Tag: معاون خصوصی طارق فاطمی

  • معاون خصوصی طارق فاطمی کو تقریبا 8 ماہ بعد قلمدان دے دیا گیا

    معاون خصوصی طارق فاطمی کو تقریبا 8 ماہ بعد قلمدان دے دیا گیا

    اسلام آباد : وزیراعظم نے طارق فاطمی کو معاون خصوصی برائے کوآرڈینیشن تعینات کردیا، طارق فاطمی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے معاون خصوصی طارق فاطمی کو تقریبا 8 ماہ بعد قلمدان دے دیا گیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے طارق فاطمی کو معاون خصوصی برائے کوآرڈینیشن تعینات کردیا ہے، وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    جس کے مطابق معاون خصوصی طارق فاطمی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

    وزیراعظم نے اپریل میں طارق فاطمی کو معاون خصوصی خارجہ امور تعینات کیا تھا تاہم طارق فاطمی سے چند گھنٹے بعد ہی خارجہ امور کا قلمدان واپس لے لیا گیا تھا۔

    خیال رہے طارق فاطمی تقریبا 8 ماہ سے بغیر کسی قلمدان کے معاون خصوصی تھے۔

    واضح رہے کہ ڈان لیکس پر 2016 میں انہیں اسی عہدے سے ہٹایا گیا تھا، اس سے قبل طارق فاطمی 2013 سے 2017 میں بھی وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور رہے ہیں۔

  • طارق فاطمی نے مستعفی ہونے سے انکار کردیا

    طارق فاطمی نے مستعفی ہونے سے انکار کردیا

    اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈان لیکس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے اس لیے استعفیٰ نہیں دوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈان لیکس انکوائری کیمیٹی کی رپورٹ میں طارق فاطمی اور راؤ تحسین کے خلاف کارروائی کی سفارش کے بعد دونوں اعلیٰ شخصیات سے استعفیٰ لینے کی خبریں گردش کر رہی تھیں تاہم وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا ہے۔


    ڈان لیکس ،طارق فاطمی اور راؤ تحسین ذمے دار قرار


    ذرائع کے مطابق معاون خصوصی طارق فاطمی سارا دن دفتری امور نمٹاتے رہے حالانکہ وہ وزیراعظم نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بھی موجود تھے اور میٹنگ کے بعد اپنے معمول کے کاموں کی انجام دہی کے لیے اپنے دفتر بھی پہنچے۔


    قومی سلامتی کی خبر: جسٹس عامر رضا تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ مقرر


    اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف صابر شاکر نے کل وزیراعظم کے معاون خصوصی سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ دوران گفتگوطارق فاطمی کا موقف تھا کہ ڈان لیکس کی خبر سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ہے اور نہ ہی وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران مجھ سے استعفیٰ طلب کیا گیا تو جب میرا کوئی تعلق ہی نہیں تو استعفیٰ دینے کا بھی کوئی جواز نہیں بنتا۔

    واضح رہے کہ طارق فاطمی کی اس اہم معاملے پر آج وزیراعظم سے بھی ملاقات ہوئی تھی، جس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی موجود تھے۔

  • سیاسی نظام بچانے کے لئے پیپلز پارٹی، ن لیگ سرگرداں

    سیاسی نظام بچانے کے لئے پیپلز پارٹی، ن لیگ سرگرداں

    واشنگٹن : پاکستان کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی، ایک طرف وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی اہم امریکی عہدیداروں سے ملاقات جاری ہے تو دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری امریکہ کے نائب صدر جوبائیڈن سے امریکی ریاست ورجینیا میں افطار ڈنر میں ملاقات کریں گے۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے موجودہ جمہوری نظام کو ہر صورت میں سہارا دینے کا عندیہ دیا ہے، طارق فاطمی آج ڈپٹی سیکرٹری خارجہ ہل برن سے ملاقات کریں گے۔

    اسی طرح وزیر اعظم نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گذار کر سعودی حکام کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔