Tag: معاشی حالات

  • معاشی حالات بگڑے تو 15 سالہ لڑکے نے گھر کیسے سنبھالا (پاستا بوائے کی ویڈیو رپورٹ)

    معاشی حالات بگڑے تو 15 سالہ لڑکے نے گھر کیسے سنبھالا (پاستا بوائے کی ویڈیو رپورٹ)

    گھر کے معاشی حالات خراب ہو جائیں اور بچے چھوٹے اور زیر تعلیم ہوں تو زندگی مشکل ہو جاتی ہے لیکن 15 سال احمد نے اس کو غلط ثابت کر دیا۔

    مشکلات اگر حوصلہ پست کر دیں تو انسان وہیں شکست کھا جاتا ہے، لیکن یہی مشکلات اگر کچھ کرنے کا جذبہ بن جائیں تو کامیابی کے لیے راہیں خود بخود بنتی جاتی ہیں۔ ہمت اور جذبے کی ایسی ہی ایک کہانی کراچی کے 15 سال طالبعلم احمد کی ہے۔

    گھر کے معاشی حالات بگڑے تو احمد نے حالات سے ہمت ہارنے کے بجائے کمزوری کو طاقت بناتے ہوئے اپنی والدہ کے ذائقہ کو روزگار بنا لیا۔

    احمد جو آٹھویں جماعت کا طالبعلم ہے وہ صبح اسکول جاتا ہے اور اس کے بعد روزانہ شام 5 بجے سے رات 9 بجے تک گلشن اقبال کے علاقے میں اپنی والدہ کے ہاتھ سے تیار کردہ لذیذ پاستا فروخت کرتا ہے۔

    احمد کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ معاشی کرائسس آئے تو بڑا بیٹا ہونے کی وجہ سے مجھے ہی گھر سنبھالنا اور گھر والوں کا سہارا بننا تھا۔ یہی جذبہ میرے کام آیا اور میں نے یہ کام شروع کیا۔

    وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ احمد کی والدہ کے ہاتھ سے گھر میں تیار کیے گئے لذیذ پاستا کے دلداہ افراد کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے اور وہ نہ صرف پاستا شوق سے کھانے آتے ہیں بلکہ نوجوان کے جذبہ کو بھی سراہتے ہیں۔

    احمد جیسے نوجوان نہ صرف ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں بلکہ یہ وہ ستارہ ہیں جو اپنے روشن مستقبل کے خوابوں کو حقیقت میں تبدیل کرنے کی تگ ودو کر رہا ہے۔

     

  • مشکل معاشی حالات کے باوجود ترقیاتی بجٹ میں 5 ارب کا اضافہ کیا،عثمان بزدار

    مشکل معاشی حالات کے باوجود ترقیاتی بجٹ میں 5 ارب کا اضافہ کیا،عثمان بزدار

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود ترقیاتی بجٹ میں 5 ارب کا اضافہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اٹک، راولپنڈی اور جہلم کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود ترقیاتی بجٹ میں 5 ارب کا اضافہ کیا،کرونا کی وجہ سے ترقیاتی عمل کی رفتار کو متاثر نہیں ہونے دیں گے، پنجاب کے ہر شہر تک ترقی کے ثمرات یکساں پہنچیں گے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ زیرتکمیل ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پرمکمل کرایا جائےگا،ترقیاتی منصوبوں کے لیے عوامی نمائندوں کی تجاویز کو اہمیت دی جائےگی۔

    انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا،ساڑھے 11ارب لاگت سے نئے مدراینڈ چائلڈ اسپتال قائم ہوں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 196بنیادی مراکز صحت میں سہولتوں کی فراہمی کے لیے ایک ارب مختص کیے،32 ارب سے فراہمی ونکاسی آب،واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ،دیگر منصوبے مکمل ہوں گے۔

    سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ترقی کےنام پر دھوکا دیا،عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ترقی کےنام پر دھوکا دیا۔

  • کرونا کی موجودہ صورت حال میں لیڈرشپ کا کردار اہم ہے،وزیراعظم

    کرونا کی موجودہ صورت حال میں لیڈرشپ کا کردار اہم ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی حالات کے پیش نظرلاک ڈاؤن ممکن نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرونا کی موجودہ صورت حال میں لیڈرشپ کا کردار اہم ہے،ایک طبقےمیں کرونا سے متعلق ابھی بھی غلط فہمیاں ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات کے پیش نظر لاک ڈاؤن ممکن نہیں،ایک طرف کرونا سے خطر ہ ہے، دوسری طرف غربت بھی بڑا چیلنج ہے،معاشرے میں اضطراب کے بجائےصورت حال کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہو کر کرونا کے پھیلاؤ کو محدود کیا جاسکتا ہے،عوام کو حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ترغیب دی جائے،ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔

    وفاقی کابینہ اجلاس، حکومت کا پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کا اصولی فیصلہ

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہو اتھا جس میں حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کا اصولی فیصلہ کیا۔اجلاس میں طے پایا کہ وفاقی حکومت اسٹیل ملز کی نجکاری کرے گی، ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے پر اتفاق کیا گیا۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی مفاد کے ساتھ ساتھ مزدوروں کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔

  • ملک کے معاشی حالات کو بہتر کرنا اسٹیٹ بینک کی اولین ذمہ داری ہے، رضا باقر

    ملک کے معاشی حالات کو بہتر کرنا اسٹیٹ بینک کی اولین ذمہ داری ہے، رضا باقر

    کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ قائد اعظم کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے خصوصی محبت تھی، ملک کے معاشی حالات کو بہتر کرنا اسٹیٹ بینک کی اولین ذمہ داری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے قائد اعظم محمد علی جناح  کی سالگرہ کی مناسبت سے تصویری نمائش کا افتتاح کیا۔ رضا باقر نے تقریب سے طاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی کاوشوں سے ملا، ہمیں اپنے قائد کی خدمات کو یاد کرنا چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ قائد اعظم اور اسٹیٹ بینک کا تعلق بہت گہرا ہے، قائداعظم کی کوشش سے ایک سال میں اسٹیٹ بینک پاکستان قائم ہوا، قائد اعظم نے خصوصی طور پر اسٹیٹ بینک کے افتتاح میں شرکت کی۔

    رضا باقر نے کہا کہ قائد اعظم کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان سےخصوصی محبت تھی، قائداعظم نے پیغام دیا اسٹیٹ بینک ملک کی خودمختاری کی علامت ہے۔

    گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ قومی پرچم کی طرح پاکستانی کرنسی بھی آزادی کا احساس دلاتی ہے، ملک کے معاشی حالات کو بہتر کرنا اسٹیٹ بینک کی اولین ذمہ داری ہے۔

  • پاکستان کے معاشی حالات مزید خراب ہوں گے، آئی ایم ایف کی پیشگوئی

    پاکستان کے معاشی حالات مزید خراب ہوں گے، آئی ایم ایف کی پیشگوئی

    نیویارک : آئی ایم ایف کی پاکستان کےمعاشی حالات مزیدخراب ہونےکی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا مہنگائی میں اضافہ ہوگا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی مزید بڑھے گا جبکہ بےروزگاری میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نےورلڈاکنامک آؤٹ لک2019جاری کردیا، جس میں پاکستان کےمعاشی حالات مزیدخراب ہونےکی پیشگوئی کی گئی ہے اور کہا گیا کہ اقتصادی ترقی کی رفتارمیں کمی اوربےروزگاری میں اضافہ ہوگا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا رواں مالی سال اقتصادی ترقی2.9 فیصد اور آئندہ سال2.8 فیصد رہےگی، مہنگائی 6 فیصد ہدف کے برعکس7.6 فیصد رہےگی جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 5.2 فیصد اور آئندہ سال4.3 فیصد رہے گا۔

    آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال بےروزگاری6.1فیصد،آئندہ سال6.2فیصدرہےگی، معاشی اعشاریوں میں بہتری لانےکیلئےمزیداقدامات کی ضرورت ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا پاکستان کی معاشی شرح نمو 2024تک ڈھائی فیصدرہےگی، پاکستان سے3 سال کےقرض پروگرام کےلیےبات ہورہی ہے،ا رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو2.9فیصد جبکہ آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو 2اعشاریہ8فیصدرہےگی۔

    مزید پڑھیں :  ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستانی معاشی ترقی کی رفتارمیں خطرناک کمی کی پیش گوئی

    آئی ایم ایف کا کہنا ہے روا ں مالی سال افراط زرکی اوسط شرح ساڑھے7فیصد اور آئندہ مالی سال افراط زرکی شرح میں کمی متوقع ہے،ا پاکستان میں جاری کھاتوں کاخسارہ بڑھاہے،ا عالمی معاشی شرح نمو3اعشاریہ3 فیصدرہےگی، اس سے پہلے آئی ایم ایف نے 3اعشاریہ 9 فیصدکی پیش گوئی کی تھی۔

    خیال رہے پاکستان کا وفد آئی ایم ایف اجلاس میں شرکت کے لیے واشنگٹن میں موجود ہے، وفد کی قیادت وزیر خزانہ اسد عمر کر رہے ہیں،اجلاس 14اپریل تک جاری رہے گا۔

    یاد رہے چند روز قبل ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا تھا پاکستان میں معاشی شرح نمو 6 فیصد ہدف کے مقابلے میں 3.9 فیصد رہے گی یوں پاکستانی معاشی ترقی کی رفتارمیں خطرناک کمی واقع ہوجائے گی۔