Tag: معائنہ

  • نیوی کی معائنہ ٹیم نے کسٹم ہاؤس کو کلیئر قرار دے دیا، علی زیدی

    نیوی کی معائنہ ٹیم نے کسٹم ہاؤس کو کلیئر قرار دے دیا، علی زیدی

    کراچی : وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی کا کہنا ہے کہ نیوی کی معائنہ ٹیم نے کسٹم ہاؤس کو کلیئر قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں وفاقی وزیر علی زیدی نے کے پی ٹی اور کسٹم ہاؤس کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسٹم ہاؤس میں آکسیجن لیول معمول کے مطابق ہے۔

    وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ نے کہا کہ نیوی کی معائنہ ٹیم نے کسٹم ہاؤس کو کلیئر قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ پر کمیشن یا جوڈیشنل انکوائری کا فیصلہ کیا جائےگا۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ واقعے سے متعلق سندھ حکومت نے ابھی تک رابطہ نہیں کیا، سعید غنی الٹے سیدھے بیان دے رہے ہیں ، ضیا الدین انتظامیہ نے کے پی ٹی سےمکمل تعاون کیا ہے۔

    کے پی ٹی کی حدود میں کوئی گیس لیکیج نہیں ہے، جمیل اختر

    اس سے قبل کراچی میں چیئرمین کے پی ٹی جمیل اختر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ تمام ٹرمینلز کو چیک کیا ہے کہیں گیس کا اخراج نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی ٹیم نے سیمپل لیے ہیں، جلد رپورٹ پیش ہوگی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز  کراچی کے علاقے کیماڑی میں پراسرار زہریلی گیس کے اخراج سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

  • نواز شریف اسپتال میں تمام سہولتوں سےمطمئن ہیں‘ عارف تجمل

    نواز شریف اسپتال میں تمام سہولتوں سےمطمئن ہیں‘ عارف تجمل

    لاہور: پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج عارف تجمل کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے ذاتی معالج کو میڈیکل بورڈ میں شامل نہیں کرسکتے، مشورہ ضرورکیا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج نے کہا کہ حکومت نے بہترین علاج کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

    عارف تجمل نے کہا کہ ہمارے پاس جوسہولتیں ہیں وہ بھرپورطریقے سے دیں گے، نواز شریف اسپتال میں تمام سہولتوں سے مطمئن ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی میڈیکل ہسٹری کوکسی سے شیئرکرنا مناسب نہیں ہے، ذاتی معالج کو بورڈ میں شامل نہیں کرسکتے، مشورہ ضرورکیا جاسکتا ہے۔

    عارف تجمل نے کہا کہ بورڈ کے ڈاکٹرزہسٹری نہیں دیکھ لیتے، لائحہ عمل طے نہیں ہوگا۔

    جناح اسپتال میں زیرعلاج نوازشریف کا میڈیکل بورڈ آج معائنہ کرے گا

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا جناح اسپتال میں علاج کا دوسرا روز ہے، میڈیکل بورڈ آج نوازشریف کا معائنہ کرکے مزید علاج کی حکمت عملی طے کرے گا۔

    نوازشریف کو عارضہ قلب کے باعث گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل سے لاہور کے جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

  • جنرل راشد محمود کا پاک فضائیہ کی مشقوں کا معائنہ

    جنرل راشد محمود کا پاک فضائیہ کی مشقوں کا معائنہ

    راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے پاک فضائیہ کی مشقوں ہائی مارک کا معائنہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل راشد محمود نے مشقوں میں حصہ لینے والے اہلکاروں سے ملاقات کی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے جنرل راشد محمود کو پاک فضائیہ کی مشقوں ہائی مارک پر تفصیلی بریفنگ دی۔

    جنرل راشد نے مشقوں میں شریک عملے کی مہارت کوسراہا جب کہ مختلف ایریاز میں فلائنگ مشقوں کا جائزہ بھی لیا۔

    اس موقع پر جنرل راشد محمود کا کہنا تھا کہ قوم کو ضرب عضب میں پاک فضائیہ کی کامیابیوں پر فخر ہے، انہوں نے کہا کہ فضائیہ کے تعاون سےمسلح افواج کو ضرب عضب میں کامیابیاں نصیب ہوئیں۔

    دوسری جانب تاریخ میں پہلی بار ہونے  والی پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں کامیابی سے جاری ہیں، بھارت کی لاکھ کوشش کے باوجود روسی فوجی مودی کے سینے پر مونگ دلتے پاکستان پہنچے اور مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لیا۔