Tag: معاملات طے

  • پی آئی اے اور پی ایس او میں معاملات طے پاگئے

    پی آئی اے اور پی ایس او میں معاملات طے پاگئے

    کراچی : قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) اور پی ایس او کے درمیان معاملات طے پاگئے، ترجمان کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قلت کے باعث متاثرہ پروازوں کا شیڈول معمول پر آنا شروع ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایندھن کی فراہمی کے مسئلے پر قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) اور پی ایس او کے درمیان معاملات طے پاگئے۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے معاملات طے پانے کے لئے پی ایس او کی اعلیٰ انتظامیہ نے تعاون کیا، چند روزمیں ایندھن کی فراہمی بڑھنا شروع ہوگی اور متاثرہ پروازوں کا شیڈول معمول پر آنا شروع ہوجائے گی۔

    ترجمان نے کہا کہ ایندھن کی عدم فراہمی کے باعث آج بھی پی آئی اے کی انسٹھ پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او ) نے پی آئی اے کی کیش 50 کروڑ کی حد میں اضافہ کردیا اور کہا کہ پی ایس اوپی آئی اے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا۔

    پی ایس او کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے شیڈول کے مطابق طیاروں کو ایندھن فراہم کیا جائے گا، پی ایس او یومیہ ادائیگی پر پی آئی اے کو فیول فراہم کر رہا تھا۔

  • جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کے درمیان معاملات طے ہونے کا امکان

    جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کے درمیان معاملات طے ہونے کا امکان

    لاہور: پاکستان کی نئی سیاسی پارٹی ’ استحقام پاکستان کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین  اور پرویز خٹک کے درمیان معاملات طے ہونے کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز ذرائع نے بتایا تھا کہ تحریک انصاف کے سابق رہنما پرویز خٹک نے علیحدہ سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے 50 سے زائد سابق اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

    متعلقہ خبریں:

    پرویز خٹک کا علیحدہ سیاسی جماعت بنانے کا اعلان ، بڑا دعویٰ کردیا

    جہانگیر ترین نے نئی جماعت ’استحکام پاکستان پارٹی‘ کا باضابطہ اعلان کر دیا

    تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کافی دنوں سے جہانگیر ترین سے رابطے میں ہیں، پرویز خٹک اپنے ہم خیال ساتھیوں کے ہمراہ استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ پرویز خٹک کو استحکام پاکستان پارٹی کا جنرل سیکرٹری بنائے جانے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سیاسی رہنما جہانگیر ترین اور علیم خان کی جانب سے نئی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان پارٹی‘ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔

  • بجٹ اجلاس: حکومت اور جہانگیر ترین گروپ کے درمیان معاملات طے

    بجٹ اجلاس: حکومت اور جہانگیر ترین گروپ کے درمیان معاملات طے

    اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ اجلاس کے سلسلے میں حکومت اور جہانگیر ترین گروپ کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینئر وفاقی وزرا نے جہانگیر ترین سے رابطہ کر کے جہانگیر ترین گروپ کے ساتھ بجٹ اجلاس سے متعلق معاملات طے کر لیے۔

    ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین گروپ بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ نہیں کرے گا، ہم خیال گروپ کے ارکان بجٹ میں حکومت کو ووٹ دیں گے، جب کہ جہانگیر ترین کے پنجاب حکومت سے متعلق اعتراضات دور کیے جائیں گے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین نے گروپ کے ارکان کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے، حکومت اور جہانگیر ترین گروپ کے درمیان جلد ملاقات کا بھی امکان ہے۔

    خیال رہے کہ ذرائع نے اس سے قبل خبر دی تھی کہ جہانگیر ترین گروپ کے ارکان میں اسمبلی میں الگ نشستوں پر بیٹھنے کی رائے تقسیم ہو گئی ہے، کچھ ارکان اپنی اپنی نشست پر بیٹھنے کے حق ہیں جب کہ کچھ ارکان کی رائے ہے کہ الگ بینچز پر بیٹھا جائے۔

    جہانگیر ترین گروپ کے ارکان کی رائے تقسیم ہونے لگی

    ذرائع کا کہنا تھا کہ چند ارکان ایوان نمبر کے حساب سے اپنی اپنی نشست پر بیٹھنے کے حق میں ہیں اور ارکان نے اسپیکر کو الگ بینچز کے لیے درخواست نہ دینے کی تجویز دی ہے، اور کہا کہ پارٹی میں تحفظات پر ایوان میں تقسیم نظر نہیں آنی چاہیے۔

    گزشتہ روز جہانگیر ترین کے حمایتی ارکان نے پنجاب اسمبلی میں الگ نشستوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ پارلیمانی لیڈر سعید نوانی و دیگر ارکان الگ نشستوں کے لیے اسپیکر سے ملاقات کریں گے، سعید اکبر نوانی کو پنجاب اسمبلی میں جہانگیر ترین گروپ کا پارلیمانی لیڈر بھی مقرر کیا گیا تھا۔