Tag: معاشرے

  • بیٹے اور بیٹیوں میں تفریق، مریم نفیس نے کیا کہا؟

    بیٹے اور بیٹیوں میں تفریق، مریم نفیس نے کیا کہا؟

    پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہےکہ ہمارے معاشرے میں مردوں کی وجہ سے خواتین محفوظ محسوس نہیں کرتیں اور وہ مردوں کی وجہ سے باہر نہیں نکل پاتیں۔

    پاکستان کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بیٹے اور بیٹیوں میں تفریق کرنے پر کھل کر گفتگو کی۔

    مریم نفیس نے کہا کہ  لڑکے ہمارے معاشرے میں اکیلے کیا نیم برہنہ بھی پھریں تو انہیں کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا اور نہ کہے گا، ہمارے معاشرے کی یہ سوچ ہے کہ جب کسی گھر میں بیٹے کی پیدائش ہوتی ہے تو لوگ فخر یہ کہتے ہیں اوہ اللہ نے بیٹا دے دیا، بیٹے کو تو کھلی چھوٹ ہے، وہ کھلے ہوئے سانڈ کی طرح کہیں بھی گھوم سکتا ہے۔

    مریم نفیس کا کہنا تھا کہ جو قوانین اور اصول بیٹیوں کے لیے ہیں وہی بیٹوں پر بھی لاگو ہونے چاہئیں، اگر بیٹی کو مغرب سے پہلے گھر بلانا ہے تو بیٹے کو بھی بلایا جائے جب کہ بیٹا مغرب پر ہی گھر سے نکلتا ہے اور دن چار بجے سو کے اٹھتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا میں یہ نہیں کہہ رہی کہ لڑکیوں کو گھر سے 8 یا 9 بجے باہر نکالیں، میں کہہ رہی ہوں کہ بیٹوں کو بھی مغرب تک گھر بلائیں جس پر میزبان نے کہا ایسے تو پورا کراچی رات کو خالی ہوجائے گا، جس پر مریم نے کہا کم از کم محفوظ تو ہوجائے گا۔

    اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میرا مطلب صرف اتنا ہے کہ معاشرہ ایسا ہو جس میں نہ بیٹیوں کو مغرب تک گھر بلانا پڑے اور نہ بیٹوں کو، دونوں میں کسی قسم کا فرق نہ ہو، آپ بیٹیوں کی تو بہت اچھی تربیت کررہے ہیں کہ کھانا پکاؤ، نمازیں پڑھو لیکن بیٹوں کو کیا سکھا رہے ہیں؟۔

  • کیا بننا چاہتے ہو؟ بچے کے جواب نے سب کو ہلادیا، ویڈیو وائرل

    کیا بننا چاہتے ہو؟ بچے کے جواب نے سب کو ہلادیا، ویڈیو وائرل

    بھارت سے وائرل ہونے والے بچے کی ویڈیو نے بڑی معصومیت کے ساتھ معاشرے کے موجودہ تانے بانے پر نہایت سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے۔

    مغربی بنگال کے بیر بھوم میں تیسری جماعت کے ٹیچر نے بچوں کا ایک سیشن رکھا جس میں بچوں سے سوال کیا گیا کہ وہ بڑ ہوکر کیا بننا چاہتے ہیں، ساتھ ہی ٹیچر نے اس سیشن کی ویڈیو بھی بنائی۔

    ٹیچر کے سوال پر طالب علموں نے جواب دیا کہ وہ ڈاکٹر، انجینئر، ٹیچر اور پولیس اہلکار بننا چاہتے ہیں،اور  کچھ نے کہا کہ وہ بڑے ہو کر فوج میں بھرتی ہونا چاہتے ہیں یا سی آئی ڈی افسر بننا چاہتے ہیں۔

    لیکن کلاس میں موجود ایک بچے سے جب یہ سوال پوچھا گیا تو اس نے کہا کہ وہ بڑا ہو کر ’بیوقوف‘ بننا چاہتا ہے، ٹیچر جواب سن کر حیران رہ گئے اور انہوں نے بچے کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر تم بیوقوف ہوگے تو کیا تم دوسروں سے دھوکہ نہیں کھاؤ گے؟۔

    جس پر بچے نے ایک لمحہ بھی سوچے بغیر فوراً کہا کہ ’اگر میں خود بیوقوف ہوں تو کسی اور کو بیوقوف نہیں بنا سکتا‘، بچے کا جواب سن کر ٹیچر پھر حیران رہ گئے۔

    سوشل میڈیا پر جب یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ بچے کی خواہش انوکھی ہے، لیکن اس کا یہ جواب ایک مضبوط سماجی پیغام دیتا ہے۔