Tag: معافی مانگنے کا مطالبہ

  • ہربھجن کا اسٹیڈیم میں موجود انوشکا، اتھیا پر تبصرہ، شائقین کا معافی مانگنے کا مطالبہ

    ہربھجن کا اسٹیڈیم میں موجود انوشکا، اتھیا پر تبصرہ، شائقین کا معافی مانگنے کا مطالبہ

    بھارت آف اسپنر ہربھجن سنگھ کو کمنٹری کرتے ہوئے انوشکا شرما اور اتھیا شیٹھی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرنا مہنگا پڑ گیا۔

    سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل کے دوران انوشکا اور اتھیا کی کرکٹ سوجھ بوجھ پر تبصرہ کیا جس نے تنازع کو جنم دیا ہے۔ شائقین ان کے تبصرے کو تنبقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

    ہربھجن نے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں ویرات کی اہلیہ انوشکا اور کے ایل راہول کی بیوی اتھیا کو بات چیت میں مصروف دیکھا تو دونوں اداکاراؤں کی جانب سے کرکٹ کو سمجھنے پر اپنے شکوک کا اظہار کیا۔

    کرکٹر ہندی میں کمنٹری کررہے تھے اسی دوران دونوں اداکاراؤں کو اسکرین پر دکھایا گیا تو ہربھجن کا کہنا تھا کہ ’میں یہ سوچ رہا تھا کہ بات کرکٹ کی ہورہی ہے فلموں کی کیوں کہ میں نہیں جانتا کہ کرکٹ کے بارے میں ان کو کتنی سمجھ ہوگی۔‘

    شائقین کرکٹ آف اسپنر کے اس تبصرے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اداکاراؤں کے حوالے سے ہربھجن کا اس طرح کا تبصرہ مناسب نہیں ہے۔

    ایک شائق نے تو ہربھجن سے فوری طور پر معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا، آپ کا کیا مطلب ہے کہ خواتین کرکٹ کی سمجھ نہیں رکھتیں؟

    واضح رہے کہ ورلڈکپ فائنل میں بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کو جیتنے کے لیے 240 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں کینگروز کی بیٹنگ جاری ہے۔

  • خورشیدشاہ اور شہباز شریف کا فواد چوہدری سے معافی مانگنے کا مطالبہ

    خورشیدشاہ اور شہباز شریف کا فواد چوہدری سے معافی مانگنے کا مطالبہ

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے فواد چوہدری سے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا ہے، شہبازشریف کا کہنا ہے کہ  خورشیدشاہ سے جیسے بات کی ایسے نہیں کرنی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے فواد چوہدری سے کھڑے ہو کر پارلیمنٹ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا عوام کا مینڈیٹ لے کر پارلیمنٹ میں آئے ہیں، سنجیدہ وزیر ہوں گے تو اس قسم کی گفتگو نہیں کریں گے۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جو لفظ استعمال کیا گیا وہ گھٹیا ہے، اس قسم کی گفتگونہیں کرنی چاہیے،جب تک فواد چوہدری پارلیمنٹ سےمعافی نہیں مانگیں ہم یہاں نہیں بیٹھیں گے۔

    مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی فوادچوہدری سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا، شہبازشریف کا کہنا تھا خورشیدشاہ سے جیسے بات کی ایسےنہیں کرنی چاہیے، فوادچوہدری جوبھی بات کرنا چاہیں کریں لیکن پارلیمانی آداب کاخیال رکھیں اور معاملہ آگے بڑھنے دیں۔

    مزید پڑھیں : اگر وزیراعظم میری بات مانیں تو ملک لوٹنے والوں کو الٹا لٹکانا چاہے، فواد چوہدری

    یاد رہے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میں دھواں دھار خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیل مل، پی آئی اے سمیت دیگراداروں کو تباہ کیا گیا، ڈاکوؤں کو ڈاکو نہ کہیں تو کیا کہیں ملک لوٹنا پارلیمانی ہے اور ڈاکو کہنا غیرپارلیمانی ڈاکو کو تو ڈاکو ہی کہا جائے گا ،

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ڈاکوہیں ،قومی خزانے کو ایسے لٹائے جیسے مجرے میں لٹائے جاتے ہیں، اگر وزیراعظم میری بات مانیں تو ملک لوٹنے والوں کو الٹا لٹکانا چاہے۔