Tag: معاون خصوصی برائے اطلاعات

  • آصف زرداری نے آج دبے لفظوں میں ’این آر او‘ مانگا، فردوس عاشق اعوان

    آصف زرداری نے آج دبے لفظوں میں ’این آر او‘ مانگا، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے آج قومی اسمبلی میں دبے لفظوں میں این آر او مانگا ہے، کسی نے کچھ نہیں کیا تو احتساب سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے طاقتور قانون کو جوتے تلے روند کر گزر جاتا تھا، اللہ اور قانون کی عدالت میں آپ کو حساب کتاب دینا ہوگا، حساب کتاب، سزا و جزا کے عمل سے گزرنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ سب جان لیں یہ نیا پاکستان ہے جہاں قانون سب کے لیے برابر ہے، وہ دن گئے جب کونڈالیزا رائس کہیں اور بیٹھ کر این آر او کی درخواست کرتی تھیں۔

    مزید پڑھیں: حساب کتاب اور پکڑ دھکڑ بند ہونی چاہیے، آصف زرداری

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت نے عوام کے ووٹ کی پرچی سے آئی ہے عوام کو ہی جوابدہ ہے، عمران خان نے ہم سب سے جو وعدہ کیا ہے اسے پورا کریں گے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ میاں صاحب کی صحت بہتر ہے اور دعا ہے اچھی ہی رہے، بیمار شخص 6 ہفتے گھر میں رہا ایک دن کے لیے اسپتال نہیں گیا۔

    انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کی بہترین صحت کے لیے دعاگو ہیں، میاں صاحب اسپتال کے بجائے رائے ونڈ کے محل میں رہے، ہمیں عدالتوں پر تنقید کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا۔

  • عمران خان اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، فردوس عاشق اعوان

    عمران خان اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، وزیراعظم کا آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی کا خواب پورا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سیاسی تجربہ گاہ بنا رہا، دو خاندانوں کی باریاں لگیں، قوم نے دو خاندانوں کی غلامی سے نجات دلانے کے لیے عمران خان کو چنا، وزیراعظم ملک کی جنگ لڑ رہے ہیں وہ ملک کو کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پارلیمںٹ کو یرغمالی ٹولے سے نجات دلانا ہوگی، اے پی سی میں شامل ہونے والے عمران خان کو اپنے مشن سے نہیں ہٹاسکتے، آستینیں چڑھا کر کہتے ہیں ہم بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے، قوم دیکھے گی گیدڑ بھپکیاں دینے والے بجٹ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بجٹ عوام کے نمائندے ہی منظور کرائیں گے، جس کو ملک کی فکر ہوگی وہ بجٹ کے ساتھ کھڑا ہوگا، جو خاندانی وفاداری نبھائے گی وہ بجٹ سے لاتعلق رہے گا۔

    مزید پڑھیں: اپوزیشن اراکین نے بجٹ سنا اور نہ ہی پڑھا، فردوس عاشق اعوان

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ امید ہے کہ اپوزیشن بجٹ پر عوام سے ناطہ نہیں توڑے گی، الہ دین کا چراغ رگڑنے سے سکوں کی بارش ہوسکتی ہے تو وہ فارمولا ہمیں دے دیں، خزانے کی صورت حال کے منظر اس سے بہتر بجٹ نہیں ہوسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی خاطر بجٹ میں ترامیم کے لیے تیار ہے، غنڈہ گردی کے ذریعے نہیں بلکہ آئینی طریقہ کار سے ترامیم لائی جائیں گی، ترامیم سے عوام کا فائدہ ہوگا تو حکومت ایک منٹ تاخیر نہیں کرے گی۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا بجٹ میں پریس کلب کی گرانٹ شامل کرادی ہے، بجت پاس ہونا ضروری ہے یہ آپ کے حقوق کا ضامن بجٹ ہے، آپ لوگ ہماری اور پاکستان کی طاقت ہیں۔

  • حکومت اپنے اتحادیوں سے مل کر بجٹ منظور کرائے گی، فردوس عاشق اعوان

    حکومت اپنے اتحادیوں سے مل کر بجٹ منظور کرائے گی، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن ہاتھ ملتی رہ جائے گی ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، حکومت اپنے اتحادیوں سے مل کر بجٹ منظور کرائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر چیمبر کے باہر شور شرابہ کرکے جمہوریت کا مذاق اڑایا گیا، عوام اپوزیشن کے ورغلانے میں نہیں آئیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے باہر آکر اقامہ آصف نے تقریر کی، آج سیاسی ریلو کٹے اکٹھے ہورہے ہیں، عوامی عدالت سے مسترد ہونے والے ادھار کی آکسیجن پر چل رہے ہیں۔

    فردوس عاشق نے کہا کہ سیاسی ریلوکٹے کہتے ہیں حکومت مخالف احتجاجی ریلی نکالیں گے، مریم نواز پہلے اپنی صفوں میں انتشار ختم کریں پھر حکومت ختم کرائیں۔

    مزید پڑھیں: اپوزیشن بجٹ پرسیاست کر کے آئین کا راستہ روک رہی ہے، فردوس عاشق اعوان

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کی ذات پر حملہ کرنے والے سن لیں وہ کرپٹ نہیں ہیں، عمران خان پاک دامن انسان ہیں دنیا ان کے نام کی عزت کرتی ہے، فخر ہے اس جماعت اور ملک کو عمران خان لیڈ کررہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وعدہ کرتی ہوں وزیراعظم قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے، ان کو سمجھ نہیں آرہی تباہ معیشت کو عمران خان کھڑا کررہے ہیں، حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ ملا ہے اس کے بعد عوامی عدالت میں آئیں گے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میڈیا میں کام کرنے والوں کے لیے ورکشاپ شروع کریں گے، جولائی سے میڈیا ملازمین کے لیے ورکشاپ شروع ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ کیوں نہ میڈیا کے مسائل سننے کے لیے میڈیا ٹریبنول بنائیں، بعض میڈیا مالکان نے ملازمین کو روزگار سے محروم کیا۔

  • عمران خان کا کام صرف آئینہ دکھانا ہے: فردوس عاشق اعوان

    عمران خان کا کام صرف آئینہ دکھانا ہے: فردوس عاشق اعوان

    لاہور: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت نے اپنی منزل کی جانب توجہ مرکوز کر رکھی ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ مستقبل دیکھنے کے لئے سب سے پہلے اپنے پیروں کی طرف دیکھنا ہوگا.

    فردوس عاشق نے کہا کہ ماضی میں ہماری ترجیحات وہ نہیں تھیں، جو ہونی چاہیے تھی، لیڈر مستقبل کی نسل کے لئے پلان کرتا ہے.

    انھوں نے کہا کہ عمران خان شارٹ ٹرم پالیسی کے لئے کام نہیں کررہے، عمران خان کی پہلی ترجیحی فارن ریزرو بڑھانا تھا. ایسی کون سی حکومت ہےجوآئی ایم ایف نہیں گئی.

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان ملک کو اس گلے سڑے نظام سے نجات دلائیں گے،30 ہزار ارب قرضے اس حکومت کے حصے میں آئے، تجارتی خسارہ 32 ارب ڈالرتھا، ہم نے چیلنج قبول کیا.

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نےایک اسٹریٹجی بنائی، پروفیشنل ٹیم کوساتھ لیا، 99 فیصد افراد ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں، ہم جال پھینک کر پکڑنا نہیں چاہتے، ہم سب کوساتھ ملانا کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں.

    مزید پڑھیں: بلاول کے لیے شرم کا مقام ہے پورا خاندان ہی کرپٹ نکلا، عثمان ڈار کا ردعمل

    انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کواس وقت ضرورت قوم کی ہے، عمران خان کا کام صرف آئینہ دکھانا ہے، جس کے چہرے پر کرپشن کے داغ ہیں، اس کو یہ عمل ناگوار گزرتا ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ نیب خود مختارادارہ ہے، ہم نے اسےغلامی سے آزاد کر دیا ہے، نیب کسی فرد کی خواہش کے تابع نہ ہو، بلکہ قانون کےتابع ہو.

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان نے نئے پاکستان میں اداروں کو طاقت دی، ملک کا اصل حسن جمہور کے لئے کام کرنا ہے.

  • وزیراعظم نے بجٹ میں غریب عوام کو ترجیح دی ہے، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم نے بجٹ میں غریب عوام کو ترجیح دی ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کی ترجیح یہی رہی ہے کہ بجٹ عوام دوست بنایا جائے، وزیراعظم عمران خان نے بجٹ میں غریب عوام کو ترجیح دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام سے متعلق وزیراعظم جلد ترجیحات سامنے رکھیں گے، وفاقی بجٹ تحریک انصاف کے منشور کا عکاس ہوگا، بجٹ میں معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کا معاشی استحکام اولین ترجیح ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 11 جون کو حکومت اپنا پہلا وفاقی بجٹ پیش کرنے جارہی ہے، بجٹ کے حوالے سے غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں، تاثر دیا جارہا ہے کہ حکومت اپنا ہدف حاصل نہیں کرسکی، بجٹ سے متعلق حکومت نے کچھ ترجیحات طے کی ہیں۔

    مزید پڑھیں: شہبازشریف نے وطن واپس آکرکسی پراحسان نہیں کیا، فردوس عاشق اعوان

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ افواج پاکستان نے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہیں مانگا، وہ پیسہ بلوچستان، قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے بجٹ میں مختص کیا جائے گا۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں امن و امان خراب کرنے کی سازش ہورہی ہے، قبائلی علاقوں کے لوگوں نے قربانیاں دی ہیں، شمالی وزیرستان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، افواج پاکستان کے شہید اہلکار ہمارا اثاثہ ہیں، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    رانا ثنا اللہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رانا ثنا کو معلوم نہیں باجی کے لفظ کا مقام، عزت کیا ہوتی ہے، سیاست میں نظریے سے اختلاف ہوسکتا ہے ذاتیات پر حملے نہیں ہونے چاہئیں۔

  • وزیراعظم نے مکہ سمٹ میں امت مسلمہ کا مقدمہ لڑا، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم نے مکہ سمٹ میں امت مسلمہ کا مقدمہ لڑا، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے مکہ سمٹ میں امت مسلمہ کا مقدمہ لڑا ہے، وزیراعظم کی سرپرستی میں پاکستان عالمی مقام پر اپنا مقام حاصل کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی سرپرستی میں پاکستان حقوق اللہ، حقوق العباد کا چیمپئن بنے گا، جب تک حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد مکمل نہ ہوں تو اسلام مکمل نہیں ہوتا، وزیراعظم نے مکہ سمٹ میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی سعودی عرب میں تقریر دھواں دار تھی، عمران خان نے دنیا کو باور کرایا ہمارا اصل راستہ دین ہے، ہم نے دین اسلام کو دنیا میں پھر سے متعارف کرنا ہے۔

    کابینہ اجلاس پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ نے وزیراعظم کے ساتھ بھرپور تعاون کا اظہار کیا اور کاوشوں کو سراہا، ہر پالیسی میں پاکستان کا مفاد مدنظر رکھا جارہا ہے، پی ٹی آئی حکومت یکساں انصاف یقینی بنانے کا مینڈیٹ لے کر آئی ہے۔

    مزید پڑھیں: برٹش ایئرویزکی آمد نئے پاکستان اورحکومت پراعتماد کا مظہر ہے، فردوس عاشق اعوان

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جہاں رول آف لا کی بات ہے وہاں شہریوں کے حقوق ضروری ہیں، کابینہ کو بتایا گیا جو 70 سال سے ہورہا ہے اس کو اب روکنا پڑے گا، 70 سال کے فرسودہ سسٹم سے پاکستان کو نجات دلانے آئے ہیں، ایسا نہیں ہوسکتا وزیراعظم تمام چیزوں سے آنکھیں بند کرلیں۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ ایسٹس ریکوری یونٹ شہزاد اکبر کی نگرانی میں کام کررہا ہے، وزیراعظم نے عزم کا اعادہ کیا قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں یکساں احتساب کے عمل کو آگے لے کر چلنا ہے، عوام، ادارے توقع کرتے ہیں اسٹیٹس کو کا حصہ نہ بنیں، قوم نے ذمہ داری ڈالی ہے آئین و قانون کے تحت کام کرنا ہے۔

  • عدلیہ ہو یا کوئی بھی ادارہ احتساب سب کے لیے ہے، فردوس عاشق اعوان

    عدلیہ ہو یا کوئی بھی ادارہ احتساب سب کے لیے ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عدلیہ ہو یا کوئی بھی ادارہ احتساب سب کے لیے ہے، کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر احتساب کا شکنجہ کسا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کا شکنجہ سب کے لیے یکساں ہے، اداروں میں بیٹھے افراد کو قانون کی پاسداری کرنی ہے، ہمیں کسی بھی تحریک سے کوئی پریشانی نہیں ہے، منی لانڈرنگ اور کرپشن کا حساب تو دینا ہوگا۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صبح سے دیکھ رہے ہیں قیدی کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے، آج بہت اہم لطیفہ گوئی صبح سے مختلف چینلز پر چل رہی ہے اس لطیفہ گوئی کا مرکز عدلیہ کا وقار ہے، عوام اب قیدی نمبر 420 کے قریب آنے والے نہیں ہیں، بھول جاتے ہیں کہ وہ سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والے ہیں، توہین عدالت کا جو ریکارڈ ہے وہ کسی اور جماعت کے حصے میں نہیں آیا۔

    مزید پڑھیں: ماضی کےحکمرانوں کا قوم پر لادا بوجھ اتار رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ ن لیگ نے توہین عدالت نوٹس کی شکل میں گولڈ میڈل جیتے ہیں، آج ہمیں بتایا جارہا ہے کہ عدالتوں کا احترام واجب ہے، وہ بتا رہے ہیں جو عدالتوں کا احترام اپنے موڈ کے مطابق کرتے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ان کی راہ میں کوئی رکاوٹ ہے تو وہ عمران خان ہے، اس سے پہلے تو کوئی روکنے والا نہیں تھا مک مکا تھا، 5 سال تمہاری باری اور پھر 5 سال ہماری باری کا مک مکا تھا، پہلی بار حساب دینا پڑ رہا ہے، ہمیں آپ کی تکلیف کا احساس ہے۔

  • شرپسند عناصر قبائلی علاقوں کے امن کو داؤ پر لگانا چاہتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    شرپسند عناصر قبائلی علاقوں کے امن کو داؤ پر لگانا چاہتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان نے قبائلی امن کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، شرپسند عناصر قبائلی علاقوں کے امن کو داؤ پر لگانا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر قبائلی علاقوں کے امن کو داؤ پر لگانا چاہتے ہیں، کابینہ نے شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، وزیراعظم نے قبائلی عوام کی ترقی کے لیے 102 ارب کے فنڈز مختص کیے۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر واپس آئیں ہم ویلکم کہنے کے لیے تیار ہیں، آپ نے ملک کی سرحد کو نقصان نہیں پہنچایا تو واپس تشریف لائیں، مشکل وقت میں سب نے مل کر پاکستان کو استحکام کی طرف لے جانا ہے، معاشی ٹیم کے باعث روپے کی قدر میں استحکام آیا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ این ایف سی سے بجٹ کا بڑا حصہ صوبوں کو چلا جاتا ہے، کابینہ کو ایکسپورٹ پالیسی سے متعلق بریف کیا گیا ہے، ایکسپورٹ پالیسی سے تجارتی خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی، اقدامات سے افواساز فیکٹری کم، اسٹاک ایکسچینج نئے ریکارڈ بنا رہی ہے۔

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم کو مائنس کرنے کے خواہش مند خود مائنس ہو چکے ہیں: فردوس عاشق اعوان

    انہوں نے کہا کہ مقامی صنعتوں کو مضبوط کیا جائے گا خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی، سیگریٹ انڈسٹری کو ٹیکس نیٹ میں زیادہ لایا جائے گا، پیسہ صحت پر خرچ کیا جائے گا۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے کراؤن پرنس سے حج کوٹہ بڑھانے کی درخواست کی تھی، سعودی شہزادے نے وزیراعظم کی درخواست پر حج کوٹہ بڑھایا، حکومت کا حج مشن ایک عبادت ہے، پہلے حج اسکینڈل بنتے رہے جو باعث شرمندگی کا باعث ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ اگر کرپشن کی ہے، تو پھرسزا بھی بھگتنا ہوگی، مغل شہنشاہ کی زندگی گزارنےوالوں کو آج قانون کاسامنا کرنے میں دقت کیوں ہے.

  • صحافیوں اورمیڈیا کارکنان کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے، فردوس عاشق اعوان

    صحافیوں اورمیڈیا کارکنان کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ میڈیا کی آزادی وزیراعظم کے انقلابی منشورکا حصہ ہے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ صحافیوں کے لیے سازگارماحول اورمشکلات کا حل منشورکا حصہ ہے، اظہار رائے کے حق پرپختہ یقین رکھتے ہیں۔


    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صحافیوں اورمیڈیا کارکنان کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے، صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ 17 مئی کو فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے تحت میڈیا کارکنوں کی فلاح وبہبود اور ذرائع ابلاغ کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے۔

  • کچھ نااہل سیاست دان ملک میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    کچھ نااہل سیاست دان ملک میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کچھ نااہل سیاست دان ملک میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں، نااہل سیاست دان کل عمران خان کی عداوت میں اکٹھے ہوئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ نااہل سیاست دان ملک میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں، فضل الرحمان عبادت، سیاست، عداوت کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عدالت سے نااہل خاتون نے آج پارلیمنٹ میں میٹنگ کی صدارت کی، ایسی خاتون کو پارلیمنٹ کی راہداری پر بلانا عدالت کی توہین ہے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ مریم نواز نے ایک بیانیہ متعارف کرایا ہے کہ ووٹ کو عزت دو، ایک خاتون جو نااہل ہے اس کا کیا بیانیہ ہے، عوام یہ جاننا چاہتے ہیں آپ کی پارٹی کا بیانیہ کیا ہے۔

    مزید پڑھیں: کپتان قوم کوغلام ابن غلام بنانے سے بچانےکی جدوجہد کر رہے ہیں،فردوس عاشق اعوان

    فردوس عاشق اعوان نے سوال کیا کہ ایک شخص جو لندن میں بیٹھا ہے اس کا کیا بیانیہ ہے، انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد ووٹ کو عزت دینا نہیں کرپشن کو عزت دینا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 70 سال سے قائم اسٹیٹس کو کا خاتمہ کرنا ہوگا، پاکستان کو مضبوط کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قصیدہ گو اور دربان نے موروثی سیاسی آمریت کے ہاتھ پر بیعت کی، کپتان قوم کو غلام ابن غلام بنانے سے بچانے کی جدوجہدکر رہے ہیں۔