Tag: معاشی مشکلات

  • معاشی مشکلات سے دو چار پاکستان کے لئے ایک اور بُری خبر

    معاشی مشکلات سے دو چار پاکستان کے لئے ایک اور بُری خبر

    معاشی مشکلات سے دو چار پاکستان کے لئے ایک اور بری خبر یہ ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائز میں مزید کمی ہوگئی ہے۔

    ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 16کروڑ 83 لاکھ ڈالرز مزید کم ہوگئے ہیں، ذخائر میں مزید کمی 25 سے 29 مارچ کے دروان ہوئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر کم ہو کر 4 ارب 7 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز  پر آگئے، جس کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کم ہو کر 9 ارب 67 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہ گئے ہیں۔

    وزارت خزانہ کے ذرائع کا بتانا ہے کہ اس سے قبل اسٹیٹ بینک ذخائر 17 تا 24 مارچ 35 کروڑ 44 لاکھ ڈالرز کم ہوئے تھے، اسٹیٹ بینک نے 30 تاریخ کو 24 مارچ تک کے ڈیٹا کی تفصیلات جاری کی تھیں، اسٹیٹ بینک 31 مارچ تک ذخائر کا ڈیٹا 6 اپریل کو جاری کرے گا۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک سال میں اسٹیٹ بینک ذخائر 8 ارب 4کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کم ہوئے، ایک سال قبل اسٹیٹ بینک کے ذخائر 12 ارب 11کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھے، کمرشل بینکوں کے پاس ایک سال قبل 6 ارب 52 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز ذخائر  تھے۔

  • معاشی مشکلات کے باوجود ایف سی ای پی ایل کی آمدن میں ریکارڈ اضافہ

    معاشی مشکلات کے باوجود ایف سی ای پی ایل کی آمدن میں ریکارڈ اضافہ

    اسلام آباد: عاشی مشکلات کے باوجود ایف سی ای پی ایل کو گزشتہ سال ریکارڈ 73.5 ارب روپے آمدن اور 5.3 ارب روپے کا آپریٹنگ منافع ہوا ہے۔

    اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق فریز لینڈ کمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (ایف سی ای پی ایل) نے 31 دسمبر 2022 کو ختم ہوئے سال کے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے ۔

    نتائج کے مطابق 2022 کمپنی کے لیے یادگار سال رہا، جس میں ایف سی ای پی ایل کو ریکارڈ 73.5 ارب روپے آمدن اور 5.3  ارب روپے کا آپریٹنگ منافع ہوا۔

    کمپنی کے منافع میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 41 فیصد نمو دیکھی گئی، جس کی وجہ کاروباری حجم میں اضافہ، مکس میں بہتری اور سخت مسابقت و تقسیم کی مشکلات کے باوجود مارکیٹ میں اپنی قدم جمانے کے لیے کیے گئے اقدامات تھے۔

    رپورٹ کے مطابق کمپنی کے مجموعی منافع میں 37 فیصد اضافہ ہوا جب کہ مجموعی مارجن میں 50 بی پی ایس کی کمی ہوئی، جس کی وجہ اجناس کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، عالمی جغرافیائی سیاسی ماحول، زرمبادلہ ذخائر کے حصول میں مشکلات، روپے کی قدر میں کمی اور سیلاب ہے۔

  • معاشی مشکلات پر جلد قابو پا لیا جائے گا: صدر عارف علوی

    معاشی مشکلات پر جلد قابو پا لیا جائے گا: صدر عارف علوی

    کراچی: صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے عید کا دوسرا دن کراچی میں گزارا، اس دوران انھوں نے سفارت کاروں، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سے ملاقات کی.

    تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان نے کراچی میں کاروباری اورتاجر برادری کے ارکان نے بھی ملاقات کی، تاجر برادری نے صدر مملکت کو عید کی مبارک باد دی.

    اس دوران کاروباری اور تاجر برادری نے صدر عارف علوی کو اپنے مسائل سے  بھی آگاہ کیا.

    صدر پاکستان نے اس موقع پر کہا کہ حکومت آسان کاروبار کے لئے ٹھوس اقدامات، اقتصادی اصلاحات کررہی ہے.

    مزید پڑھیں: وطن کو جلد مشکلات سے نکال لیں گے: وزیر اعظم کا عید کے موقع پر خصوصی پیغام

    ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات کے نتائج جلد آنا شروع ہوں گے، توقع ہے کہ موجودہ معاشی مشکلات پر جلد قابو پا لیا جائے گا.

    خیال رہے کہ وزیر اعظم پاکستان اس وقت نتھیا گلی میں ہیں. گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے عیدالفطر کی نماز بنی گالہ مسجدمیں ادا کی، جس کے بعد دوپہر 2 بجے فیملی کےساتھ نجی دورے پرنتھیاگلی پہنچے تھے، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے ان کا استقبال کیا۔

    وزیر اعظم عمران خان فیملی کے ہمراہ مزید دو دن پر فضا مقام پر گزاریں گے.