Tag: معاون خصوصی برائے اطلاعات

  • صحافت کو طاقتور ادارہ بنانے کے لیے پالیسی لا رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    صحافت کو طاقتور ادارہ بنانے کے لیے پالیسی لا رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صحافت کو طاقتور ادارہ بنانے کے لیے میڈیا پالیسی لا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صحافت ادارے کا روپ دھار چکی ہے جس نے تمام اداروں کو تقویت دینی ہے، صحافت کو طاقتور ادارہ بنانے کے لیے میڈیا پالیسی لا رہے ہیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نیشنل میڈیا پالیسی صرف اشتہارات تک محدود نہیں ہوگی، صحافیوں، میڈیا ورکرز کے حقوق کو نیشنل میڈیا پالیسی میں تحفظ دیا جائے گا، ریاست،صحافت کو طاقت دینے کے لیے وزارت اطلاعات کردار ادا کرے گی۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قوموں کی زندگی میں چیلنجز آتے ہیں، ملک میں اب بہتری کا سفر شروع ہوا ہے۔

    صحافیوں سے متعلق فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ایسا روڈ میپ بنا رہے ہیں جس میں صحافیوں کے حقوق، فرائض میں توازن ہو، صحافیوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، صحافی اپنے قلم سے معاشرے کی بہتری کے لیے کام کرتے ہیں۔

  • میں سیاست میں روزگار اور کاروبار کے لیے نہیں آئی، فردوس عاشق اعوان

    میں سیاست میں روزگار اور کاروبار کے لیے نہیں آئی، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میرا تعارف سماجی کارکن کا ہے جس پر فخر ہے، میں سیاست میں روزگار اور کاروبار کے لیے نہیں آئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروفیشنل ازم کے ساتھ اچھا انسان ہونا ضروری ہے، میرا تعارف سماجی کارکن کا ہے جس پر فخر ہے، سماجی کارکن کسی منصب پر پہنچتا ہے تو اس کی ترجیح انسانیت ہوتی ہے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ میری تربیت میں میرے والدین کا اہم کردار ہے، میں سیاست میں روزگار اور کاروبار کے لیے نہیں آئی۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان نا ممکن کو ممکن بنا کر پاکستان کے ایوانوں میں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ڈنکے کی چوٹ پرکہتی ہوں عمران خان سیاست دان نہیں ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ شوکت خانم غریب اور مستحق لوگوں کے لیے امید کی کرن ہے، آج کا مریض جاگیردار، سرمایہ دار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینسراس ملک میں غریب کے لیے درد سر بنا ہوا تھا۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ امیر کے لیے تو اتنی مشکلات نہیں کیوں کہ وہ پیسے والا ہوتا ہے، عمران خان نےغریبوں کے لیے کینسر کا اسپتال بنایا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا تعارف اسلامی فلاحی ریاست کا ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو علاج کی سہولتیں دے، اسپتالوں میں 90 فیصد لوگ مریضوں کو سہولتیں دے رہے ہیں، اسپتالوں میں 10 فیصد ایسے بھی ہیں جو مریضوں کا استحصال کرتے ہیں۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے کو اپنے مقصد کو نہیں بھولنا چاہیے، طبی شعبے سے وابستہ ہر شخص کا فرض دکھی انسانیت کی خدمت ہے، بدقسمتی سے پبلک اسپتالوں میں مریض، ڈاکٹرز کا رشتہ کمزور ہوتا نظر آتا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسٹیٹس کو چیلنج کریں تو وہاں رکاوٹوں کا سامنا ہوتا ہے، لیڈرشپ پرعزم ہو تو حیلے بہانے منزل پر پہنچنے سے نہیں روک سکتے۔

  • نسٹ کے علاوہ دیگر درس گاہوں میں بھی ٹیکنالوجی پارکس کا عندیہ

    نسٹ کے علاوہ دیگر درس گاہوں میں بھی ٹیکنالوجی پارکس کا عندیہ

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق نے ایک ٹویٹ کے ذریعے نسٹ کے علاوہ دیگر درس گاہوں میں بھی ٹیکنالوجی پارکس کا عندیہ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نسٹ میں ٹیکنالوجی پارک علم پر مبنی معیشت کے فروغ کے لیے اہم قدم ہے، وزیر اعظم عمران خان دیگر درسگاہوں میں بھی ٹیکنالوجی پارکس بنانے کے لیے پُر عزم ہیں۔

    انھوں نے لکھا کہ انسانی زندگی کا کوئی شعبہ ٹیکنالوجی کے بغیر مکمل نہیں، نسٹ کا منصوبہ ایکیڈیمیا اور صنعت میں پل کا کردار ادا کرے گا، اس منصوبے سے ڈیجیٹل اکانومی اور تحقیق و ترقی کو فروغ ملے گا۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ یہ علم پر مبنی معیشت کے فروغ کی جانب اہم قدم ثابت ہوگا اور تخلیقی ذہنوں کو مل کر بیٹھنے کا پلیٹ فارم مہیا کرے گا، اس سے ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کے مواقع پیدا ہوں گے۔

    انھوں نے مزید لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا نسٹ میں پاکستان کے پہلے خصوصی ٹیکنالوجی زون اور پارک کا افتتاح نئے پاکستان میں شعبہ ٹیکنالوجی کو دی جانے والی خصوصی اہمیت کا مظہر ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم نے نسٹ میں پہلے ٹیکنالوجی اسپیشل اکنامک زون اور ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کیا۔

  • وزیر اعظم خطے میں امن کے فروغ کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے: فردوس عاشق

    وزیر اعظم خطے میں امن کے فروغ کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے: فردوس عاشق

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کے ذریعے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملت اسلامیہ میں اتحاد و یگانگت کے داعی بن کر ابھر رہے ہیں، وہ خطے میں امن کے فروغ کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق نے وزیر اعظم کے مختصر دورہ سعودی کے بارے میں کہا ہے کہ عمران خان سعودی قیادت سے دو طرفہ تعلقات، عالمی اور علاقائی صورت حال پر بات کریں گے۔

    انھوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی روابط ہیں، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورۂ پاکستان سے باہمی اعتماد اور بھائی چارے پر مبنی تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے آزمایش کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا۔

    تازہ ترین:  ایران سعودی عرب کشیدگی ختم کرانے کا مشن ، وزیراعظم سعودی عرب روانہ

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے لیے روانہ ہو چکے ہیں، جہاں وہ سعودی قیادت کو دورۂ ایران میں پیش رفت پر اعتماد میں لیں گے، عمران خان کا دورہ خطے میں امن و سلامتی کے اقدام کا حصہ ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان دورے کے دوران سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کریں گے۔

    یاد رہے اتوار کو وزیر اعظم عمران خان نے خلیج میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے ایران کا دورہ کیا تھا، جہاں انھوں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقاتیں کیں، وزیر اعظم نے انھیں بتایا کہ وہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے سہولت کاری کے لیے تیار ہیں۔

  • مولانا فضل الرحمان کو ملک کی نہیں حلوے کی فکر ہوتی ہے، فردوس عاشق اعوان

    مولانا فضل الرحمان کو ملک کی نہیں حلوے کی فکر ہوتی ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا صاحب کو ملک کی نہیں حلوے کی فکر ہوتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب بدعنوان عناصر کی خاطر مذہب کارڈ استعمال کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں بیروزگاری اور مہنگائی کے ذمہ دار سابقہ حکمران ہیں، انہوں‌ نے خزانے کو لوٹنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے قوم سے وعدہ کیا ہے لٹیروں کو اصل جگہ پر پہنچائیں گے، ملک کا لوٹا گیا پیسہ عمران خان واپس لائیں گے۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم کا دورہ ایران خلیجی خطے میں امن وسلامتی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، فردوس عاشق اعوان

    معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں عوام کو سہولتیں دینے کے لیے پرعزم ہیں، آسان کاروباری مواقع کی فراہمی وزیراعظم کا وژن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں سے بیروزگاری میں کمی آئے گی اور روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے، وزیراعظم کا امت مسلمہ کے لیے کردار بھی اہمیت کا حامل ہے۔

    اس سے قبل اپنے ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم دنیا میں نیا، پرعزم، باوقار، روشن پاکستان متعارف کرا رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریرعالمی مدبر مسلم رہنما کا خطاب تھا، وزیراعظم نے دوٹوک الفاظ میں امت مسلمہ کی ترجمانی کی۔

  • اسلام کا نام لے کر چندہ مہم پر نکلے قائدین ہوش کے ناخن لیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام کا نام لے کر چندہ مہم پر نکلے قائدین ہوش کے ناخن لیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اسلام کا نام لے کر چندہ مہم پر نکلے قائدین ہوش کے ناخن لیں، نام نہاد سیاست دانوں کا چورن اب کہیں بکنے والا نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں امت مسلمہ کی قیادت کا حق ادا کردیا، کشمیریوں کو مشکلات سے نکالنے کے لیے سب کردار ادا کریں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بھارتی سازش کو دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا، قوم نے یک زبان ہوکر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا، دلوں میں بسنے والے تاریخ کے اوراق میں زندہ رہتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم نے مظلوموں کا مقدمہ پوری قوت کے ساتھ دنیا کے سامنے رکھ دیا: فردوس عاشق اعوان

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کی آمد پر ایئرپورٹ پر تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی، عمران خان کل میرپور آزاد کشمیر جائیں گے، وزیراعظم اور حکومت زلزلہ متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کو دنیا بھر میں ملنے والی پذیرائی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ مشن کشمیر میں کامیاب ہوئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ پوری قوت کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑے فورم پر رکھ دیا ہے، اب عالمی ضمیر کا امتحان ہے کہ وہ تاریخ کے کس رخ پر کھڑا ہوتا ہے، مہذب دنیا مظلوموں کا ساتھ دیتی ہے یا کاروبار کو انسانیت پر فوقیت دیتی ہے۔

  • پاکستانیوں کا کشمیریوں کے ساتھ خون کا رشتہ ہے، فردوس عاشق اعوان

    پاکستانیوں کا کشمیریوں کے ساتھ خون کا رشتہ ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کا کشمیریوں کے ساتھ خون کا رشتہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ظلم کی انتہا کردی ہے.

    انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے گھروں کے باہر بھارتی فوجی کھڑے ہیں، کشمیریوں کو ان کے گھروں سے باہر نہیں نکلنے دیا جارہا ہے، پوری قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دنیا جان لے مودی انسانی حقوق کا قاتل بن گیا ہے، پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے، مودی کے مظالم زیادہ دیر تک نہیں چل سکتے۔

    مزید پڑھیں: کشمیری بھارتی مظالم سے تنگ آکر برہان وانی بن رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہا ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا نوٹس لے۔

    انہوں نے کہا کہ مودی بیانیے کی ایک نہیں چلنے دیں گے، کشمیر پاکستان کا دفاعی حصار ہے، بھارت انسانی حقوق کا قاتل بن گیا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں سے مذہبی آزادی بھی چھین لی گئی ہے، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو سے کھانے پینے کی اشیا کی قلت ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کے ساتھ ظلم کررہا ہے، کشمیری بھارتی مظالم سے تنگ آکر برہان وانی کررہے ہیں۔

  • کشمیری بھارتی مظالم سے تنگ آکر برہان وانی بن رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    کشمیری بھارتی مظالم سے تنگ آکر برہان وانی بن رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے ساتھ ظلم کررہا ہے، کشمیری بھارتی مظالم سے تنگ آکر برہان وانی بن رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بیٹھے نوجوانوں نے بھارتی بربریت دیکھی، کشمیریوں کو انتہاپسندی کی سوچ نے جکڑا ہوا ہے.

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم نے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرنا ہے، مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کی آزادی کو سلب کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم سے تنگ کشمیری نوجوان برہانی وانی بن رہے ہیں، بھارتی ناانصافیوں اور کشمیریوں پر ظلم کا مقدمہ ہر فورم پر پیش کریں گے۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیرکی صورت حال پرٹرمپ کا مصالحانہ کردارخوش آئند ہے، فردوس عاشق اعوان

    معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہر فورم پر بھارت کو اس کے ظلم و بربریت کا آئینہ دکھائیں گے، حق خود ارادیت کی جدوجہد میں پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے، آزادی کی صبح تک کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رہے گی۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مصالحانہ کردار خوش آئند ہے، وزیراعظم عمران خان نے جس طرح دنیا میں کشمیر کا مقدمہ پیش کا، قوم کو اس پر فخر ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے اجلاس سے بھارتی دعوے کی نفی ہوئی کہ کشمیر اس کا اندرونی معاملہ ہے، بھارت یکطرفہ اقدامات سے حقائق تبدیل کرسکتا ہے اور نا ہی دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک سکتا ہے۔

  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے، فردوس عاشق اعوان

    بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی مثالیں قائم کی جارہی ہیں، بھارت ہمیشہ عالمی قوانین کو اپنے پاؤں تلے روندتا رہا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت ہمیشہ عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے، مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی 11 قراردادیں موجود ہیں، سلامتی کونسل بھارت پر دباؤ ڈالنے میں ناکام رہی تو ادارے کی ساکھ متاثر ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں نسل کشی کا سلسلہ جاری رہا تو صورت حال بوسنیا جیسی ہوگی، نام نہاد سیکولر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔

    مزید پڑھیں: بھارت کے جارحانہ عزائم خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں، فردوس عاشق اعوان

    واضح رہے کہ اس سے قبل فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بھارت ایل او سی پر دونوں اطراف کشمیریوں کو بربریت کا نشانہ بنارہا ہے، بھارت کے جارحانہ عزائم خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام اقلیتوں کے ساتھ خصوصاً کشمیریوں کے ساتھ سلوک دیکھ رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کشمیر کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے للکار کر بھارتی قیادت کو جواب دیا ہے، وزیر اعظم نے کہا جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی کے بغیر برصغیر کی تقسیم کا ایجنڈا نامکمل ہے، بھارت نے سیکولر ہونے کا دعویٰ کیا تھا، اقلیتوں کے ساتھ سلوک دیکھ لیں۔ بھارت میں اقلیتوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔

  • بیگم صفدر نے عدالت میں ثبوت کے بجائے قطری کی چھتری استعمال کی، فردوس عاشق اعوان

    بیگم صفدر نے عدالت میں ثبوت کے بجائے قطری کی چھتری استعمال کی، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بیگم صفدر نے عدالت میں ثبوت کے بجائے قطری کی چھتری استعمال کی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بیگم صفدر کا قصور یہ ہے کہ کیلبری فونٹ مارکیٹ میں آنے سے پہلے لانچ کردیا، بیگم صفدر اعوان کیلبری فونٹ کی جعلساز اور بے نامی دار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان ٹی ٹیز میں آل شریف کی شراکت دار ہیں، وہ انٹرویوز میں کچھ اور عدالتوں میں کچھ اور کہنے والی فنکار ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم نواز کا قصور یہ ہے کہ مودی کو گھر پر بلا کر قومی سلامتی کو داغدار نہ کرسکیں، سجن جندال جیسے لوگوں سے خفیہ ملاقاتیں کرکے ملک کو کمزور نہ کرسکیں۔

    مزید پڑھیں: چوہدری شوگرملز کیس، مریم نواز 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ بیگم صفدر کا قصور یہ ہے کہ غیرملکیوں نے ملین ڈالرز ان کے اکاؤنٹ میں بھیجے لیکن ان کو خبر نہ ہوئی۔

    واضح رہے کہ احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور بھتیجے یوسف عباس کو 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا، نیب نے دونوں ملزمان کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

    یاد رہے گزشتہ روز نیب نے چوہدری شوگرملز منی لانڈرنگ کیس میں مریم نواز کو گرفتار کرلیا تھا ، مریم نوا ز کو تفتیش کے لئے بلایا گیا تھا لیکن وہ نیب دفترمیں پیش ہونے کے بجائے والد سے ملنے کوٹ لکھپت جیل چلی گئیں، مریم نواز ملاقات کر کےنکلیں تو نیب ٹیم نے انھیں حراست میں لے لیا جبکہ نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو بھی گرفتار کرلیا تھا۔