Tag: معاشی استحکام

  • آئی ایم ایف کی  نگراں حکومت کی معاشی استحکام کے لیے فیصلہ کن پالیسیوں کی تعریف

    آئی ایم ایف کی نگراں حکومت کی معاشی استحکام کے لیے فیصلہ کن پالیسیوں کی تعریف

    اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے نگراں حکومت کی معاشی استحکام کے لیے فیصلہ کن پالیسیوں کی تعریف کردی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے نگراں حکومت کی معاشی استحکام کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومت معاشی استحکام برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔

    آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام کیلئے نگراں حکومت نے فیصلہ کن پالیسیاں بنائیں، افروری میں انتخابات کےانعقاد تک نگراں حکومت قائم ہے۔

    9 اگست کو اسمبلی تحلیل کےبعد 8 فروری کوالیکشن کا اعلان کیاگیا، الیکشن کااعلان اسمبلی کی تحلیل کے 90 روزکی حد سے تجاوز تھا۔

    پاکستان میں حلقہ بندیوں کےباعث الیکشن کی تاریخ میں توسیع کی گئی ، سبکدوش ہونیوالی حکومت نےنئی مردم شماری پرانتخابات کافیصلہ کیا، اس مدت میں استحکام کیلئے نگراں حکومت نے فیصلہ کن کوششیں کیں۔

  • میڈیا پروفیشنلز پروٹیکشن (ترمیمی) بل منظوری کے مراحل میں ہے: مریم اورنگزیب

    میڈیا پروفیشنلز پروٹیکشن (ترمیمی) بل منظوری کے مراحل میں ہے: مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے آسٹریلیا کے پاکستان میں سفیر نیل ہاکنز نے ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے آسٹریلیا کے پاکستان میں سفیر نیل ہاکنز سے ملاقات کی ہے، اس دوران دوطرفہ تعلقات، معاشی استحکام، فلم، آرٹ اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

    آسٹریلیا کے سفیر نیل ہاکنز نے موجودہ حکومت کے معاشی استحکام، آئی ایم ایف معاہدے کیلئے کاوشوں کو سراہا، اس دوران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق حکومت نے معیشت کے لئے  ٹھوس اقدامات اٹھائے، حکومتی اقدامات کی بدولت ملکی معیشت میں مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔

     وفاقی وزیر اطلاعات نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام کے بارے میں بھی آسٹریلیا کے سفیر کو آگاہ کیاگیا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ کونسل معاشی بحالی کیلئے پالیسی کی پیشنگوئی، تسلسل اور موثر نفاذ کو یقینی بنائے گی، حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے۔

    وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سفیر کو بتایا کہ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی  آزادی اظہار رائے کا بل پارلیمنٹ میں پیش کیا، جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز پروٹیکشن (ترمیمی) بل منظوری کے مراحل میں ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ رواں برس بجٹ میں صحافیوں، فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس کے لئے خطیر رقم مختص کی ہے، پہلی بار فلم انڈسٹری کے لئے بجٹ مختص کیا گیا ہے، اسکرین ٹورازم کے ذریعے پاکستانی ثقافت، تہذیب و تمدن پوری دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں۔

    دوسری جانب آسٹریلوی سفیر نے کہا کہ آسٹریلیا کی کمپنی ریکوڈک منصوبہ پر بلوچستان میں کام کر رہی ہے، ریکوڈک منصوبہ بلاشبہ پاکستان کی ترقی کا دروازہ کھولے گا۔

  • سال 2019: حکومتی اصلاحات کے نتیجے میں روپے کی قدر میں استحکام رہا

    سال 2019: حکومتی اصلاحات کے نتیجے میں روپے کی قدر میں استحکام رہا

    اسلام آباد: سال 2019 کی پہلی ششماہی پاکستانی کرنسی اور اسٹاک مارکیٹ دونوں کے لیے انتہائی سخت ثابت ہوئی، دوسری ششماہی میں دونوں میں نمایاں استحکام دیکھنے میں آیا۔

    تفصیلات کے مطابق سال 2019 کا آغاز پاکستانی کرنسی کے لیے کچھ خاص بہتر نہ ثابت ہوسکا، تاہم حکومت کے معاشی استحکام کے لیے کی گئی اصلاحات کے نتیجے میں جولائی کے بعد سے روپے کی قدر میں استحکام دیکھا جا رہا ہے۔

    دسمبر 2018 کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 140 روپے تھی جو اب بڑھ کر 155 سے زائد پر آگئی ہے، گزشتہ سال کے دوران روپے کی قدر تاریخ کی کم ترین سطح پر بھی دیکھی گئی۔ 3 جولائی کو ایک ڈالر 163 روپے 07 پیسے پر فروخت ہوا۔

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی یہی رجحان دیکھنے میں آیا۔ 31 دسمبر 2018 کو انڈیکس 37 ہزار 66 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس کے بعد سال 2019 میں اگست میں انڈیکس 28 ہزار 765 کی کم ترین سطح پر دیکھا گیا۔

    تاہم اس کے بعد سے انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی، 17 دسمبر کو انڈیکس 42 ہزار پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا۔

    رواں برس حکومتی کاوشوں اور ملکی معاشی صورتحال میں بہتری کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہوا۔ سال بھر میں انڈیکس 10.9 فیصد جبکہ کم ترین سطح سے 43 فیصد بڑھ چکا ہے۔

    گزشتہ برس بیرونی کھاتوں میں استحکام سے روپے کی قدر میں بھی پہلے بہتری اور پھر استحکام دیکھا گیا، تاہم ماہرین نئے سال میں ڈالر کی قیمت بڑھنے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔

  • آئی ایم ایف نے ایک بار پھر پاکستان میں معاشی استحکام کا اعتراف کرلیا

    آئی ایم ایف نے ایک بار پھر پاکستان میں معاشی استحکام کا اعتراف کرلیا

    اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے مشن چیف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے معاشی عدم استحکام کو سدھارنے کے لیے جامع اقدامات کیے جن کے باعث معاشی استحکام دیکھنے میں آرہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے مشن چیف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اسٹرکچرل اصلاحات پر زور دینا ہے، اسٹرکچرل اصلاحات ہی بوم اینڈ بسٹ سائیکل سے نکال سکتی ہیں۔

    مشن چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے معاشی عدم استحکام کو سدھارنے کے لیے جامع اقدامات کیے، اقدامات کے باعث استحکام دیکھنے میں آرہا ہے۔ بیرونی کھاتوں میں واضح بہتری نظر آرہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مالیاتی کارکردگی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے، حکومت نے بی آئی ایس پی کے لیے فنڈ میں اضافہ کیا ہے۔ معاشی شرح نمو سست روی کا شکار تاہم یہ اندازوں کے مطابق ہے۔

    مشن چیف کا کہنا ہے کہ مارکیٹ اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ افراط زر کی شرح میں ٹھہراؤ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں اضافے کا رجحان روک دیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام کے تحت بیشتر اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں۔ زر مبادلہ ذخائر، حکومتی قرض اور بجٹ خسارے پر اہداف حاصل کیے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن جیری رائس کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تمام طے شدہ اہداف پورے کیے ہیں، آئی ایم ایف پروگرام آن ٹریک ہے۔

    ڈائریکٹر مڈل ایسٹ اور سینٹرل ایشیا ڈپارٹمنٹ آئی ایم ایف جہاد اظہور کے مطابق حکومت پاکستان کا اصلاحاتی پروگرام چند سال میں ہوئے عدم استحکام کو دور کردے گا اور پاکستان کی ساکھ بہتر بنانے میں مدد کرے گا۔

    جہاد اظہور کا کہنا تھا کہ تاحال پروگرام پر پیش رفت درست سمت میں جاری ہے۔

  • معاشی ترقی اور روزگار پیدا کرنے کے لیے صنعتی ترقی ناگزیر ہے: وزیر اعظم

    معاشی ترقی اور روزگار پیدا کرنے کے لیے صنعتی ترقی ناگزیر ہے: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی ترقی اور روزگار پیدا کرنے کے لیے صنعتی ترقی ناگزیر ہے، پیداوار کے حامل منصوبوں کو رکاوٹیں دور کر کے جلد مکمل کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومت کی معاشی ٹیم کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ، وزیر توانائی عمر ایوب، مشیر تجارت رزاق داؤد، وزیر اقتصادی امور حماد اظہر، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار سمیت فردوس عاشق اور چیئرمین این ڈی ایم اے شریک ہوئے۔

    وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ کاروباری برادری کو تحفظ فراہم کیے بغیر معیشت پنپ نہیں سکتی، تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اعتماد بڑھانا ہوگا، خواتین کو بھی اقتصادی ترقی میں شراکت داری کے لیے مراعات دی جائیں۔

    دریں اثنا، اجلاس میں پائیدار نمو اور ملکی معاشی استحکام کے لیے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور پیداواری صلاحیت میں اضافے، کاروبار میں آسانی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کرنے پر مشاورت کی گئی۔

    وزیر اعظم کو اجلاس میں موجودہ اور ممکنہ سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کے اقدامات سے آگاہی دی گئی، غربت کےخاتمے، انفرا اسٹرکچر، مواصلاتی نظام کی ترقی کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور منصوبوں کی بر وقت تکمیل پر بھی مشاورت کی گئی۔

    اس دوران شرکا کو اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز اور تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری پر بریفنگ دی گئی۔

    وزیر اعظم نے غریب طبقات کو احساس پروگرام میں شامل کرنے کی ہدایت کی، اور ملک کی متوازن معاشی ترقی میں خواتین کے اہم کردار پر تبادلہ خیال کیا۔

    معاشی ٹیم نے وزیر اعظم کو پاکستان اسٹیل ملز کے مجوزہ لیز پلان پر بھی بریفنگ دی اور انھیں لیز پلان میں روسی اور چینی کمپنیوں کی دل چسپی کے بارے میں آگاہ کیا، وزیر اعظم نے اسٹیل مل کے مجوزہ لیز پلان سے متعلق جامع منصوبہ تیار کرنے اور ایک ہفتے میں رپورٹ دینے کی ہدایت کی۔

  • کراچی کوٹھیک کرنے کے لیے یہاں ایمرجنسی نافذ کی جانی چاہیے، علی زیدی

    کراچی کوٹھیک کرنے کے لیے یہاں ایمرجنسی نافذ کی جانی چاہیے، علی زیدی

    کراچی: وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ جب تک کراچی ٹھیک نہیں ہوگا پاکستان کا معاشی استحکام خواب رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ کراچی کوٹھیک کرنے کے لیے یہاں ایمرجنسی نافذ کی جانی چاہیے۔

    وفاقی وزیر بحری امور نے کہا کہ جب تک کراچی ٹھیک نہیں ہوگا پاکستان کا معاشی استحکام خواب رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ میں نالے صاف کراتا ہوں یہ ان میں کچرا ڈال دیتے ہیں، سارا الزام علی زیدی پرڈال دیا جاتا ہے کہ کچرا نہیں اٹھا رہا۔

    علی زیدی نے کہا کہ یہ لوگوں کو بیوقوف بناتے ہیں ،اندرون سندھ کچرا کون پھینکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ 3 ہفتے پہلےمیں تو ان لوگوں کی مدد کے لیے آیا تھا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ سازش کی جارہی ہے، جہاں سے صفائی کر رہے ہیں وہاں کچرا ڈالاجا رہا ہے، اگر یہ مدد نہیں چاہتے اور جنگ چاہتے تو کام کیسے ہوگا؟۔

    کراچی میں ضلعی حکومت کے لوگ خود کچرا پھینک رہے ہیں، علی زیدی

    یاد رہے کہ دو روز قبل علی زیدی کا کہنا تھا کہ نالے صاف کرنے کا یہ مقصد تھا کہ عوام کے گھروں میں پانی نہ جائے، نالوں کی صفائی کے لئے ایف ڈبلیو او کو ذمہ داری دی، کراچی کے نالوں میں کچراکون ڈال رہا ہے، اس کے ثبوت میرے پاس ہیں

  • ہماری اولین ترجیح معاشی استحکام ہے، ملک کرامت علی کھوکھر

    ہماری اولین ترجیح معاشی استحکام ہے، ملک کرامت علی کھوکھر

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک کرامت علی کھوکھر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو خوشحال و ترقی یافتہ دیکھنا پی ٹی آئی کا خواب ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک کرامت علی کھوکھر نے کہا کہ ملک میں قیام امن،عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے حکومت اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح معاشی استحکام ہے جس کے لیے پی ٹی آئی نے فریم ورک مکمل کرلیا ہے اور انشاءاللہ اس کے تحت عوام کو تبدیلی نظر آئے گی۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عوام نے پی ٹی آئی کو بھاری مینڈیٹ دیا ہے جس کی حکومت قدر کرتی ہے، انشاءاللہ عوام بہت جلد ریلیف محسوس کریں گے۔

    ملک کرامت علی کھوکھرنے کہا ہے کہ عوام پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور واضح تبدیلی محسوس کررہے ہیں، حکومت اپنے تمام وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔

    قومی خزانہ لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ملک کرامت علی کھوکھر

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ملک کرامت علی کھوکھر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان عوام سے کیے گئے وعدے ضرور پورے کریں گے۔