعہ مظفر گڑھ کی تھرمل کالونی میں پیش آیا جہاں سے تین بچیوں کی لاشیں گھر کے برابر والے جالی مکان سے ملی ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ 3 مقتولین میں 7 سالہ فاطمہ، 8 سالہ زہرہ اور 11 سالہ اریشہ شامل ہیں، تینوں بہنیں گزشتہ روز کھیلنے کے لیے گھر سےگئیں اورلاپتہ ہوگئیں تھیں۔

    پولیس کے مطابق فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں، تینوں بہنوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیں اور اس حوالے سے اہل محلہ سے بھی تفیش کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب آئی جی پنجاب نے مظفر گڑھ میں 3 بہنوں کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے  آر پی ڈی جی خان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    آئی جی پنجاب نے سی سی ٹی وی کیمروں اور شواہد کی مدد سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کیا ہے۔

    آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

  • مظفر گڑھ میں جنسی زیادتی کے واقعات میں ہولناک اضافہ

    مظفر گڑھ میں جنسی زیادتی کے واقعات میں ہولناک اضافہ

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں جنسی زیادتی کے واقعات میں ہولناک اضافہ ہوگیا، 8 سالہ بچی سے مبینہ اجتماعی زیادتی سمیت ریپ کے کئی واقعات سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا جس کی تفصیلات مقامی پولیس نے جاری کی ہیں۔

    مظفر گڑھ کے علاقے ٹبہ کریم آباد میں 8 سالہ بچی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد 3 میں سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں مبارک پور میں رکشے میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

    ایک اور واقعے میں شہر کے وسط میں کار سوار ملزم نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

    اس سے 2 روز قبل خان گڑھ میں دوران ڈکیتی خاتون سے زیادتی کی گئی تھی جس کے ملزم تاحال نہ گرفتار ہوسکے۔

  • مظفر گڑھ میں گھر میں آگ لگنے سے 7 افراد جاں بحق

    مظفر گڑھ میں گھر میں آگ لگنے سے 7 افراد جاں بحق

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں گھر میں آگ لگنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں شیر خوار بچہ بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے جہانیاں میں گھر میں آگ لگنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر نے اموات کی تصدیق کردی۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جاں بحق افراد میں 4 بچے، 2 خواتین اور 1 مرد شامل ہے۔ مرنے والوں میں 65 سالہ محمد نواز، 35 سالہ خورشید مائی، 19 سالہ فوزیہ مائی، 10، 12، اور ڈھائی سال کے بچے جبکہ 2 ماہ کا شیر خوار بچہ شامل ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

    دوسری جانب خاندان کے واحد بچ جانے والے شخص کالا خآن نے اسے انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کی تھی، پسند کی شادی پر میرے سسرالی رشتہ دار خوش نہیں تھے

    کالا خان نے الزام عائد کیا ہے کہ میرے خاندان کو جلا کر قتل کیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق مرنے والوں میں کالا خان کی بیوی اور شیر خوار بچی بھی شامل ہے، خاندان کو جلائے جانے کے الزام کی بھی تفتیش کی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جارہا ہے۔

  • مظفر گڑھ میں لیڈی سب انسپکٹر کے ساتھ زیادتی

    مظفر گڑھ میں لیڈی سب انسپکٹر کے ساتھ زیادتی

    مظفر گڑھ: صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں پولیس کی لیڈی سب انسپکٹر کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں پولیس کی لیڈی سب انسپکٹر کو مبینہ اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کا شکار سب انسپکٹر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، لیڈی انسپکٹر کو تھانہ صدر کے قریب سے مبینہ طور پر اغوا کیا گیا، سب انسپکٹر کیس کی تفتیش کے لیے رکشے میں تھانے آرہی تھیں۔

    پولیس کے مطابق کاشف نامی مسلح ملزم لیڈی انسپکٹر کو چمن بائی پاس کے قریب باغات میں لے گیا جہاں اس نے انسپکٹر کو زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا، بعد ازاں ملزم زخمی لیڈی انسپکٹر کو موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی کار برآمد کرلی گئی ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    دوسری جانب انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈیرہ غازی خان سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پنجاب نے گرفتار ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

  • درندہ صفت باپ نے اپنی ہی سگی بیٹی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

    درندہ صفت باپ نے اپنی ہی سگی بیٹی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

    مظفر گڑھ: درندہ صفت باپ نے اپنی ہی سگی بیٹی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے متاثرہ لڑکی کے ماموں کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کے نواحی علاقہ کلر والی کی بستی سہلانی میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں درندہ صفت شخص غلام فرید نے اپنی ہی حقیقی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

    16 سالہ اقراء اپنے ماموں محمد عباس کے ساتھ تھانہ شہرسلطان پہنچی، تھانہ شہرسلطان پولیس نے غلام فرید کو اپنی حراست میں لے لیا ہے اور متاثرہ لڑکی کے ماموں غلام عباس کی مدعیت میں دفعہ 377 ت پ کے تحت 426/20 مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

    درندہ صفت باپ غلام فرید نے اقبال جرم بھی کر لیا ہے، جس کو طبی معائنہ کے لئے رورل ہیلتھ سنٹر شہرسلطان لے جایا جا رہا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کے ضلع پسرور میں واقع تھانہ صدر کے گاؤں گنجیانوالی میں دو بچوں کے ساتھ بدفعلی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے بعد شکایت پر پولیس نے کارروائی کر کے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا تھا۔

  • مظفرگڑھ: ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائی

    مظفرگڑھ: ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائی

    مظفر گڑھ: پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 25 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں برآمد ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کشمنر کوٹ ادو کی جانب سے یہ اہم کارروائی پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کے علاقے چوک سرور شہید میں کی گئی، اس دوران 25 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں برآمد ہوئیں۔

    اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ گندم کی بوریوں کو سرکاری گوداموں میں منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مقدمات بھی درج ہوں گے جس کے تحت سزا بھی دی جائے گی۔

    خیال رہے کہ صوبہ پنجاب میں ذخیرہ اندوروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، حالیہ دنوں 610 مقامات پر ایکشن لیا گیا جہاں سے 44 ہزارٹن گندم برآمد ہوئی اور 498گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں۔

    پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئیں

    گندم، چاول یا دیگر اجناس ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔ گزشتہ ماہ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آرڈیننس کے ذریعے ذخیرہ اندوزی سے نفع کمانے والوں کو سزا دی جائے گی، ذخیرہ اندوزی پر 3 سال قید ار ضبط شدہ مال کی مالیت کا 50 فی صد جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

  • چارپائی کے ساتھ باندھ کر بیوی کا پاؤں کاٹنے والا ظالم شوہر گرفتار

    چارپائی کے ساتھ باندھ کر بیوی کا پاؤں کاٹنے والا ظالم شوہر گرفتار

    مظفر گڑھ: پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کے ایک علاقے میں بیوی کو چارپائی کے ساتھ باندھ کر بیوی کا پاؤں کاٹنے والا ظالم شوہر گرفتار ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چند دن قبل مظفر گڑھ کے علاقے پتی سلطان محمود میں ایک ظالم شوہر عتیق الرحمٰن نے بیوی کو پیسے نہ دینے پر چارپائی سے باندھا اور اس کا پاؤں کاٹ ڈالا، پولیس نے اسے آج گرفتار کر لیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم عتیق نشے کا عادی ہے، اور اس نے پیسے نہ ملنے پر بیوی کا پاؤں کاٹ دیا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ چند دن قبل مظفر گڑھ تھانہ سنانواں کی حدود میں پیش آیا تھا، ظالم شوہر نے پیسے نہ دینے پر اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے چارپائی کے ساتھ باندھ کر بایاں پاؤں ٹخنے سے اوپر کاٹ دیا، شور شرابا کرنے پر خاتون کے والد نے آ کر اپنی بیٹی کی جان بچائی۔

    شدید زخمی خاتون کو تشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال ملتان منتقل کیا گیا تھا، خاتون کے والد نے الزام لگایا کہ ان کا داماد قتل کی نیت سے اپنی بیوی پر تشدد کر رہا تھا، جس پر پولیس نے ملزم عتیق کے خلاف اقدام قتل اور اعضا کاٹنے کے تحت مقدمہ درج کیا۔