Tag: معاشی پیکج

  • کرونا کے پیش نظر 1200 ارب روپے سے زائد کا معاشی پیکج منظور

    کرونا کے پیش نظر 1200 ارب روپے سے زائد کا معاشی پیکج منظور

    اسلام آباد: کرونا وائرس کے پیش نظر 1200 ارب روپے سے زائد کا معاشی پیکج منظور کر لیا گیا، وزیراعظم کی جانب سے معاشی ریلیف پیکچ کی منظوری دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیط شیخ کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں کرونا کے پیش نظر 1200 ارب روپے سے زائد کا معاشی پیکج منظور کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے معاشی ریلیف پیکچ کی منظوری دے دی گئی۔ معاشی پیکج میں یومیہ اجرت والے مزدوروں کے لیے 200 ارب روپےکی منظوری دی گئی، برآمدی شعبے اور صنعتوں کے لیے 100ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، پیکج کے تحت زراعت ،ایس ایم ایز کے لیے 100ارب روپے منظور کیے گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے 50 ارب روپے مختص کیے گئے۔ اجلاس میں سرکاری سطح پر گندم کی خریداری کے لیے 280 ارب روپے کی منظوری دی گئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف کے لیے 70 ارب روپے کی منظوری بھی دی گئی۔

    ای سی سی کے اجلاس میں 1کروڑ 20 لاکھ مستحقین خاندانوں کے لیے 100 ارب روپے سے زائد کی منظوری دی گئی، بجلی،گیس بلوں میں ریلیف کے لیے 110ارب روپے فراہم کیےجائیں گے،ہنگامی فنڈز کے لیے100 ارب روپے مختص کیے گئے۔

  • کرونا وائرس: پنجاب حکومت کا دیہاڑی دار افراد کے لیے ماہانہ 4 ہزار روپے کا اعلان

    کرونا وائرس: پنجاب حکومت کا دیہاڑی دار افراد کے لیے ماہانہ 4 ہزار روپے کا اعلان

    لاہور: پنجاب حکومت نے کرونا وائرس سے متاثرہ حلقوں کے لیے معاشی پیکج کا اعلان کردیا، 25 لاکھ خاندانوں کے لیے 10 ارب روپے کا پیکج متعارف اور کرونا وائرس سے متاثرہ ڈیلی ویجرز کو ماہانہ 4 ہزار روپے ادا کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کے معاشی پیکج سے مزدور طبقے کو حقیقی ریلیف ملے گا، کرونا سے نمٹنے اور غریب طبقے کو ریلیف دینے کے لیے پیٹ کاٹ کر وسائل دیں گے، زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس نے دیہاڑی دار طبقے کو بری طرح متاثر کیا ہے، ہماری حکومت نے عام آدمی اور غریب طبقے کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی۔ کرونا وائرس کے باعث مزدور طبقے کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت قومی ذمہ داری اپنا فرض سمجھ کر ادا کرے گی۔

    دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے کرونا سے متاثرہ حلقوں کے لیے معاشی پیکج کا اعلان کردیا، بزدار حکومت نے 18 ارب کے ٹیکسز معاف کر دیے ہیں۔ بزدار حکومت معاشی صورتحال پر مناسب اقدامات کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 25 لاکھ خاندانوں کے لیے 10 ارب روپے کا پیکج متعارف کروایا گیا ہے، کرونا سے متاثرہ ڈیلی ویجرز کو ماہانہ 4 ہزار روپے ادا کیے جائیں گے۔

    فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز، نرسز و دیگر اسٹاف کو تنخواہ کے برابر الاؤنس ملے گا، کرونا سے جاں بحق پروفیشنلز کے لیے شہدا پیکج کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ بزدار حکومت عوام کی تکالیف کے ازالے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

    وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ عوام کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دے۔

  • کروناوائرس: ترک صدر نے بڑے پیکج کا اعلان کردیا

    کروناوائرس: ترک صدر نے بڑے پیکج کا اعلان کردیا

    انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کروناوائرس کے پیش نظر ملکی معیشت کو سہارا دینے کے لیے بڑے مالیاتی پیکج کا اعلان کردیا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت انقرہ میں ترک صدر کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں کروناوائرس کے ممکنہ خطرات سمیت ترک معیشت پر تبادلہ خیال ہوا۔

    اجلاس کے دوران رجب طیب اردوان نے 15بلین ڈالر معاشی پیکج کا اعلان کیا۔

    دنیا بھر کی طرح ترکی بھی کروناوائرس سے شدید متاثر ہے۔ تجارتی مراکز، نجی اور سرکاری دفاتر بند کونے کے باعث معیشت کو گہرا دچھکا لگا۔ تاہم ترک صدر نے خصوصی پیکج کے اعلان کے ذریعے اکانومی کو سہرایا دیا ہے۔

    خصوصی مالیاتی پیکج میں مختلف شعبوں کو خصوصی ریلیف فراہم کی جائے گی جس میں قرضوں کی ادائیگی میں تاخیر کی رعایت سمیت کئی ٹیکسز میں کٹوتی بھی شامل ہے۔

    کروناوائرس: قطری امیر کا بڑا اعلان

    قبل ازیں کروناوائرس کے پیش نظر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے ملک میں پرائیویٹ سیکٹر کی مدد کے لیے 75 بلین قطری ریال کا خصوصی مالیاتی پیکج دینے کا اعلان کیا ہے۔