Tag: معاونت

  • سعودیہ، چین کی معاونت سے بیلسٹک میزائل پروگرام تیار کررہا ہے، امریکی میڈٰیا کا دعویٰ

    سعودیہ، چین کی معاونت سے بیلسٹک میزائل پروگرام تیار کررہا ہے، امریکی میڈٰیا کا دعویٰ

    ریاض/واشنگٹن: امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی حکومت صحرا چین کے تعاون سے بیلسٹک میزائل پروگرام تیار کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کا شمار امریکا کے خاص اتحادیوں میں ہوتا ہے جو مشرق وسطیٰ میں امریکی ہتھیاروں کا بڑا خریدار بھی ہے تاہم امریکی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیاہےکہ سعودی عرب امریکی حریف چین کی معاونت سے صحرا کے وسط میں ایک خفیہ پروگرام پر عمل پیرا ہے جس کے تحت بیلسٹک میزائل کی تیاری کو تیزی سے عملی جامہ پہنایا جارہا ہے۔

    امریکی نشریاتی ادارے نے مختلف ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سعودی رژیم بیلسٹک میزائل کی تیاری کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے کے لیے بنیادی ڈھانچے اور ٹیکنالوجی کو جدید کرچکا ہے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ امریکی خفیہ اداروں کو موصول ہونے والی خفیہ اطلاعات سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ سعودی عرب بیلسٹک میزائل منصوبے پر عمل پیرا ہے۔

    سی این این کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خفیہ ایجنسیوں کو موصولہ اطلاعات سے کانگریس کو لاعلم رکھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی سفارتے خانے نے مذکورہ واقعے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا تاہم چینی حکام کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک عسکری سمیت تمام تزویراتی شعبوں میں ایک دوسرے کے معاونت کار ہیں اور یہ تعاون عالمی قوانین کی خلاف وزری کے زمرے سے باہر ہے۔

    مزید پڑھیں : ٹرمپ انتظامیہ سعودیہ میں ایٹمی پلانٹ تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، رپورٹ

    خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی کانگریس نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ  امریکا سعودی عرب میں جوہری ری ایکٹر تعمیر کرنے کی تیاری کررہا ہے، ایٹمی ری ایکٹر کی سعودی عرب منتقلی کا معاملہ ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر نگرانی چل رہا ہے۔

  • قطر دہشت گردوں کی مالی معاونت چھوڑ دے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    قطر دہشت گردوں کی مالی معاونت چھوڑ دے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر پر الزام عائد کرتے ہوئےکہاکہ قطر تاریخی طور پر بڑے پیمانے پر دہشت گردی کی مالی معاونت کرتا آ رہا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رومانیہ کے صدر سے ملاقات کے بعد کہاکہ قطرکے لیے یہ وقت ہے کہ وہ دہشت گردوں کی مالی معاونت کو فوری طور پر روک دے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نےخطے کے دوسرے ممالک پر زور دیا کہ وہ نفرت کے درس کو روکیں اور دہشت گردی کے حمایتی نظریات کو ختم کریں اور ایسا جلدی کریں۔


    میرےسعودی عرب کےدورے کی وجہ سےقطرپردباؤ ڈالا جا رہا ہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ


    خیال رہےکہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی وجہ سے ہی خطے میں دہشت گردی کو فروغ دینے کے الزام میں قطر پر اس کے ہمسایہ ممالک نے دباؤ ڈالنا شروع کیا ہے۔

    دوسری جانب امریکی صدر کے اس بیان سے پہلے امریکی وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن نے سعودی عرب اور دوسرے خلیجی ممالک پر زور دیا تھا کہ وہ قطر کے ناکہ بندی میں نرمی کریں۔


    سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نےقطرسےسفارتی تعلقات منقطع کردیے


    واضح رہےکہ رواں ہفتے 5جون کوقطر کے ساتھ سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نے سفارتی تعلقات ختم کردیئے تھے اور قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے قطر پر اپنی زمینی، فضائی اور سمندری سرحدوں کو بند کردیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ایران دہشتگردی کی معاونت کرنے والاسب سےبڑاملک قرار‘جیمز میٹس

    ایران دہشتگردی کی معاونت کرنے والاسب سےبڑاملک قرار‘جیمز میٹس

    ٹوکیو: امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے ایران کو دہشت گردی میں معاونت کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک قرار دے دیا۔

    تفصیلات کےمطابق ٹوکیو میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ ایران دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والا دنیا کابڑاملک ہے،ایران کے خطرے کونظرانداز یامسترد کرنا اچھا ثابت نہیں ہوگا۔

    امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران پر حالیہ پابندی بیلسٹک میزائل تجربے اور دیگر سرگرمیوں کے باعث لگائی گئی ہے۔انہوں نےکہاکہ عالمی برادری ایران کی سرگرمیوں کو نظر انداز نہیں کرے گی۔

    جیمز میٹس نےکہاکہ مشرقی وسطیٰ میں مزید فوج بھیجنے کی تاحال کوئی ضرورت نہیں ہے،ہمارے پاس ہمیشہ سے فوج بھیجنے کی طاقت رہی ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ایسا کرنے کی ابھی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

    دوسری جانب ایرانی پاسدارن انقلاب کا کہنا ہے کہ ایران مزید میزائل اور ریڈار سسٹم کے تجربے کرے گا،صوبہ سمنان میں منعقد کی جانے والی ان مشقوں کا مقصد اپنی عسکری طاقت کی نمائش اور حالیہ امریکی پابندیوں کو مسترد کرنا ہے۔

    ایرانی وزیرخارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہاکہ ایران اپنے دفاع کے علاوہ کبھی بھی اپنے ہتھیارکسی کے خلاف استعمال استعمال نہیں کرےگا۔

    واضح رہے کہ حال میں ہی امریکہ نے بلیسٹک میزائل کا تجربہ کرنے پر ایران پر معاشی پابندیاں عائد کر دی تھیں جس کی تہران نے شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔