Tag: معاشی وسماجی کونسل

  • پاکستان معاشی وسماجی کونسل کا دوبارہ رکن منتخب

    پاکستان معاشی وسماجی کونسل کا دوبارہ رکن منتخب

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کی کاوشوں کی بدولت پاکستان معاشی وسماجی کونسل کا دوبارہ رکن منتخب ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ میں ایک اور سفارتی کامیابی حاصل کرلی، ڈاکٹرملیحہ لودھی کی کاوشوں کی بدولت پاکستان معاشی وسماجی کونسل کا بھاری اکثریت سے دوبارہ رکن منتخب ہوگیا۔

    پاکستان نے 54 رکنی کونسل کی خفیہ رائے شماری میں سب سے زیادہ اڑتالیس وو ٹ حاصل کیے۔

    اس موقع پر ویڈیو بیان میں ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ کامیابی عالمی ادارے کے کام میں پاکستان کے تعاون کا اعتراف ہے، اب پاکستان کی چار سالہ مدت کے لیے منشیات کے بارے میں اٹھارہ رکنی کمیشن میں اپنی نشست برقرار رہے گی۔

    پاکستان دوہزارآٹھ سے کمیشن کے لیے اپنی خدمات فراہم کررہا ہے اور اس نے منشیات پر قابو پانے سے متعلق عالمی معاہدوں پر عملدرآمد کی نگرانی میں اقوام متحدہ کی مدد کی ہے۔ پاکستان کا دوبارہ انتخاب عالمی ادارے میں ان ہی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

    اتفاق رائے کے بغیرسلامتی کونسل اصلاحات کامیاب نہیں ہوسکتی، ملیحہ لودھی

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل میں اصلاحات کے لیے مرحلہ وار طریقہ کار زیادہ موزوں ہے۔