Tag: مظفر گڑھ

  • علی حیدر گیلانی کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج

    علی حیدر گیلانی کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج

    ملتان: سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے اور پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کار سرکار میں مداخلت کرنے اور ڈی پی او سے بد سلوکی کرنے پر رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں 4 معلوم اور 60 نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی پر الزام ہے کہ انھوں نے مظفر گڑھ کے جلسے میں گاڑیوں کا داخلہ روکنے پر ڈی پی او سے تلخ کلامی کی تھی اوراس موقع پر انھوں نے پی پی کے کارکنوں کے ساتھ ڈی پی او اور پولیس اہل کاروں کو دھکے دیے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق علی حیدر گیلانی نے سیکورٹی بیرئیرز توڑ کر کار سرکار میں مداخلت کی تھی، ایم پی اے نے ڈی پی او کو سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں:  بلاول بھٹو کا مظفر گڑھ جلسے سے خطاب

    واضح رہے کہ 8 نومبر کو مظفر گڑھ میں پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کیا تھا، انھوں نے کہا احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کی حد کردی گئی ہے، آصف زرداری نے پہلے بھی 11 سال بغیر جرم جیل میں گزارے، کیس کی سماعت بھی سندھ میں ہونی تھی لیکن مقدمہ راولپنڈی میں چل رہا ہے۔

    پیپلز پارٹی کے گزشتہ دور حکومت کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم نے آمرانہ دور میں نکالے گئے نوجوانوں کو نوکریوں پر بحال کیا تھا، 18 ویں آئینی ترمیم سے صوبوں کو ان کے حقوق دیے۔

  • سابق ایم این اے جمشید دستی کی بس کا نمبر بھی جعلی نکلا

    سابق ایم این اے جمشید دستی کی بس کا نمبر بھی جعلی نکلا

    مظفر گڑھ: ڈگری کے بعد بس کا نمبر بھی جعلی نکل آیا، سابق ایم این اے جمشید دستی کی بس کا نمبر رجسٹرڈ نہیں تھا، بس کو قبضے میں لے لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی جعلی ڈگریوں کی طرح ان کی بس کا نمبر این اے 178 بھی جعلی نکلا، پولیس کا کہنا ہے کہ بس کی رجسٹریشن نہیں کرائی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید دستی نے اپنے حلقے میں فری بس سروس شروع کر رکھی تھی، تاہم پچھلے سال اگست میں انتخابات ہارنے کے بعد یہ سروس بند کر دی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں:  جمشید دستی کا مہنگائی کے خلاف انوکھا احتجاج، سر منڈوا لیا

    جعلی نمبر پلیٹ کے باعث مظفر گڑھ پولیس نے جمشید دستی کی بس پکڑ کر بند کر دی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ شاہ جمال کے قریب چیکنگ کے لیے بس کو روکا گیا تھا، نمبر پلیٹ جعلی نکلنے پر بس کو قبضے میں لے لیا گیا۔

    عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید دستی نے کہا ہے کہ بس عوام کے لیے مفت چلتی تھی، دھرنے میں شرکت کے اعلان کے بعد بس بند کرائی گئی، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ بس کی نمبر پلیٹ کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا ہے، جس پر کارروائی کی گئی، قانون سب کے لیے برابر ہے۔

    یاد رہے چند دن قبل جمشید دستی کی ایک اور جعلی ڈگری بھی پکڑی گئی تھی، اسلامیہ یونی ورسٹی بہاولپور نے سال 2017 میں بی اے کی حاصل کردہ ڈگری انٹر میڈیٹ کی سند کی تصدیق نہ ہونے کے سبب منسوخ کی۔

  • جمشید دستی کا مہنگائی کے خلاف انوکھا احتجاج، سر منڈوا لیا

    جمشید دستی کا مہنگائی کے خلاف انوکھا احتجاج، سر منڈوا لیا

    مظفر گڑھ: عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے مہنگائی کے خلاف انوکھا احتجاج کرتے ہوئے اپنے سر کے بال منڈوا لیے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے مہنگائی کے خلاف احتجاجاً اپنے ساتھیوں سمیت ٹنڈ کرالی۔

    مظفر گڑھ سے سابق ایم این اے نے مہنگائی کے خلاف پر امن احتجاج کرتے ہوئے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا، جس میں انھوں نے کہا کہ مہنگائی کے حالیہ طوفان نے عام آدمی کا برا حال کر کے رکھ دیا ہے۔

    جمشید دستی کا کہنا تھا کہ وہ ہوش ربا مہنگائی کے خلاف اپنے ساتھیوں سمیت گنجا ہو کر پر امن احتجاج کر رہے ہیں۔

    سابق ایم این اے نے ویڈیو پیغام میں عوام سے اپیل کی پوری قوم مہنگائی کے خلاف ان کے کلب کے ممبر بنیں اور سر کے بال منڈوا کر احتجاج کریں۔

    یہ بھی پڑھیں:  جمشید دستی ایل ایل بی کے تمام پرچوں میں فیل ہوگئے

    خیال رہے کہ جمشید دستی مختلف قسم کے تنازعات میں الجھے رہے ہیں اور اپنے انوکھے کارناموں کی وجہ سے پہلے ہی سے شہرت کے حامل ہیں، 2013 کے الیکشن میں انھوں نے اپنی نشست جیت لی تھی۔

    جمشید دستی نے اپنے حلقے میں 2008 میں انتخابات جیتنے کے بعد 5 بسوں کی مفت سروس کا آغاز کیا تھا اور اپنے عوامی انداز کو مد نظر رکھتے ہوئے خود بھی کئی دفعہ بسوں میں ڈرائیونگ کی تھی۔

    تاہم رواں سال مارچ میں انھوں نے ایل ایل بی پارٹ ون کے تمام پرچے فیل کر دیے تھے، انھوں نے ملتان لا کالج میں داخلہ لیا تھا، لیکن امتحان میں ایک بھی پرچا پاس نہ کر سکے۔

  • مظفر گڑھ، سیکیورٹی گارڈ نے چھٹی نہ ملنے پر خودکشی کرلی

    مظفر گڑھ، سیکیورٹی گارڈ نے چھٹی نہ ملنے پر خودکشی کرلی

    مظفرگڑھ: صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں سیکیورٹی گارڈ نے چھٹی نہ ملنے پر خودکشی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کے قصبہ گجرات میں آئل کمپنی کے سیکیورٹی نے گارڈ نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، سی سی ٹی وی ویڈیو میں سیکیورٹی گارڈ شوکت خود کو گولی مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    سیکیورٹی گارڈ شوکت نے پانچ اپریل کو خودکشی سے پہلے اپنا موبائل فون اور کچھ رقم سیکیورٹی عملے کے حوالے کی اور پھر خود کو گولی مارلی۔

    سیکیورٹی گارڈ کے ساتھیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ چھٹی نہ ملنے اور افسران کے ناروا سلوک سے تنگ آکر شوکت نے خود کو سر پر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔

    پولیس کے مطابق سیکیورٹی گارڈ نے گھریلو حالات سے تنگ آکر موت کو گلے لگایا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ورثاء نے مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست نہیں دی اس لیے مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

  • مظفر گڑھ میں‌ آئل ٹینکر الٹ گیا، سڑک ٹریفک کےلیے بند

    مظفر گڑھ میں‌ آئل ٹینکر الٹ گیا، سڑک ٹریفک کےلیے بند

    مظفر گڑھ : ڈرائیور کی غفلت کے باعث ڈی جی خان روڈ پر آئل ٹینکر الٹ گیا، پولیس نے متاثرہ جگہ سیل کردی، ہزاروں لیٹر آئل ضایع ہونے لگا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے جنوبی شہر مظفر گڑھ کے ڈی جی خان روڈ پر 40 ہزار لیٹر آئل سے لدا ٹینکر ڈرائیور کی غفلت کے باعث الٹ گیا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا اور ٹینکر سے کروڈ آئل بھی کر ضائع ہونے لگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد کسی امکانی واقعے سے بچنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ جگہ کو ٹریفک کے لیے بند کرنے کے ساتھ فائربریگیڈ کی گاڑیوں کو بھی جائے وقوعہ پر طلب کرلیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ٹینکر کو سیدھا کرنے یا تیل کو کسی دوسرے ٹینکر میں منتقل کرنے کے لیے تاحال کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں : بہاولپور: آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 140 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ سنہ 2017 میں عید الفطر سے ایک روز قبل 25 جون کو صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپورمیں احمد پور شرقیہ کے نزدیک قومی شاہراہ پر تیل لے جانے والا ٹرک الٹ گیا تھا۔

    ٹرک سے بڑی مقدار میں تیل بہنا شروع ہوگیا جس کے بعد قریبی آبادی موقع پر جمع ہوگئی اور تیل برتنوں میں بھر کر لے جانے لگی۔

    اسی دوران اچانک ٹینکر میں دھماکہ ہوا جس کے بعد وہاں تیل جمع کرتے سینکڑوں افراد لمحوں میں آگ کی زد میں آگئے۔ حادثے میں ٹرک ڈرائیور سمیت ڈیڑھ سو سے زائد افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

  • مظفر گڑھ، ادھار کی رقم واپس نہ کرنے پر 3 افراد نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    مظفر گڑھ، ادھار کی رقم واپس نہ کرنے پر 3 افراد نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    مظفر گڑھ، صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں والد کی جانب سے ادھار کی رقم واپس نہ کرنے پر تین افراد نے مبینہ طور پر لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں ادھار کی رقم واپس نہ کرنے پر غریب باپ کی 17 سالہ لڑکی کو تین افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈلا، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    ایف آئی آر میں لڑکی کے والد نے موقف اپنایا کہ انہوں نے کسی کی مدد سے ادھار کی رقم ملزمان کو بذریعہ فون ارسال کی تو ان سے بیٹی کی بات کروائی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ فون پر بیٹی نے روتے ہوئے بتایا کہ مرکزی ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسے ٓایک گھر پر لائے اور بندوق کے زور پر تینوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    آئی جی پنجاب نے مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مظفر گڑھ سے رپورٹ طلب کرلی۔

    پولیس کے مطابق مرکزی ملزم اللہ بچایا کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرے ملزم اجمل نے ضمانت قبل از گرفتاری کرراکھی ہے، جبکہ گرفتار ملزم اللہ بچایا سے تیسرے ملزم سے متعلق پوچ گچھ جاری ہے۔

    ملزم اللہ بچایا تھانہ جتوئی کے اے ایس آئی عابد کا کرایہ دار تھا، واقعے کے بعد ڈی پی او نے اے ایس آئی عابد کو معطل کردیا، ڈی پی او مظفر گڑھ کی نگرانی میں مزید تفتیش جاری ہے۔

    وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کو تحقیقات کا حکم دے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی، فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ذمہ داروں کو عبرتناک سزا دی جائے گی۔

  • الیکشن 2018 ، پاکستان کا سب سے امیر ترین  امیدوار

    الیکشن 2018 ، پاکستان کا سب سے امیر ترین امیدوار

    اسلام آباد : الیکشن 2018 میں دولت مند امیدواروں میں آزاد امیدوار سب کو پیچھے چھوڑ گیا، پاکستان کا سب سے امیر  امیدوار مظفر گڑھ کا محمد حسین نکلا ، ان کے اثاثوں کی مالیت چار کھرب، تین ارب ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018 میں پاکستان کا اب تک سب سے امیر امیدوار سامنے آگیا، امید وار کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے، اور ان کا نام میاں محمد حسین ہے۔

    حلف نامے کے مطابق میاں محمد حسین کےاثاثوں کی مالیت چار کھرب، تین ارب سے زائد ہے۔

    میاں حسین قومی اسمبلی کے این اے 182 سے آزاد امیدوار ہیں جبکہ جمشید دستی اور  حناربانی کھر  ان کے مدمقابل ہیں۔

    دوسری جانب قومی وطن پارٹی کے چیئر مین آفتاب شیر پاؤ بھی کروڑ پتی ہیں، ان کے اثاثوں کی کل مالیت نو کروڑ انتالیس لاکھ چار ہزار سے زائد ہے، وہ پینتیس لاکھ کی لینڈکروزر کے مالک بھی ہیں ۔

    دستاویزات کے مطابق اسلام آباد میں تیرانوے لاکھ کا بنگلہ اور تیس ہزار روپے کے طلائی زیوارات بھی ان کی ملکیت ہیں۔

    آفتاب شیر پاؤ کی اہلیہ کے اثاثے شوہر سے بھی زیادہ ہیں، بیگم شیر پاؤ کے اثاثہ جات کی مالیت 9 کروڑ 72 لاکھ سے زائد ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ملتان : ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر،چار افراد جاں بحق

    ملتان : ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر،چار افراد جاں بحق

    ملتان: مظفرگڑھ میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے دوبھائیوں سمیت چار بچے جان کی بازی ہارگئے،جبکہ ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے میں ایک ہی موٹر سائیکل پر چار بچے جارہے تھے کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر ماردی،حادثے میں چاروں بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے،جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کےلیے پولیس چھاپے ماررہی ہے.

    جاں بحق ہونے والوں میں پانچ سالہ نور،چھ سالہ خلیل، بارہ سالہ مجاہد اور تیرہ سالہ خلیل شامل ہیں،بچوں کی میتیں گھروں میں پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا.

    پولیس ٹریکٹر ٹرالی کے ڈائیور کی تلاش کے لیے چھاپے مارہی ہے،ملزم کو جلدی گرفتار کرلیا جائے گا.

  • سی ٹی ڈی کی کاروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

    سی ٹی ڈی کی کاروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

    مظفرگڑھ : سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کےچھ دہشت گرد مارے گئے،ہلاک دہشت گردگزشہ رات ملتان میں ہونے والے مقابلے میں فرارہوگئے تھے

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات سی ٹی کی جانب سے ملتان کے علاقے نواب پُور میں کاروائی کی گئی، جس میں کالعدم تنظیم کے آٹھ دہشت گرد مارگئے تھے.جبکہ چھ دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے.

    سی ٹی کی جانب سے دہشت گردوں کا تعاقب جاری تھا، رات گئے اطلاع ملنے پر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کاروائی کی گئی تو دہشت گردوں نے مظفر گڑھ کے قریب فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ سے گاڑی میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا جس سے پانچ دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ایک دہشت گرد جس کی شناخت یاسر پنجابی کے نام سے ہوئی وہ اپنے ہی ساتھی کی گولی کا نشانہ بنا.

    واضح رہے کہ گذشتہ رات سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی کاروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد منیب رزاق عرف عبدالرحمان اور ذیشان عرف ابو دوجانہ سرگودھا میں بریگیڈئیر فضل قادری کو نشانہ بنانے میں ملوث تھے،جبکہ طیب عرف عبدالمتین پریڈ لائن راولپنڈی میں حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا.

  • مظفر گڑھ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، چار دہشت گرد ہلاک

    مظفر گڑھ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، چار دہشت گرد ہلاک

    پامظفر گڑھ: چہلم امام حسین کے موقع پر مظفر گڑھ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے اور مبینہ پولیس مقابلے میں چار دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے ہیں، تین فرار ہو گئے ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ، راکٹ لانچر اور خود کش جیکٹ برآمد ہوئی ہیں۔

    پولیس کے مطابق مظفر گڑھ کے نواحی علاقے محمد موسی میں خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر گرینیڈ سے حملہ کردیا، مبینہ مقابلے میں پولیس نے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ تین دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق مقابلے میں تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہو ئے جنھیں طبی امداد  کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضہ سے بارہ راکٹ لانچر، چالیس ہینڈ گرینیڈ، تین سو اٹھائیس کلو گرام کیمیکل، چار خود کش جیکٹس، پستول اور رائفلز بر آمد کر لی گئی ہیں۔

    ڈی پی او مظفر گڑھ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق پنجابی طالبان کے ابو عبداللہ گروپ سے ہے۔