Tag: معاون خصوصی برائے صحت

  • وزیر اعظم 2 ہفتوں میں شعبۂ صحت سے متعلق بڑا اعلان کریں گے: ڈاکٹر ظفر مرزا

    وزیر اعظم 2 ہفتوں میں شعبۂ صحت سے متعلق بڑا اعلان کریں گے: ڈاکٹر ظفر مرزا

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ صحت کے اہم شعبے غیر ملکی فنڈنگ پر نہیں چھوڑے جا سکتے، وزیر اعظم 2 ہفتوں میں شعبۂ صحت سے متعلق بڑا اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں جلد اصلاحات کی جائیں گی، صحت کے اہم شعبے غیر ملکی فنڈنگ پر نہیں چھوڑے جا سکتے۔

    انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ایک دو ہفتوں میں شعبۂ صحت سے متعلق بڑا اعلان کرنے والے ہیں، وزیر اعظم نے کل مختلف اسپتالوں کے اچانک دورے بھی کیے۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ایڈز اسکریننگ کی 50 ہزار کٹس اور انسدادِ ایڈز کی اضافی ادویات منگوا لی ہیں، ایڈز کے ماہرین کی دس رکنی عالمی ٹیم بھی چند روز میں کراچی پہنچ رہی ہے، عالمی ٹیم وزیر صحت سندھ کے مشورے سے بلائی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ایچ آئی وی: عالمی ادارۂ صحت نے پاکستان کی تعاون فراہمی کی درخواست قبول کر لی

    انھوں نے کہا کہ وہ وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کے ساتھ رابطے میں ہیں، 23 مئی کو لاڑکانہ کا دورہ بھی کیا، سندھ حکومت کو دوائیں افراہم کی جا رہی ہیں، سندھ حکومت کو طویل المدت منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، وفاقی حکومت صوبائی حکومت سے تعاون کرتی رہے گی، غیر محفوظ انتقال خون ایچ آئی وی کے پھیلاؤکی بڑ ی وجہ ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ رتو ڈیرو میں ایچ آئی وی مریضوں کی تعداد میں اضافہ تشویش ناک ہے، 21375 لوگوں کی اسکریننگ کی جا چکی ہے، سرنجز کے غلط استعمال سے چھوٹے بچوں میں ایچ آئی وی پھیلا، استعمال شدہ سرنجز کو دوبارہ پیک کر کے بیچا جا رہا ہے، ایڈز سے متاثرہ افراد میں 2 تا 12 سال کے 537 بچے شامل ہیں، بچوں کے والدین ایچ آئی وی سے متاثرہ نہیں تھے، ایڈز سے متاثرہ بچے کو تمام عمر دوا کھانی پڑتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ملک میں ایچ آئی وے کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 25 ہزار ہے، تاہم اصل تعداد ایک اندازے کے مطابق ایک لاکھ 63 ہزار ہے، ایچ آئی وی ایڈز کے حوالے سے عوام میں شعور بیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کی وجوہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

  • حکومت نے  464 ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

    حکومت نے 464 ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے 464 ادویات کی قیمتوں میں کمی کروانے کا اعلان کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت کی جانب سے بڑا اعلان کیا گیا ہے. ڈاکٹر ظفر مرزا نے خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ جن ادویہ ساز کمپنیوں نے 75 فی صد سے زیادہ قیمتیں بڑھائیں، وہ ہر صورت واپس ہوں گی.

    انھوں نے کہا کہ بعض کمپنیوں نے تین سوپچانوے ادویات کی قیمتیں کم نہیں کیں، ان سے آٹھ ارب روپے کا ناجائزمنافع واپس لیں گے،  ادویات کی قیمتیں کم کرائیں گے، ناجائزہ منافع کمانے والی کمپنیوں‌ کو منافع واپس کرنا ہوگا.

    مزید پڑھیں: وزارت صحت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافےکی وجوہات بتا دیں

    ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کے بعد ادویات کی قیمتوں میں واضح فرق نظر آئے گا، یہ تو نہیں کہا جاسکتا کہ پرانی قیمتیں واپس آجائیں گے، مگر بڑا فرق پڑے گا.

    انھوں نے بتایا کہ ڈرگ کورٹس کےذریعہ ایک ایک دوائی کی قیمت متعین سطح پرلائیں گے، دوائیوں کےنئےاسٹاک نئی قیمتوں کے مطابق ہوں گے، قیمتیں کم ہونے سے آٹھ ارب کی بچت عوام کودی جائے گی۔