Tag: معاشی چیلنج

  • حکومت اصلاحاتی پروگرام سے معاشی چیلنج پرجلد قابوپالےگی، فردوس عاشق اعوان

    حکومت اصلاحاتی پروگرام سے معاشی چیلنج پرجلد قابوپالےگی، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جتنے مشکل فیصلے عمران خان نے کیے کوئی اور سوچ نہیں سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی بدعنوانی سے ملک معاشی بحران کا شکار ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت اصلاحاتی پروگرام سے معاشی چیلنج پرجلد قابو پالے گی، پاکستان ترقی اور خوشحالی کی منزل پر گامزن ہوگا۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے پاکستان کے مفاد کومقدم رکھا، سیاست کو نہیں، جتنے مشکل فیصلےعمران خان نے کیے کوئی اور سوچ نہیں سکتا۔

    وزیراعظم معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کی جنگ لڑ رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم میرٹ، آئین وقانون کی بالادستی یقینی بنانا چاہتے ہیں، ماضی کے حکمرانوں نے اختیارات کو گھر کی لونڈی بنا کر رکھا ہوا تھا۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ نئے بلدیاتی نظام سے عوام کو سہولتیں دہلیز تک پہنچائی جائیں گی، نیا بلدیاتی نظام عوامی مسائل حل کرنے کے لیے لایا جارہا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان نئے پاکستان کی تشکیل کررہے ہیں، وزیراعظم صرف اور صرف 22 کروڑ عوام کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔