Tag: معاون خصوصی زلفی بخاری

  • ‘عید کے بعد وزیراعظم عمران خان 10 سال کی ٹورازم پالیسی لانچ کریں گے’

    ‘عید کے بعد وزیراعظم عمران خان 10 سال کی ٹورازم پالیسی لانچ کریں گے’

    دبئی: معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ عید کے بعد وزیراعظم عمران خان دس سال کی ٹورازم پالیسی لانچ کریں گے، پالیسی میں پانچ سال کاایکشن پلان ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان بزنس کونسل یواےای میں  تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں معاون خصوصی زلفی بخاری ، صدراورسی ای اواےآروائی سلمان اقبال اور پاکستان کےسفیرافضال محمود نے شرکت کی۔

    معاون خصوصی زلفی بخاری  نے تقریب سےخطاب کرتے کہا عیدکےبعدعمران خان10سال کی ٹورازم پالیسی لانچ کریں گے، ٹورازم پالیسی میں5سال کاایکشن پلان ہوگا ۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ویب سائٹ پرتمام سیاحتی مقامات کی معلومات مہیاکی جائیں گی اور پاکستانی کاروباری شخصیات بھی یواےای میں پاک سیاحت کوفروغ دیں۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے ملک میں سیاحت کےشعبےکافروغ حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں آج تاریخ کی ریکارڈ سیاحت ہورہی ہے سیاحتی مقامات کے لیے سڑکوں کےجال کووسیع کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ خیبرپختونخوا اور شمالی علاقہ جات سوئٹزرلینڈسےبھی زیادہ خوبصورت ہیں، سوئٹزرلینڈ ہر سال لوگ صرف اسکی کرنے جاتے ہیں اور ہر سال اسکی کے ذریعے 80ارب ڈالر کماتا ہے، پاکستان میں جس کوالٹی کی اسکی ہے، اس کی دنیامیں مثال نہیں۔

  • نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم :  کتنے فیصد ادائیگی پر گھر آپ کا ہوسکتا ہے؟

    نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم : کتنے فیصد ادائیگی پر گھر آپ کا ہوسکتا ہے؟

    اسلام آباد : معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ نیا ہاؤسنگ منصوبے میں ایک گھر کی قیمت 23 لاکھ 24ہزار روپے اور صرف 10فیصد ادائیگی پر آپ گھر کے مالک بن سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں محنت کش طبقے میں گھروں اور فلیٹس الاٹ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ 1508 خاندانوں کو گھر دیئے جارہےہیں، محنت کش لوگ اپنے خون پسینے سے معیشت کو چلاتے ہیں۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سوسائٹی غریبوں کیلئے بہترین اقدام ہے، اگلے 18 ماہ فیز ٹو میں 1504 فلیٹس بنانے جارہے ہیں، منصوبے کے تحت ایک گھر 23 لاکھ 24ہزار کا ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا نیا ہاؤسنگ پروگرام میں 10فیصد اداکرنے پرآپ کو گھر کی چابی دی جائے گی اور 90 فیصد رقم لوگوں کو 5 سے 20سال میں ادا کرنا ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت اور کوشش کی بدولت آج یہ منصوبہ مکمل ہوا، 950فلیٹس آج مکمل تیار ہیں باقی بھی اسی ماہ مکمل ہوجائیں گے۔

    زلفی بخاری نے مزید کہا 25سال سے غریب کا پیسہ اس منصوبے میں پھنسا ہوا تھا، جسے پوراکیا، یہ پروجیکٹ 25 سال پرانا ہے، ماضی کی حکومتوں نے کچھ نہیں کیا۔

  • وزیراعظم رواں ماہ مزدوروں کیلیے نئی ہاؤسنگ سوسائٹی کا افتتاح کریں گے

    وزیراعظم رواں ماہ مزدوروں کیلیے نئی ہاؤسنگ سوسائٹی کا افتتاح کریں گے

    پشاور: معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ  200 گھروں پر مشتمل سوسائٹی میں مزدوروں کو مالکانہ حقوق دیے جائیں گے، وزیراعظم اسی ماہ ہاؤسنگ سوسائٹی کا افتتاح کرنے پشاور آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے بے سہارا بچوں کے مرکز زمونگ کور کا دورہ کیا ، اس موقع پر زلفی بخاری نے کہا کہ1500 بچوں کی گنجائش کا اسکول جلد تعمیر کررہے ہیں۔

    معاون خصوصی نے مزدوروں کے لیے نئی ہاؤسنگ سوسائٹی پرشوکت یوسفزئی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا 200گھروں پر مشتمل سوسائٹی میں مزدوروں کو مالکانہ حقوق دیے جائیں گے، وزیراعظم اسی ماہ ہاؤسنگ سوسائٹی کا افتتاح کرنے پشاور آئیں گے۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیےجارہے ہیں، گرمیوں میں سیاحوں کونئے خوبصورت مقامات دیکھنے کو ملیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا نئے سیاحتی مقامات سے سیاحوں کی بڑی تعداد خیبرپختونخوا کا رخ کرے گی۔

    یاد رہے دسمبر 2020 میں وزیراعظم نے مزدوروں کیلئے بننے والے فلیٹس کی تکمیل کا نوٹس لیتے ہوئے شوکت یوسفزئی کے توجہ دلانے پر 20 کروڑ روپے جاری کرنے کی ہدایات کی تھی۔

    وزیراعظم نے کہا  تھا کہ شوکت یوسفزئی معاون خصوصی زلفی بخاری کیساتھ معاملے کوحل کریں، حکومت اورپارٹی مزدوروں کےحقوق پر کوتاہی برداشت نہیں کرے گی۔

  • ‘ہنرمند افراد کو ملکی وبین الاقوامی سطح پرروزگار کی فراہمی ترجیح ہے’

    ‘ہنرمند افراد کو ملکی وبین الاقوامی سطح پرروزگار کی فراہمی ترجیح ہے’

    اسلام آباد: معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ ہنرمند افراد کو ملکی وبین الاقوامی سطح پرروزگار کی فراہمی ترجیح ہے، استعداد کار بڑھانے کیلئے اسٹینڈرڈائزیشن کی طرف جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈاکنامک فورم کےزیراہتمام گلوبل اسکلزآؤٹ لک خصوصی سیشن ہوا ، پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کی۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ممبرممالک میں ہنرمندافرادکی تعدادمیں اضافے کیلئے تربیتی پروگرامز پر گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہنر مند افراد کو ملکی وبین الاقوامی سطح پرروزگارکی فراہمی ترجیح ہے۔

    زلفی بخاری نے کہا کہ کورونا کے باعث توجہ معمولات زندگی بحال رکھنے پر مرکوز رہی، قیمتی جانوں کو محفوظ رکھنا اور معیشت کا استحکام بڑاچیلنج تھا، اب ووکیشنل، ٹیکنیکل ٹریننگ پروگرامز کوری اسکیلنگ ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں تکنیکی تربیت کے منصوبوں پرتوجہ نہیں دی گئی، حکومت کیساتھ نجی شعبے کی شراکت داری ضروری ہے، استعداد کار بڑھانے کیلئے اسٹینڈرڈائزیشن کی طرف جائیں گے۔

  • کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری  آصف زرداری کی چال قرار

    کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری آصف زرداری کی چال قرار

    اسلام آباد : معاون خصوصی زلفی بخاری نے کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کو آصف زرداری کی چال قرار دے دیا اور کہا یہ دونوں جماعتیں چاہتی ہیں سیاست اور حکمرانی کا کھیل چلتا رہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز اور بلاول بھٹو کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بنیادی طور پر یہ کہہ رہے ہیں،آئیے’’مک مکا‘‘پر اتفاق کرتےہیں، آپ ہماری کرپشن بچائیں گے اور ہم آپ کی حفاظت کریں گے، یہ دونوں جماعتیں چاہتی ہیں سیاست اورحکمرانی کا کھیل چلتا رہے۔

    زلفی بخاری نے کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کوآصف زرداری کی چال قرار دیتے ہوئے کہا 12 گھنٹے بعد سندھ پولیس نے زرداری کی کلاسک چال کے نتیجے میں گرفتار کیا، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ یہ کیا کہہ رہے ہیں، یہ اندر سےغدار ہیں۔

    واضح رہے مزارقائد تقدس پامالی کیس میں کیپٹن(ر)صفدر کو گرفتار کر لیا گیا تھا ، کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری نجی ہوٹل سےعمل میں لائی گئی تھی۔

    بعد ازاں پیپلزپارٹی کےصوبائی وزیر سعیدغنی نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر مریم نواز کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے الزام کراچی پولیس پرڈال دیا تھا اور کہا تھا کہ مزارقائدپرکیپٹن صفدرنےجوکچھ کیاوہ نامناسب تھا، جس اندازمیں کراچی پولیس نےگرفتاری کی وہ قابل مذمت ہے، کیپٹن صفدرکی گرفتاری سندھ حکومت کی ہدایات پرنہیں ہوئی۔

  • معاون خصوصی زلفی بخاری سے فلم اسٹار شان شاہد کی ملاقات

    معاون خصوصی زلفی بخاری سے فلم اسٹار شان شاہد کی ملاقات

    اسلام آباد : معاون خصوصی زلفی بخاری نے فلم اسٹار شان شاہد سے ملاقات میں فلم انڈسڑی،ثقافتی ورثہ پر بات کی اور کہا اصل پاکستانی ہیرو کیساتھ ملکر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری سے فلم اسٹار شان شاہد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں مقامی ثقافت،فلم انڈسٹری کو بہتر بنانے کیلئے مختلف تجاویز پر گفتگو کی گئی۔

    معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ شان سے ملاقات میں فلم انڈسڑی،ثقافتی ورثہ پربات ہوئی، اوورسیز پاکستانیوں سےانکی محبت،جنون بھی جاننےکاموقع ملا، اصل پاکستانی ہیروکیساتھ ملکر کام کرنےکے خواہشمندہیں۔

  • وطن واپس آنیوالے بے روزگار افراد کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

    وطن واپس آنیوالے بے روزگار افراد کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

    اسلام آباد : وزارت اوورسیز پاکستان اور جرمن ادارے کے درمیان بیرون ممالک سے واپس آنیوالے پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنے سے متعلق معاہدہ طے پاگیا ، زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ وطن واپس آنیوالے لوگ چھوٹے کاروبار شروع کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے جرمن ادارے کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج 3 ملین یورو کی گرانٹ پر دستخط کئے گئے ہیں ، جہاں جاتا ہوں سوال کیاجاتا ہے تارکین وطن کیلئے کیا کررہا ہوں۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ وطن واپس آنیوالے لوگ چھوٹے کاروبار شروع کرسکیں گے، معاہدے کے بعد اوورسیز پاکستانیوں کیساتھ مزید بہتر تعاون کیا جائے گا۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ ایم او یو سے پاکستانیوں کے مسائل کےحل کیلئےبروقت اقدامات ہوں گے، یہ بڑی کامیابی ہے کہ کورونا کے دور میں ہم ایسے معاہدے کر رہے ہیں ، کورونا کی صورتحال کے بعد بہت سے ورکرزبے روزگار ہوئے ، 18سے زائد شعبوں میں ورکرز کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی زلفی بخاری نے ملاقات کی جس میں وزارت سمندر پار پاکستانیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    معاون خصوصی زلفی بخاری نے وزیر اعظم کو دورہ متحدہ عرب امارات سے آگاہ کیا اور بیرون ملک پاکستانی لیبر کے مسائل اور ان کے حل سے متعلق بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

    وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی زلفی بخاری کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ بیرون ملک پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں،کرونا وبا میں بیرون ملک متاثر پاکستانی محنت کشوں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

  • ‘پاکستان  اگلے سال ورلڈ ٹورازم فورم کی میزبانی کرے گا’

    ‘پاکستان اگلے سال ورلڈ ٹورازم فورم کی میزبانی کرے گا’

    اسلام آباد : معاون خصوصی زلفی بخاری نے کا کہ پاکستان اگلے سال ورلڈٹورازم فورم کی میزبانی کرے گا، فورم میں تین روز کانفرنس کیلئےاور دو روز سیاحت کیلئے ہوں گے، اگلے دو سال میں پاکستان میں بتیس نئے تھری اور ٹو اسٹار ہوٹلز بنیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ورلڈٹوررازم فورم اور ڈی ایٹ سمٹ دونوں الگ الگ ہیں، ورلڈٹوررازم فورم کا اصل مقصد سیاحت کیلئے سرمایہ کاری ہے، ورلڈٹوررازم فورم کے بعد 6ماہ تک کنسلٹنگ کا سلسلہ جاری رہتاہے، 5روزہ فورم میں اہم شخصیات شرکت کرتی ہیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان ورلڈٹورازم فورم کی اگلےسال میزبانی کرےگا، ورلڈٹوررازم فورم میں3 دن کانفرنس اور2دن سیاحت کیلئے ہوتے ہیں، مذہبی سیاحت بھی ہماری ترجیح ہے جس پر نظرثانی کی جائے گی۔

    زلفی بخاری نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی کے آپریشنز بند کردیئے تھے ، پی ٹی ڈی سی کی جگہیں اچھی مگر حالت بہت خراب تھی اور اس کا پرائیوٹ مارکیٹ کیساتھ مقابلہ نہیں کیا جاسکتا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگلے 2 سال میں پاکستان میں 32نئے تھری اور ٹو اسٹار ہوٹلز بنیں گے اور پی ٹی ڈی سی کی عمارتوں کی حالت زار بہتر بنانے کی کوشش کریں گے جبکہ سیاحت کیلئے جگہ کو لیز ،خریدنےکیلئےون ونڈو آپریشن کا بھی آغاز کریں گے۔

    زلفی بخاری نے مزید کہا کہ 3 سے 4 ہفتے پہلےایس اوپیز اور گائیڈ لائنز کی بک لیٹ بنا ئے ہیں، این سی اوسی سے الرٹ آیا تھا کہ جولائی بہت اہم مہینہ ہے ، کورونا کی وجہ سےجولائی میں سیاحت کھولنا مناسب نہیں تھا عید بھی سرپر ہے۔

  • ٹیکس فری بجٹ : عوام کیلئے بڑے پیمانے پر ریلیف،روزگار کی راہ  ہموار

    ٹیکس فری بجٹ : عوام کیلئے بڑے پیمانے پر ریلیف،روزگار کی راہ ہموار

    اسلام آباد : معاون خصوصی زلفی بخاری کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے بجٹ میں نیاٹیکس نہ لگا کر عوام کو بڑے پیمانے پر ریلیف دیا جبکہ کاروبار دوست بجٹ دے کرروزگار کےمواقع پیداکرنےکی راہ ہموار ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نےعوام کو ٹیکس فری بجٹ دیا، نیاٹیکس نہ لگا کر عوام کو بڑے پیمانے پر ریلیف دیا گیا۔

    زلفی بخاری کاکہنا تھا کہ سماجی تحفظ کےلیےاحساس پروگرام کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا، کورونا وباسے نمٹنے کےلیےشعبہ صحت کا بجٹ بڑھایا، تعمیراتی صنعت پرریلیف دےکرسستے رہائشی منصوبے کابجٹ مختص کیا گیا، کاروباردوست بجٹ دےکرروزگار کےمواقع پیداکرنےکی راہ ہموار ہوئی۔

    خیال رہے عمران خان حکومت دوسرا ٹیکس فری بجٹ دیا، حکومت نے دودھ، دہی، کریم، پینر، مکھن ، دیسی گھی سستا، دلیہ، دالیں ،چاول، پھل، خشک میوے، مچھلی، پولٹری، اینیمل فیڈ، انڈے، شہد، کافی اور مٹھائی پر ٹیکس چھوٹ دے دی جبکہ ویجی ٹیبل آئل، مصالحہ جات ، سبزیاں، چینی، سویا بین پر بھی ریلیف دیا۔

    بجٹ میں ایل ای ڈی لائٹس کی پاور سپلائی اور لینس پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا گیا،پروجیکٹر، گھریلو الیکٹرک آلات، پیپر، وال پیپر، کھیلوں کاسامان، زرعی آلات، کھاد، ربڑ، فضائی سفر، کمپیوٹر، دفتری آلات پر ٹیکس میں کمی کردی جبکہ سیمنٹ بھی سستا، شادی ہالوں پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا۔

    چمڑا، لکڑی کی مصنوعات ، قالین، ٹیکسٹائل فلور کورنگز ، ایل پی جی، ٹریکٹر، قدرتی گیس، تھریشر، شپس، بوٹس پر ڈیوٹی میں کمی کردی گئی جبکہ فلم انڈسٹری پروجیکٹر، فوٹوگرافی، سینماٹوگرافی کے آلات بھی سستے کردیئے۔

  • پاکستان نے محنت کشوں کی بے روزگاری کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھا دیا

    اسلام آباد : پاکستان نے محنت کشوں کی بےروزگاری کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھا دیا اور محنت کشوں کی بڑے پیمانے پر برطرفی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ، زلفی بخاری نے کہا کہ ہر ممکن کوشش ہےمزدوروں کو بے روزگاری سے بچایا جا سکے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں پاکستانی محنت کش متاثر ہیں ، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان اورمعاون خصوصی زلفی بخاری بھی متحرک ہیں۔

    پاکستان نے محنت کشوں کی بےروزگاری کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھا دیا، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر معاون خصوصی زلفی بخاری کاانٹرنیشنل لیبرآرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل کو خط لکھا ، جس میں بیرون ملک کام کرنیوالی ورک فورس کو پہنچنے والے نقصان پرسخت تشویش کا اظہار کیا۔

    خط میں عالمی سطح پر محنت کشوں کی بڑے پیمانے پر برطرفی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ، معاملے کے پیش نظر ممبر ممالک،اسٹیک ہولڈرزکاہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست بھی کی گئی ہے اور بیرون ملک محنت کشوں کی ملازمتوں کوتحفظ دینے کیلئے سیفٹی نیٹ بنانے کی تجویز دی گئی۔

    معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ صرف پاکستان نہیں خطے کے دیگر ممالک کےمحنت کش بھی متاثر ہوئے ، تمام ممالک کو ہنگامی صورت حال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لیبر ڈے پرمزدوروں کےتحفظ کیلئےعالمی سطح پرکوشش شروع کرناہوگی۔

    وزیراعظم نے زلفی بخاری کوبیرون ملک مقیم محنت کشوں کاخصوصی خیال رکھنےکی ہدایت کی ، اس حوالے سے زلفی بخاری کےپاکستانی ورک فورس رکھنے والے متعدد ممالک سے رابطے جاری ہے اور مزدوروں کو بے روزگاری سے بچانے کےلئے مختلف آپشنز پر غور کیا جارہا ہے جبکہ محنت کشوں کو مفت سہولتوں سمیت تنخواہوں کی ادائیگی کے طریقہ کار پربھی بات چیت جاری ہے۔

    زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں حکومت اپنے محنت کشوں کا حوصلہ بنے گی، ہر ممکن کوشش ہےمزدوروں کو بے روزگاری سے بچایا جا سکے۔