Tag: معاون خصوصی برائے اطلاعات

  • ملکی معیشت ڈبونے والے آج گٹھ جوڑ کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    ملکی معیشت ڈبونے والے آج گٹھ جوڑ کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو ڈبونے والے آج گٹھ جوڑ کررہے ہیں، آج ن لیگ اور پی پی کی نورا کشتی انجام کو پہنچ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چور اکٹھے ہوجائیں تو اس کا مطلب ہے ملک کا لیڈر ایماندار ہے، کرپشن بچانے کے لیے یہ لوگ گینگ کی شکل میں بیٹھ کر مشاورت کریں گے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملک کو انتشار کی طرف دھکیلنے والا ٹولہ موجودہ حالت کا ذمہ دار ہے، آج اس وفد کو مریم نواز لیڈ کرکے افطار ڈنر جارہی ہیں جبکہ حمزہ شہباز کا بیانیہ ان کا خاندان بھی نہیں مان رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دل میں پاکستان کی عوام کا درد ہے، عمران خان کی قیادت میں اصل منزل کی طرف گامزن ہوں گے، عمران خان امید کا واحد روشن چراغ ہے۔

    مزید پڑھیں: بلاول بھٹو پکوڑوں اور پھلوں کی چاٹ سے مہمانوں کی تواضع کریں گے: ذرایع

    واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے اسلام آباد میں آج اپوزیشن لیڈرز کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا جا رہا ہے، معلوم ہوا ہے کہ مہمانوں کی تواضح روایتی پکوانوں سے کی جائے گی۔

    بلاول بھٹو کی جانب سے اپوزیشن رہنماؤں کے اعزاز میں دیے جانے والے آج کے افطار ڈنر نے سیاسی ماحول میں خاصی ہل چل پیدا کر دی ہے، حکمران جماعت کے ارکان کی جانب سے بھی اسے مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا کہ بلاول والد کے پیسوں سے افطار ڈنر دے رہے ہیں، پی پی اور ن لیگ کا گٹھ جوڑ کرپشن بچانے کی نا کام کوشش ہے۔

  • اپوزیشن حکومت کو ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش نہ کرے، فردوس عاشق اعوان

    اپوزیشن حکومت کو ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش نہ کرے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن حکومت کو ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش نہ کرے، ہر وہ کام کریں گے جو ملک و قوم کے مفاد میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ن لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کے رہنماؤں اور ترجمانوں کی زبانیں گروی ہیں، شاہد خاقان عباسی کٹھ پتلی وزیراعظم تھے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آپ ایک بار شریفوں کا نہیں ملک کا بن کر سوچیں، شاہد خاقان بتائیں پی آئی اے خسارے میں کیسے گئی، احتساب وہی کرتا ہے جس کے ہاتھ اور نیت صاف ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ زرداری کے پیسے لانے کا دعویٰ تو آپ کے لیڈر نے بھی کیا تھا، پہلے آپ کرپشن کریں پکڑے جائیں تو سیاسی انتقام کا رونا روئیں۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ ن چوری، سینہ زوری کی زندہ مثال اور کرپشن کی پناہ گاہ رہی ہے، آپ آئی ایم ایف کا پروگرام لیں تو صحیح، ہم جائیں تو وہ غلط ہے۔

    مزید پڑھیں: امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے: شاہد خاقان عباسی

    واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جب ہم ایمنسٹی اسکیم لائے تو عمران خان اور اسد عمر نے تنقید کی، ہماری ایمنسٹی اسکیم اصلاحاتی پیکیج تھا، ہر سال ایمنسٹی اسکیم نہیں لائی جاتی۔

    ان کا کہنا تھا کہ امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے، کرپشن ہے تو وہ بی آر ٹی کے منصوبے میں ہے، حکومت کو جہاں کرپشن ہے وہاں نظر نہیں آ رہی۔

    شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نا کام ہو گئی ہے تو اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں ہے۔

  • وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ کو حلقوں پر توجہ دینے کی ہدایت کردی

    وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ کو حلقوں پر توجہ دینے کی ہدایت کردی

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ارکان پارلیمنٹ کو حلقوں پر توجہ دینے کی ہدایت کردی، ارکان سے کہا گیا ہے کہ عوام کی تکالیف کم کرنے میں کردار ادا کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کے بعد معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے ارکان کو آئی ایم ایف، ایمنسٹی اسکیم پر اعتماد میں لیا، وزیراعظم نے معاشی ٹیم سے ارکان پارلیمنٹ کا تعارف کرایا، ارکان کو معیشت کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کو یقین دلایا گیا کہ عوام اور ملک کا مفاد سیاسی مفاد سے بالاتر ہے، ملک اور عوام کے مفادات کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے لانگ ٹرم منصوبوں پر عملدرآمد کرنا ہوگا، پی ٹی آئی اسٹیٹس کو ختم کرنے اور اصلاحات کا وعدہ پورا کرے گی، بجٹ سے پہلے ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا ضروری تھا۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ کو حلقوں میں وقت دینے کی ہدایت کی ہے، ارکان سے کہا گیا ہے کہ عوام کی تکالیف کو کم کرنے میں کردار ادا کریں۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے، عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

  • حکومت اصلاحاتی پروگرام سے معاشی چیلنج پرجلد قابوپالےگی، فردوس عاشق اعوان

    حکومت اصلاحاتی پروگرام سے معاشی چیلنج پرجلد قابوپالےگی، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جتنے مشکل فیصلے عمران خان نے کیے کوئی اور سوچ نہیں سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی بدعنوانی سے ملک معاشی بحران کا شکار ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت اصلاحاتی پروگرام سے معاشی چیلنج پرجلد قابو پالے گی، پاکستان ترقی اور خوشحالی کی منزل پر گامزن ہوگا۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے پاکستان کے مفاد کومقدم رکھا، سیاست کو نہیں، جتنے مشکل فیصلےعمران خان نے کیے کوئی اور سوچ نہیں سکتا۔

    وزیراعظم معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کی جنگ لڑ رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم میرٹ، آئین وقانون کی بالادستی یقینی بنانا چاہتے ہیں، ماضی کے حکمرانوں نے اختیارات کو گھر کی لونڈی بنا کر رکھا ہوا تھا۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ نئے بلدیاتی نظام سے عوام کو سہولتیں دہلیز تک پہنچائی جائیں گی، نیا بلدیاتی نظام عوامی مسائل حل کرنے کے لیے لایا جارہا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان نئے پاکستان کی تشکیل کررہے ہیں، وزیراعظم صرف اور صرف 22 کروڑ عوام کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔

  • وزیراعظم معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کی جنگ لڑ رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کی جنگ لڑ رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    سیالکوٹ: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم معاشرے میں پسے ہوئے طبقے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم میرٹ، آئین و قانون کی بالادستی یقینی بنانا چاہتے ہیں، ماضی کے حکمرانوں نے اختیارات کو گھر کی لونڈی بنا کر رکھا ہوا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام سے عوام کو سہولتیں دہلیز تک پہنچائی جائیں گی، نیا بلدیاتی نظام عوامی مسائل حل کرنے کے لیے لایا جارہا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان نئے پاکستان کی تشکیل کررہے ہیں، وزیراعظم صرف اور صرف 22 کروڑ عوام کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: عمران خان نظام کو بدلنے کے لیے رات دن ایک کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ہدف اور اُن کے اقدامات کا مقصد لوگوں کوبہترترجیحات فراہم کرنا ہے، وزیراعظم غریب کی آواز بن کر آئے ہیں اور وہ غریبوں کو غربت کی لکیر سے اوپر اٹھائیں گے۔

    معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ پچھلے ادوار میں ملک کو قرضوں کے دلدل میں دھکیلاگیا، ہم عمران خان کی قیادت میں ملک کوبحرانوں سےنکالیں گے، حکومتی اقدامات پر اپوزیشن کی تنقیدبلاجوازہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ عوام عمران خان کےساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑےہیں، نوزائیدہ حکومت 70سال کے بگاڑ کی ذمہ دارنہیں، اب ماضی کی حکومتوں کو بھی اپنے ادوار کا جواب دینا ہوگا۔

  • پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات عشروں پر محیط ہیں، فردوس عاشق اعوان

    پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات عشروں پر محیط ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات عشروں پر محیط ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان سے سعودی سفیر نے ملاقات کی، سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں ثقافتی سینٹر بنانے کا خواہش مند ہے، وژن 2030 کو مدنظر رکھتے ہوئے ہنر مند لوگوں کو خوش آمدید کہیں گے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسلام آباد میں ثقافتی سینٹرز بنانے کے پروگرام کو خوش آمدید کہتے ہیں، ثقافتی سینٹرز قائم کرنے سے متعلق معاونت کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات عشروں پر محیط ہیں، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا حالیہ دورہ انتہائی اہم تھا، محمد بن سلمان کا کہنا مجھے پاکستان کا سفیر جانا جائے، مضبوط تعلقات ظاہر کرتا ہے۔

    مزید پڑھیں: پاکستان جاپان سے تعلقات کو انتہائی اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے، فردوس عاشق اعوان

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہر آزمائش ہر گھڑی میں سعودی عرب نے پاکستان کا ساتھ دیا۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مضبوط کرنے میں سعودی سفیر کے کردار کو سراہا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فردوس عاشق اعوان سے جاپان کے سفیر نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور جاپان میں اطلاعات اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور دونوں ممالک کے نیشنل ٹیلی ویژن نیٹ ورکس میں تعاون کو مضبوط کرنے پر زور دیا گیا تھا۔

  • بے دردی سے قوم کو لوٹنے والے آج مگرمچھ کے آنسو بہارہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    بے دردی سے قوم کو لوٹنے والے آج مگرمچھ کے آنسو بہارہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بے دردی سے قوم کو لوٹنے والے آج مگرمچھ کے آنسو بہارہے ہیں، بلاول بھٹو آئی ایم ایف کے بارے میں پریشان نہ ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بلاول بھٹو کی گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو آئی ایم ایف کے بارے میں پریشان نہ ہوں، وہ سندھ حکومت کی مالی بے ضابطگیوں پر جواب دیں۔

    انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو صوبائی خزانے پر ڈاکا زنی کا جواب دیں، وہ اندرون سندھ ایڈز متاثرین کو تسلی دینے کیوں نہیں گئے، لانچوں، گھروں سے برآمد پیسہ قوم کا ہے، واپس کرنا ہوگا۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ وفاق کے اربوں روپے ڈکارنے والے وفاق سے کس بات کا گلہ کررہے ہیں، بلاول جواب دیں ان کا اور ایان علی کا مشترکہ اکاؤنٹ کیا حسن اتفاق ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھٹو کا وارث بننے کے لیے آپ کو کرپشن سے ناطہ توڑنا ہوگا، نوجوان نسل سے تعلق ہونے پر قوم کو بلاول سے نئی سوچ کی توقع تھی، افسوس ہے کہ آپ نے خود کو کرپشن کے دفاع پر مامور کرلیا، ذہین قابل پاکستانیوں پر ملک کے دروازے بند نہیں کرسکتے۔

    مزید پڑھیں: سندھ واحد صوبہ ہے جہاں ٹیکس ہدف حاصل کیا جارہا ہے: بلاول بھٹو

    واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ وہ واحد صوبہ ہے جہاں ہم ٹیکس کا ہدف حاصل کرتے ہیں۔ ٹیکس وصولی کا ہدف صرف اٹھارویں ترمیم کی وجہ سے پورا ہوتا ہے۔ حکومت اپنی ناکامی چھپانے کے بجائے سندھ سے سیکھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم طریقہ کار نہیں دیکھیں گے تو کسی کی کارکردگی کا کیسے پتہ چلے گا، کیا آئی ایم ایف فیصلہ کرے گا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کون ہوگا۔ حکومت غریب کی مدد کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھا رہی۔ ٹیکس اہداف کی وصولی میں حکومت بدترین کارکردگی دکھا رہی ہے۔

  • سزا یافتہ مریم نواز کو ن لیگ کا نائب صدر بنانا آئین سے مذاق ہے، فردوس عاشق اعوان

    سزا یافتہ مریم نواز کو ن لیگ کا نائب صدر بنانا آئین سے مذاق ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے سزا یافتہ مریم نواز کو ن لیگ کا نائب صدر مقرر کردیا گیا، مریم نواز کو ن لیگ کا نائب صدر بنانا آئین سے مذاق ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست دینا یوٹرن تھا، سپریم کورٹ سے سزا یافتہ شخص علاج کے لیے باہر جانا چاہتا ہے، کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت مخالف تحریک چلانے والے خود انتشار کا شکار ہیں، ن لیگ والے اپنے قائد کو تلاش کریں، ن لیگ میں عہدوں کی بندر بانٹ ہوئی ہے، حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    مزید پڑھیں: حکومت غریب اورپسماندہ لوگوں کی فلاح وبہبود کے لیے پُرعزم ہے، فردوس عاشق اعوان

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے آج رینالہ خورد میں ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کیا، وزیراعظم پسے ہوئے طبقات کے لیے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں، نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم سے بے گھر افراد کو گھر ملیں گے، ہاؤسنگ اسکیم سے مشکلات کا شکار عوام کو ریلیف ملے گا۔

    انہوں نے کہا کہ رمضان سے پہلے ہاؤسنگ اسکیم کا منصوبہ دے کر مثال قائم کی ہے، نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم سے عوام کو روزگار ملے گا، غیرملکی سرمایہ کار عمران خان پر اعتماد کا اظہار کررہے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان نہیں چاہیں گے کہ عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو، حکومت نہیں چاہتی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں مگر عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

  • پارلیمانی لیڈر کے طور پر کسی اور کی نامزدگی این آر او کی جانب پہلا قدم ہے: فردوس عاشق اعوان

    پارلیمانی لیڈر کے طور پر کسی اور کی نامزدگی این آر او کی جانب پہلا قدم ہے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پارلیمانی لیڈر کے طور پر شہباز شریف کی جگہ کسی اور کی نامزدگی این آر او کی طرف پہلا قدم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق نے ریڈیو پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے آج عمران خان کے بیانیے پر عمل کر کے قیادت بدلی۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ شہباز شریف کو واپس آنا ہوتا تو اپنی جگہ کسی اور کو نامزد نہ کرتے، یہ لوگ این آر او کی تلاش میں ہیں۔

    فردوس عاشق نے کہا کہ عوام کو ورغلا اور بے وقوف بنا کر شہباز شریف باہر چلے گئے، شہباز شریف لاپتا ہیں، خود ساختہ مفروری اختیار کر رکھی ہے، عمران خان کا بیانیہ جیت گیا، اپویشن کی دلیلیں ہار گئیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  کیا خادم اعلیٰ وطن واپس آئیں گے؟

    ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی ضد مان کر شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنایا گیا تھا، لیکن انھوں نے پارلیمنٹ کی ساکھ کو داؤ پر لگا کر مفروری اختیار کی، نئے نامزد پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف تو خود پیشیاں بھگت رہے ہیں۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ ملک کا تشخص بہتر کرنا سب سے بڑا چیلنج ہے، عمران خان ہر ادارے میں اصلاحات متعارف کرا رہے ہیں، سیکورٹی اداروں اور سیاسی قیادت نے مل کر دہشت گردی کا خاتمہ یقینی بنایا، ادارہ جاتی اصلاحات سے ریاستی ادارے مستحکم ہوں گے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے تیراہ میں سینہ تان کر بارود کی بو کو خوشبو میں بدلا، مہمند ڈیم سے ہماری آنے والی نسلوں کی بقا جڑی ہوئی ہے، ایسی قیادت ہی ملک کو ترقی کی طرف لے جا سکتی ہے جسے قوم کی فکر ہو۔

  • عمران خان چین میں پاکستانی عوام کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    عمران خان چین میں پاکستانی عوام کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    سمبڑیال: معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعلان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اقتدار میں آنے کے بعد ناکام رہی، قائد حزبِ اختلاف نے خود ساختہ مفروری اختیار کی ہوئی ہے، عمران خان چین میں پاکستانی عوام کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔

    سمڑیال میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ میرےبھائیوں آج اپوزیشن چینلز تک محدودہوگئی یہ اُن کی سب سے بڑی ناکامی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اپوزیشن لیڈرکہاں ہے؟شہباز شریف نے خودساختہ مفروری اختیارکی ہوئی ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ایک بھائی پاکستان چھوڑکرچلاگیاہے،دوسراجانےکی کوشش کررہا ہے، عمران خان نےیہ عزت ڈاکٹرفردوس کو نہیں بلکہ سیالکوٹ کودی ہے، لوگوں کوریلیف دینا میری سیاست کامقصد ہے، عمران خان نے ہمیشہ لوگوں کو سہولتیں دیں۔

    مزید پڑھیں: بلین ٹری پر اپوزیشن رپورٹ پولیو ڈرامے کی طرح ڈرامہ ہے ، فردوس عاشق اعوان

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کےعوام کامقدمہ چین میں لڑرہےہیں،  عمران خان سمجھتے ہیں کہ ہمارا مزدور مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے، آپ نے اپنے اتحاد سے وزیراعظم کو مضبوط کرنا ہے۔

    معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نےاس ملک کودیمک  کی طرح چاٹا، فالودےوالاکروڑپتی بن جاتاہے اور جب کرپشن پر ہاتھ ڈالو تو دوسروں کو نصیحت کرنے والے خود میاں فصیحت بن جاتے ہیں۔ پی پی پر تنقید کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ایک ٹولےکوتھرکےاندربچوں کی اموات نظرنہیں آتیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ آج  ہم سیسہ پلائی دیوارکی طرح وزیراعظم کےساتھ کھڑےہیں، آپ لوگوں کےمسائل کےحل کے لیے آپ کی بہن آپ کا مقدمہ لڑےگی، سیالکوٹ ثابت کرے گا کہ عمران خان ہی واحد مقبول ترین لیڈر ہیں، ملک بھر میں عمران خان کے کھلاڑی کھیلتے نظر آرہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: میاں صاحب کی بیماری کے ڈرامے کا کلائمکس آن پہنچا: فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے کہ معاونِ خصوصی کا حصہ بننے کے بعد فردوس عاشق اعوان پہلی بار اپنے حلقے میں پہنچیں جہاں عوام نے اُن کا شاندار استقبال کیا اور گل پاشی کی۔