Tag: معاشی رپورٹ

  • کورونا کے باوجود پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں7ارب ڈالر کا اضافہ

    کورونا کے باوجود پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں7ارب ڈالر کا اضافہ

    کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ فوری کوششوں کےبعدمعیشت کورونا آمد کے موقع پر مستحکم ہوچکی ہے، کورونا کے باوجود زرمبادلہ ذخائر میں7ارب ڈالر اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے مالی سال 19-2020 پر سالانہ معاشی رپورٹ جاری کردی ، جس میں بتایا کہ پہلے 9 ماہ کےدوران استحکام رہا، فوری کوششوں کے بعد معیشت کورونا آمد کے موقع پر مستحکم ہوچکی ہے، فروری 2020 تک معاشی پالیسیوں کے توازن ادائیگی خساروں میں نمایاں کمی ہوئی اور زرعی شعبہ اور موسمی عوامل کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ وباکےپھیلنے،لاک ڈاؤن سےمعاشی بحالی،ترقی کے مرحلے میں تعطل آیا، پاکستان میں وبا کے پھیلاؤ کو محدود کرنے میں واضح کامیاب ہوئے، اشیا سازی، ٹرانسپورٹ اور خرید و فروخت سے متعلق سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔

    اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان کی ڈی پی تخمینےکےمطابق مالی سال2020میں0.4 فیصدکمی ہوئی ، وبا میں کاروباری اداروں، گھرانوں کو پالیسی تعاون فراہم کیا گیا تاہم نجی شعبے کے لیے نقل وحرکت کی پابندیوں اور رسد کا تعطل آیا۔

    جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سماجی بھلائی کے جاری پروگرامز کے حجم، رسائی میں اضافہ کیا، اب تک 14.8 ملین سے زائد گھرانوں کو نقد رقوم دی گئیں، پہلی باراسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے کئی ہنگامی اجلاس کیے، تیزی سے تبدیل ہوتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا جاتا رہا۔

    مرکزی بینک نے بتایا کہ 3ماہ کےعرصےمیں پالیسی ریٹ625بیسزپوائنٹس تک کم کیاگیا، ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے ری فنانس سہولت دی گئی، اسپتالوں کے لیے رعایتی ری فنانس سہولت دی گئی۔

    جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک کےزرمبادلہ کےذخائرمیں اضافہ دیکھاگیا،ج کوروناکےباوجودمالی سال کےدوران تقریباً7 ارب ڈالر بڑھ گئے۔

    مالی سال 20 میں سرکاری قرض میں اضافہ اور جی ڈی پی کے1.1 فیصد تک محدود رہا جبکہ اوسط مہنگائی10.7 فیصد تھی جو پچھلے سال سے زیادہ تھی۔

    اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2021 کے اختتام کی بھی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا مالی سال 2021 میں معاشی ترقی 1.5 فیصد سے 2.5 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ 2021 کے اختتام پر مہنگائی کی شرح 9 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

  • معاشی رپورٹ، سونے کی قیمت میں اضافہ، ڈالر تگڑا، اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار

    معاشی رپورٹ، سونے کی قیمت میں اضافہ، ڈالر تگڑا، اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار

    کراچی / اسلام آباد: عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں 1 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں ایک ڈالر کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 1415 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

    مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 750 روپے اضافے کے بعد 83500 روپے جبکہ 10 گرام کی قیمت میں 643 روپے کے اضافہ کے بعد71587 روپے تک پہنچ گئی۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق چاندی کی قیمت میں بھی دس روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد لین دین 930 روپے فی تولہ سے ہوئی۔

    دوسری جانب امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر پاکستانی روپے پر حاوی ہو رہی ہے، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 19 پیسے مہنگا ہو گیا ہے، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 160 روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر 159.86 سے بڑھ کر 160.05 پر بند ہوا۔

    علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ 300 پوائنٹس سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی مگر دوسرے سیشن میں خریداری کا رجحان رہا اور اختتام پر مارکیٹ 13 پوائنٹس اضافے سے 32 ہزار972 پوائںٹس کی سطح پر بند ہوئی۔

  • ہفتہ وار معاشی رپورٹ، روپے کی قدر مستحکم، اسٹاک میں 344 پوائنٹس کی کمی، سونے کے بھاؤ بھی کم

    ہفتہ وار معاشی رپورٹ، روپے کی قدر مستحکم، اسٹاک میں 344 پوائنٹس کی کمی، سونے کے بھاؤ بھی کم

    اسلام آباد / کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 334 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سونے کی فی تولہ قیمتیں 800 روپے کم ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق حالیہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 334 پوائنٹس کی کمی کے بعد 38 ہزار 251 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کےدوران 23 ارب مالیت 52 کروڑ شیئرز کا کاوربار ہوا جبکہ مارکیٹ کا سرمایہ 22 ارب اضافے کے بعد 7780 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

    مزید پڑھیں: ہفتہ وار رپورٹ، اسٹاک میں 791 پوائنٹس کی کمی، روپے کی قدر مستحکم

    دوسری جانب ڈالر کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران روپے کی قدر مستحکم رہی، انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوکر 138.94 پیسے تک پہنچا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت 20 پیسے کم ہوکر 140 روپے تک پہنچی۔

    علاوہ ازیں سونے کی فی تولہ قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچیں مگر ایک ہفتے کے دوران فی تولہ قیمت میں 800 روپے کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 67 ہزار روپے تک پہنچی۔

    ایک ہفتے کے دوران 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کم ہوکر 57 ہزار 442 روپے تک پہنچیں جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر سستا ہوکر 1256 ڈالر فی اونس تک پہنچا۔