Tag: معاون خصوصی افتخار درانی

  • کیا حادثاتی چیئرمین ایڈز کے سرچشمے پر بھی نگاہ ڈالیں گے: افتخار درانی کا بلاول کے بیان پر رد عمل

    کیا حادثاتی چیئرمین ایڈز کے سرچشمے پر بھی نگاہ ڈالیں گے: افتخار درانی کا بلاول کے بیان پر رد عمل

    اسلام آباد: بلاول بھٹو کے بیان پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ حادثاتی چیئرمین کا کہنا درست ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں لیکن کیا وہ لاڑکانہ میں ایڈز کے سرچشمے پر بھی نگاہ ڈالیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کے ٹویٹ پر رد عمل دیتے ہوئے افتخار درانی نے کہا کہ کیا بلاول بھٹو طاقت کا سرچشمہ صرف چوری بچانے کے لیے استعمال کریں گے؟

    انھوں نے پی پی چیئرمین سے سوال کیا کہ کیا آپ عوام کو وہ حقوق بھی دیں گے جو آئین کے تحت انھیں حاصل ہیں، کیا حادثاتی چیئرمین لاڑکانہ میں دریافت ایڈز کے سرچشمے پر بھی نگاہ ڈالیں گے۔

    افتخار درانی کا کہنا تھا کہ ایڈز کا سرچشمہ سندھ کے غریب عوام کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے، اور کیا پیپلز پارٹی کے حادثاتی چیئرمین تھر پر توجہ دیں گے جو موت کا سرچشمہ ہے۔

    انھوں نے ایک اور سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا کراچی پر بھی وہ نظر ڈالیں گے جو گندے پانی کی بیماریوں کا سرچشمہ بن چکا ہے۔

    واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ جیسا کہ میں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں ذکر کیا تھا کہ حکومت کی جانب سے جمہوریت اور عدلیہ پر حملہ جاری ہے، اب ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا ہے۔

    پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت سلیکٹڈ عدلیہ اور سلیکٹڈ میڈیا چاہتی ہے، اگر تمام طاقت عوام کو منتقل نہیں کی گئی تو ہر چیز تباہ ہو جائے گی۔

  • معاون خصوصی افتخار درانی کا ن لیگ پر طنز

    معاون خصوصی افتخار درانی کا ن لیگ پر طنز

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات افتخار درانی نے کہا ہے کہ جن کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں تھی، پتا نہیں کہاں کہاں سے ان کی جائیدادیں برآمد ہو گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی افتخار درانی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جن کی کہیں بھی جائیداد نہیں تھی پھر ان کی جگہ جگہ سے جائیدادیں نکل آئیں۔

    افتخار دارنی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ن لیگی رہنما پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جن کے قطری خطوط اور کیلبری فونٹ کے چرچے عام تھے وہ دوسروں کو جھوٹ بولنے کا طعنہ دیتے ہیں۔

    معاون خصوصی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ جب ڈھٹائی کا یہ عالم ہو، تب ہی انسان اپنے والد کو ’محفوظ مقام‘ پر منتقل کر کے نائب صدر بنتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پی ٹی آئی نے مریم نواز کو ن لیگ کا نائب صدر بنانے کا فیصلہ چیلنج کردیا

    یاد رہے کہ 3 مئی کو مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی عہدے داروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدر مقرر کر دیا تھا۔

    دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں مریم نواز کو پارٹی عہدہ دینے کے فیصلے کے خلاف با ضابطہ درخواست دائر کر کے فیصلہ چلینج کیا، درخواست میں کہا گیا مریم نواز سزا یافتہ ہیں، احتساب عدالت نے مریم نواز کو عوامی عہدے کیلئے نااہل قرار دیا۔