Tag: معافی

  • کبھی اسپاٹ یامیچ فکسنگ نہیں کی‘ محمدعرفان

    کبھی اسپاٹ یامیچ فکسنگ نہیں کی‘ محمدعرفان

    لاہور: فاسٹ باؤلر محمد عرفان کاکہناہےکہ کبھی اسپاٹ یا میچ فکسنگ نہیں کی لیکن کچھ لوگ تاثر دے رہے ہیں کہ میں نے فکسنگ کی۔

    تفصیلات کےمطابق فاسٹ باؤلر محمد عرفان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہاہےکہ اسپاٹ فکسنگ سےمتعلق بروقت بورڈ کو آگاہ نہ کرنے کی غطی پر پوری قوم سےمعافی مانگتاہوں۔

    فاسٹ باؤلر محمد عرفان کاکہناہےکہ کچھ لوگ تاثردےرہے ہیں کہ میں نےفکسنگ کی لیکن میری غلطی اتنی ہےکہ بروقت بورڈ کو نہیں بتایا۔

    خیال رہےکہ گزشتہ ماہ پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل میں ملوث فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی چارج شیٹ کا جواب جمع کرا دیاتھا۔جس میں محمد عرفان نے اپنی غلطی تسلیم کی تھی۔


    عرفان نے غلطی مان لی‘ دس لاکھ جرمانہ اور1 سال کی پابندی عائد


    بعدازاں پی سی بی کی جانب سے فاسٹ باؤلر کو ایک سال کے لیے معطل کر دیا گیاتھاجبکہ ان پرچھ ماہ تک کرکٹ کھیلنے پابندی کےساتھ ان کا سینٹرل کانٹریکٹ بھی چھ ماہ کے لیے معطل کر دیا گیاتھا۔اور ان پر10 لاکھ روپےجرمانہ بھی عائد کیا گیاتھا۔

    پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں اپنے وکیل اور بورڈ حکام کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئےمحمد عرفان نےکہا تھاکہ میں اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں اور قوم سے معافی مانگتا ہوں۔

    یاد رہےکہ محمد عرفان نے پاکستان کی جانب سے 4 ٹیسٹ میچ، 60 ون ڈے انٹرنیشنل، اور 20 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں سال فروری میں کھیلے جانے والی پاکستان سپر لیگ کے سیزن ٹو کے آغاز پر پاکستانی کھلاڑیوں شرجیل خان، خالد لطیف، ناصر جمشید، شاہ زیب حسن خان اور محمد عرفان پراسپاٹ فکسنگ کا الزام عائدکیاگیا تھا۔

  • روسی طیارے کی بمباری‘3ترک فوجی ہلاک

    روسی طیارے کی بمباری‘3ترک فوجی ہلاک

    ماسکو: شام میں روسی لڑاکا طیاروں کی بمباری سے ترکی کے3 فوجی ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوگئے،واقعے پر روسی صدر پیوٹن نے ترک صدر طیب اردگان کو فون کرکے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کےمطابق روسی فضائی حملے میں ہلاک ہونے والے تین ترک فوجی شمالی شام میں دہشت گردتنظیم دولتِ اسلامیہ کے زیرِ قبضہ شہر الباب کو آزاد کروانے کے لیے لڑنے والے کی مدد کر رہے تھے۔

    کریملن کےپریس سیکریٹری دمتری پیسکو نےکہاکہ روسی طیاروں نے غلطی سے ترک فوجیوں کو نشانہ بنادیاجس پر انتہائی افسوس ہے۔

    روسی فوج کےجنرل اسٹاف ویلیری گیراسیموف نے بھی اپنے ترک ہم منصب ہلوسی اکار کو فون کیا اور واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نےکہاکہ روسی طیارہ الباب میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنارہا تھا۔

    خیال رہے کہ روس اور ترکی اس سال کے آغاز سے الباب کے علاقے میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف مشترکہ فضائی کارروائی کر رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں:ترکی نے شام کی سرحد پرروسی جنگی طیارہ مارگرایا

    یاد رہےکہ نومبر 2015 میں ترک فضائیہ نے روس کے ایس یو 24 بمبار طیارے کومارگرایا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں:ترکی نے روس سے طیارہ گرانے پر معافی مانگ لی

    واضح رہےکہ ترک صدر نے شامی سرحد پر روسی طیارے کو گرائے جانے کے واقعے پر روس سے معافی مانگی تھی جس کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات معمول پر آگئے تھے۔

  • ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ سے معافی مانگ لی

    ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ سے معافی مانگ لی

    واشنگٹن : امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کے نصف حامیوں کو’گھٹیا‘ کہنے پر معافی مانگ لی۔

    تفصیلات کےمطابق امریکہ میں صدارتی مہم کے دوران مخالف امیدوار کے حامیوں کو ناپسندیدہ کہنے پر ہیلر ی کلنٹن نے معافی مانگ لی۔

    اس سے قبل ڈیمو کریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن نے گزشتہ روز انتخابی مہم کے دوران ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو نسل پرست اور ناپسندیدہ قرار دیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے ایک ایسے شخص کو کمپین چلانے کا چارج دیا ہےجوسب سے زیادہ ناپسندیدہ ہے تاہم ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ان الفاظ پر شرمندہ ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ہلیری کلنٹن کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ان کا بیان لاکھوں دلچسپ اور محنت کرنے والے لوگوں کے لیے توہین آمیز ہے‘۔

    واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات کی تاریخ جوں جوں قریب آرہی ہیں،عوام کی زیادہ سے زیادہ حمایت حاصل کرنے کےلیے امیدواروں کے درمیان الفاظ کی جنگ اور شعلہ بیانی بھی شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔

  • سلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ میں ارجیت سنگھ آواز کاجادو جگائیں گے

    سلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ میں ارجیت سنگھ آواز کاجادو جگائیں گے

    ممبئی: بالی ووڈ کےسلطان سپر اسٹار سلمان خان اورگلوکارارجیت سنگھ کے درمیان سرد جنگ کا خاتمہ ہوگیا جس کے بعد اب وہ سلمان خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ میں آواز کا جادو جگائیں گے.

    تفصیلات کےمطابق کروڑوں دلوں کی جان بالی ووڈ کےحقیقی سلطان سپراسٹار سلمان خان نے ارجیت سنگھ کی معافی کی درخواست قبول کرلی اور اب نامور گلوکار ارجیت سنگھ سلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ کے لیےگانا گائیں گے.

    یاد رہے اس سے قبل بالی ووڈاسٹار سلمان خان کی فلم ’’سلطان‘‘سے ارجیت سنگھ کی آواز میں گایا ہوا گیت ’’جگ گھومیا‘‘ نکال دیا گیا تھا جس پر گلوکار نے سوشل میڈیا پر دبنگ خان سے معافی مانگتے ہوئے گیت کو فلم میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی.

    *بھارتی گلوکارارجیت سنگھ کو سلمان خان کی توہین مہنگی پڑ گئی

    دوسری جانب سلمان خان نے گلوکار کو پہچاننے سے انکار کرتے ہوئے فلم سے گیت نکلوانے کی تردید کی تھی لیکن اب دونوں شخصیات میں جاری سرد جنگ ختم ہوگئی جس کے باعث ارجیت سنگھ کو سلمان خان کی فلم میں گانے کا موقع مل گیا.

    رپورٹس کے مطابق گلوکار ارجیت سنگھ ہدایت کارکبیر خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کے لیے اپنی آواز کا جادو جگائیں گےاورگانے کو فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سپر اسٹار سلمان خان پر فلمایا جائے گا.

    واضح رہےکہ گلوکار ارجیت سنگھ نے بھی سلمان خان کی فلم کے لیے گیت گانے کی خبر کی تصدیق کردی ہے.

  • کینیڈین وزیراعظم نے جھگڑے پر معافی مانگ لی

    کینیڈین وزیراعظم نے جھگڑے پر معافی مانگ لی

    اوٹاوا: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اتفاقی طور پر اپوزیشن خاتون رکن کو کہنی لگنے پر معافی مانگ لی،ان کا کہنا تھا کہ میرا خاتون رکن کو تکلیف پہچانے کا ارادہ نہیں تھا.

    تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز پارلیمنٹ میں ڈاکٹر کے تعاون سے خودکشی کرنے کے قانون سازی پر بحث کی جارہی تھی، اسی دوران کینڈین وزیراعظم اپنی سیٹ سے اُٹھ کر گئے اور اپوزیشن رکن گورڈ براؤن کو پکڑ کر اپنے ساتھ لے گئے تاکہ ووٹنگ کے ذریعے قانون سازی کی جاسکے.

    ڈیموکریٹک پارٹی کی خاتون رکن ایلن کا کہنا تھا کہ ان کو وزیراعظم کی کہنی لگی جب وہ اپوزشن رکن گورڈ براؤن کو لیکر جارہے تھے.

    ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ٹام نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو پر شدید تنقید کی جس کے بعد پارلیمنٹ میں ماحول گرم ہوگیا.

    Canada Parliament

    وزیراعظم نےبعد میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اراکین سے بات چیت کے لیے آئے تھے اور جب وہ اپوزیشن رکن کو اپنے ساتھ لے کر جارہے تھے کہ ان کی کہنی خاتون رکن کو لگ گئی اُن کا کسی کو مارنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، لیکن میں اُن سے معذرت کرتا ہوں.

    یہ ناخوشگوار واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں قانون سازی کی جارہی تھی کہ بالغ مریضوں کو ڈاکٹرز کے تعاون کے ساتھ زندگی ختم کرنےکی اجازت دی جائے.

  • الطاف حسین نے قومی سلامتی کے اداروں سے معافی مانگ لی

    الطاف حسین نے قومی سلامتی کے اداروں سے معافی مانگ لی

    لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ میری گزشتہ رات کی تقریر کوسیاق وسباق سے ہٹ کر پڑھا گیا ہے ، میں نے ”را“ سے مدد کی بات صرف اورصرف طنزیہ طورپر کہی تھی تاہم اگرمیرے ان جملوں سے قومی سلامتی کے اداروں اور محب وطن افراد کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں ان سب سے خلوص دل کے ساتھ معافی کا طلبگار ہوں۔

    پاکستان ہمارا وطن تھا ، ہمارا وطن ہے اور ہمارا وطن رہے گا ۔میں یہ بھی واضح کردوں کہ مہاجروں کی پاکستان کے سوا کسی اور سے کوئی وابستگی نہیں، ہمارا جینا مرنا پاکستان سے وابستہ ہے ۔

    اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ میرا مقصد کسی محترم ادارے یا حکومت کی توہین کرنا ہرگز نہ تھا لیکن میری تقریر کو پوری طرح نہیں سمجھا گیا اور اس کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پڑھا گیا ہے ۔

    انہوں نے کہاکہ ہمارے بزرگوں نے قیام پاکستان کیلئے 20 ، لاکھ جانوں کا نذرانہ پیش کیا اورہم بانیان پاکستان کی اولادیں ہیں۔ مہاجروں کی مشکلات ، دشواریاں ، پریشانیاں اوران کے ساتھ روا رکھی جانے والی ناانصافیاں اپنی جگہ لیکن ہم اپنے وطن پاکستان کے کل بھی وفادار تھے اور آج بھی وفادار ہیں ۔

    انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے خلاف لڑی جانے والی جنگ ”ضرب عضب “ کی حمایت میں سب سے بڑی ریلی ایم کیوایم نے نکالی تھی اور میں نے لاکھوں عوام کے ساتھ کھڑے ہوکر پاک فوج کو سیلوٹ پیش کیا،میں پاک فوج کاکل بھی احترام کرتا تھا اورآج بھی احترام کرتا ہوں۔

    الطاف حسین نے کہاکہ باربار ٹیلی ویژن پر گرفتارشدگان کو لاکر ان کا تعلق ”را“ سے جوڑ کر اس کا الزام ایم کیوایم پر لگایاجائے گا تو باربار ملک دشمنی کے الزامات سن کر ایک انسان کا دکھی اوررنجیدہ ہونا فطری عمل ہے ۔

    الطاف حسین نے کہاکہ ذرائع ابلاغ پر میرے اس جملے پر بہت زیادہ اعتراض کیا جارہا ہے کہ میں نے ”را“ سے مدد مانگی تو میں واضح کردوں کہ میں نے یہ جملہ باربار”را“ کے ایجنٹ ہونے کے جھوٹے الزامات پر صرف اورصرف طنزیہ طورپر ادا کیا تھااوراس جملے کا مقصد قطعاً ”را“ سے مدد مانگنا نہیں تھا۔

    میری اس بات کی تصدیق میری تقریر کو دوبارہ دیکھ یا سن کر کی جاسکتی ہے۔ تاہم پھر بھی میرے اس جملے سے کسی ادارے یا محب وطن عوام کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں اس پر خلوص دل کے ساتھ معافی کا طلبگار ہوں۔

    انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے خطاب میں واضح طورپر کہاتھا کہ پاکستان ہمارا وطن تھا ، ہمارا وطن ہے اور ہمارا وطن رہے گا۔ اب ہم سے کوئی اور ہجرت نہیں ہوگی۔میں یہ بھی واضح کردوں کہ مہاجروں کی پاکستان کے سوا کسی اور سے کوئی وابستگی نہیں، ہمارا جینا مرنا پاکستان سے وابستہ ہے ۔

    الطاف حسین نے کہاکہ میں یہ بھی اپیل کروں گا کہ خدار!! ا مہاجروں کی حب الوطنی پر شک کرنے اور ان کے بارے میں تذلیل وتحقیر آمیز جملوں کے استعمال سے گریز کیاجائے اور ان کی وفاداری پر شک کرنے کاعمل بھی ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ترک کردیا جائے۔خداراچارکروڑمحب وطن مہاجروں کی تحقیرنہ کی جائے۔

    میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو پاکستان کی خلوص دل کے ساتھ خدمت کرنے کی توفیق عطافرمائے۔ انہوں نے میڈیاسے بھی اپیل کی کہ وہ میرے اس وضاحتی بیان کو مکمل طورپر نشراورشائع کیاجائے۔