Tag: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان

  • پاکستان میں  آج سے 40 سال سے زائدعمر کے شہریوں کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز

    پاکستان میں آج سے 40 سال سے زائدعمر کے شہریوں کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان  کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آج سے 40سال سے زائدعمرکے شہریوں کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز ہورہا ہے،  اس سال ہمارا ہدف 7کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 40سال سےزائدعمرکے شہریوں کی ویکسین شروع ہورہی ہے ، حکومت نےویکسینیشن کاعمل مربوط حکمت عملی کیساتھ شروع کیاہے۔

    ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ویکسین بنانےوالی کمپنی سے گزشتہ سال سے بات چیت چل رہی تھی، اب تک 3کروڑ ڈوزز کی ڈیل سائن کرچکے ہیں، 100 ملین کے قریب افراد کو ویکسین لگ سکتی ہے، باقی 18سال سے کم ہیں۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ ویکسین بنانےوالی عالمی کمپنیوں کو بھی مشکلات کاسامناہے، دنیاکےامیرترین ممالک کو بھی اپنی ویکسینیشن ڈرائیو کو سلو کرنا پڑا ہے ، سنگل ڈوز چینی ویکسین کین سائنو کی فلنگ پاکستان میں شروع ہونیوالی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارا 7کروڑ لوگوں کو اس سال ویکسین لگانے کا ہدف ہے ، ویکسین خریدنے اور لگانے کی حکمت عملی اب تک کامیاب رہی ہے، جون تک ہم 19ملین ڈوزز حاصل کرلیں گے۔

    ڈاکٹرفیصل نے مزید کہا کہ ویکسین بنانےوالے بہت سے ممالک نےایکسپورٹ پر پابندی لگارکھی ہے، یہ کہنا بےبنیاد ہے کہ حکومت ویکسین صرف عطیات کی مد میں لےرہی ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ویکسین بہت اہم ہے مگر وبا میں رکاوٹ ایس اوپیز پرعملدرآمد سے ہے، پاکستان میں ابتک 25لاکھ لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

  • ‘حکومت پولیوکے خاتمے کیلئے درست سمت پر گامزن ہے’

    ‘حکومت پولیوکے خاتمے کیلئے درست سمت پر گامزن ہے’

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ حکومت پولیوکے خاتمے کیلئے درست سمت پر گامزن ہے، ہم نے یقینی بنایا کوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے قومی انسداد پولیو مہم سے متعلق بیان میں کہا کہ قومی انسداد پولیو مہم 21 سے 25 ستمبر تک جاری رہی، مہم میں 39 ملین بچوں کی ویکسی نیشن ہوئی۔

    ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ فروری 2020 کے بعد پہلی قومی انسداد پولیو مہم چلائی گئی، کورونا کے باعث قومی انسداد پولیو مہم منعقد نہیں ہو سکی تھی تاہم قومی پولیومہم میں2 لاکھ 70 ہزارفرنٹ لائن ورکرزنے حصہ لیا۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ انسدادپولیومہم میں صوبائی،ضلعی انتظامیہ نےبھرپورحصہ لیا اور سیکیورٹی اداروں،سیاسی رہنماؤں نےمہم کی کامیابی میں کردار اداکیا، حکومت پولیوکے خاتمے کیلئے درست سمت پر گامزن ہے، یقینی بنایا کوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔

    خیال رہے پاکستان کوپولیوسے بچانے کے لیےملک بھر میں پانچ روزہ مہم چلائی گئی ، اکیس سےپچیس ستمبرتین کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔

    وزیراعظم کےمعاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ لاک ڈاؤن کےدوران ورکرزکووائرس سےبچاؤکی تربیت دی گئی تھی، دوردرازعلاقوں تک رسائی یقینی بنائی گئی۔

    انچارج پاکستان پولیوبچاؤ پروگرام ڈاکٹرراناصفدر نےانسداد پولیو اہکاروں کے کام کو سراہتے ہوئے کہا اکتوبرکےآخری ہفتےمنتخب اضلاع میں پولیو بچاؤمہم دوبارہ شروع کی جائے۔