Tag: معاون خصوصی عثمان ڈار

  • اسکالر شپ  اور بیرون ملک جانے کا سنہری موقع، پاکستانی نوجوانوں کیلیے بڑی خبر

    اسکالر شپ اور بیرون ملک جانے کا سنہری موقع، پاکستانی نوجوانوں کیلیے بڑی خبر

    کراچی : معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کے کاروبار اور ملکی ترقی کے لیے آئیڈیاز کو سپورٹ کریں گے اور ذہین طالبات کو اسکالر شپ کے ساتھ بیرون ملک بھی بھیجیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے جناح یونیورسٹی برائے خواتین کادورہ کیا ، اس موقع پر عثمان ڈار نے کہا کہ بیس لاکھ نوجوان237 یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں، وزیراعظم کی خواہش ہے فارغ التحصیل طالب علم ملکی ترقی کا حصہ بنیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کامیاب جوان پروگرام کے لیے 100 ارب رکھےہیں، ع جناح یونیورسٹی کی طالبات بہت با صلاحیت ہیں۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوانوں کے کاروبار اور ملکی ترقی کے لیے آئیڈیاز کو سپورٹ کریں گے اور ذہین طالبات کو اسکالر شپ کے ساتھ بیرون ملک بھی بھیجیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین صرف بیوٹی پارلر نہیں آئی ٹی میں بھی پیش پیش ہیں، وقت آگیا ہے کہ خواتین آگے بڑھیں اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔

  • ‘پنڈورا پیپرز میں نام آنے پر  تمام وزراء کی تحقیقات ہونی چاہیے’

    ‘پنڈورا پیپرز میں نام آنے پر تمام وزراء کی تحقیقات ہونی چاہیے’

    اسلام آباد : معاون خصوصی عثمان ڈار نے پنڈورا پیپرز کے لیے تحقیقاتی سیل قائم کرنے کا فیصلہ خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا تمام وزرا کی تحقیقاتی کرنی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنڈورا پیپرز کےلیے تحقیقاتی سیل قائم کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، جن وزار نے کمپنیاں ڈکلیئرکی ہیں ان سے بھی استعفیٰ مانگنا زیادتی ہے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ جن وزرا کے نام آئے ان کے بیانات آگئے ہیں، ان کو خود کو الگ کرلینا چاہیے، تمام وزرا کی تحقیقات کرنی چاہیے، یہ کہناسب استعفی دےدیں غلط ہے۔

    گذشتہ روز معاون خصوصی نے کہا تھا کہ پنڈوراپیپرزمیں وزیراعظم اور ان کے کسی رشتے دارکانام نہیں، اپوزیشن کو توخوش ہوناچاہیے کہ پاکستانی وزیراعظم کانام نہیں۔

    آئی سی آئی جے نے تووزیراعظم عمران خان کوکلین چٹ دی ہے، جن لوگوں کے نام پنڈورا پیپرز میں آئے ان کیخلاف تحقیقات ہوں گی، وزیراعظم عمران خان کبھی کرپشن پرسمجھوتہ نہیں کریں گے۔

    جن لوگوں نےکرپشن کی ہےوزیراعظم کبھی سپورٹ نہیں کریں گے ، تاریخ میں ایسا کوئی لیڈرنہیں آیا، جس نے امریکا کو ہرگز نہیں کہا ہو۔

  • نوجوان کاروبار کیلئے قرضہ کیسے حاصل کرسکتے ہیں ؟ اہم خبر

    نوجوان کاروبار کیلئے قرضہ کیسے حاصل کرسکتے ہیں ؟ اہم خبر

    اسلام آباد: معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ کامیاب بزنس ماڈل کے ذریعے نوجوان بزنس لون حاصل کر سکتے ہیں، قابل عمل کاروباری پلان نوجوان بتائیں قرض وفاقی حکومت دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی جاب مارکیٹ میں نوجوانوں کا اضافہ خوش آئند ہے، وسائل کی کمی کو روزگار کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے، کامیاب بزنس ماڈل کے ذریعے نوجوان بزنس لون حاصل کر سکتے ہیں، قابل عمل کاروباری پلان نوجوان بتائیں قرض وفاقی حکومت دے گی۔

    یاد رہے وفاقی حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کی تفصیلات جاری کردیں، عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو کتنا قرض ملا؟ کتنے نوجوان روزگار حاصل کر سکے؟ تمام معلومات کامیاب جوان کی ویب سائٹ پرہوں گی۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ پروگرام سے اب تک ہزاروں نوجوانوں کی زندگیاں بدل چکی ہیں، روزگار کی فراہمی اور با اختیار بنانے کا وعدہ پورا کر رہے ہیں، قرض کی فراہمی کیلئے میرٹ اور شفافیت کا معیار 100 فیصد رہا۔

    معاون خصوصی نے کہا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام صرف قرضہ اسکیم کا نام نہیں ہے، ماہ کے آخر تک ٹیکنیکل ایجوکیشن میں جواسکلز دی گئیں وہ ڈیٹابھی پبلک کریں گے ، 4 ارب کی لاگت سے 5 منصوبے کامیاب جوان کے تحت منظور کیے گئے، کامیاب جوان کے تحت ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کرنے جارہے ہیں، کوشش ہے اسپورٹس کے میدان سے نیشنل ہیروسلیکٹ کریں۔

  • سیالکوٹ میں 14 کروڑ سے شروع  ایک اور منصوبہ ٹیکس پیئر کے نام

    سیالکوٹ میں 14 کروڑ سے شروع ایک اور منصوبہ ٹیکس پیئر کے نام

    سیالکوٹ : معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں 14 کروڑ سے شروع ایک اور منصوبہ ٹیکس پیئر کے نام کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار کی ترقیاتی منصوبوں کوٹیکس دہندگان کے نام سے منسوب کرنے کی مہم جاری ہے ، سیالکوٹ میں 14کروڑ کی لاگت سے شروع ایک اور منصوبہ ٹیکس پیئر کے نام کردیا گیا۔

    کلین گرین سیالکوٹ کے تحت شہر کے جدید سیوریج سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ، سنگ بنیادشہرکے سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہری سے رکھوایا گیا، منصوبے پر سیاسی رہنماؤں کی بجائے سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے کا نام درج کیا ہے۔

    عثمان ڈارنے شہر کے ترقیاتی منصوبوں پر اپنا نام نہ لکھنے کا اعلان کررکھا ہے، معاون خصوصی نے کہا شہر میں 20ارب روپے کی لاگت سے 5میگا پراجیکٹس پرکام جاری ہے ، ہر ترقیاتی منصوبے پر علاقے کے معزز ٹیکس پیئرز کے نام کی تختی لگے گی۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک،وزیراعلی اوروزیراعظم کا خصوصی طورپرشکرگزارہوں ، سیالکوٹ کےشہری ہرسال 10ارب ٹیکس قومی خزانےمیں جمع کروارہےہیں۔

    سیاستدانوں کیجانب سےمنصوبےاپنےخاندان کےنام منسوب کرنے کی روایت ختم کر دی، عوام کےپیسےسےاپنی ذاتی اورخاندانی سیاست کی تشہیرنہیں کروں گا، شہرمیں 20ارب روپےکی لاگت سےجاری ہرپراجیکٹ پرعوام کےنام کی تختی ہوگی۔

  • حکومت  کی جانب سے نوجوانوں میں 100 ارب روپے کی تقسیم ، بڑی خبر آگئی

    حکومت کی جانب سے نوجوانوں میں 100 ارب روپے کی تقسیم ، بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین اور معاون خصوصی  عثمان ڈار  کی ملاقات میں آئندہ بجٹ میں کامیاب جوان پروگرام کیلئے100ارب روپےکی رقم مختص کرنےکافیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی عثمان ڈار سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں نوجوانوں کیلئےآئندہ بجٹ میں خطیررقم مختص کیے جانے پر مشاورت کی گئی۔

    ملاقات میں کامیاب جوان پروگرام کیلئے100ارب روپےکی رقم مختص کرنےکافیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ 100ارب روپےکی رقم رواں سال مائیکروبزنس کیلئےتقسیم کی جائے گی۔

    دونوں رہنماؤں میں 2023تک کےاہداف آئندہ مالی سال میں ہی حاصل کرنے پراتفاق کیا گیا اور رقم کی تقسیم کیلئے 4مختلف کیٹیگریز طے کرلی گئیں۔

    ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت ایک لاکھ سے5کروڑروپےتک کی رقم فراہم کرےگی، شوکت ترین نے کہا نوجوانوں میں رقم کی تقسیم کاعمل بلا تعطل جاری رکھناہوگا، چھوٹےاورمائیکروبزنس کیلئے رقم کی تعدادبڑھارہے ہیں۔

    وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام فلیگ شپ منصوبہ ہے ، نوجوانوں کی توقعات پرپورااتریں گے۔

    اس موقع پر معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام میں 10ارب کی تقسیم کاپہلاہدف حاصل کرلیا، 100ارب روپےکی تقسیم کاعمل پہلے سے تیز کیا جائے گا۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ کی ذاتی دلچسپی اورکوششوں پرشکرگزارہوں، وزیراعظم نےنوجوانوں کواوپراٹھانےکیلئے اقدامات کی ہدایت کی ، اپنےنوجوانوں پربراہ راست سرمایہ کاری کررہےہیں۔

  • کامیاب جوان پروگرام کیسے معذور نوجوانوں کا سہارا بنا؟

    کامیاب جوان پروگرام کیسے معذور نوجوانوں کا سہارا بنا؟

    اسلام آباد : معاون خصوصی عثمان ڈار نے کامیاب جوان پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے معذورنوجوان حیدر علی کی کامیابی کی کہانی شیئر کردی اور کہا ہزاروں خاندانوں کیلئے پروگرام امید کی کرن ثابت ہورہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کےتحت روزگارفراہمی کےاقدامات میں تیزی آگئی ، اب تک 10ہزار نوجوان مرد، خواتین،خواجہ سراؤں سمیت خصوصی افراد کو بھی رقم مل گئی ہے۔

    معاون خصوصی عثمان ڈارنےخصوصی ڈاکو منٹری ٹوئٹرپرپوسٹ کر دی ، جس میں دیکھا گیا کامیاب جوان پروگرام کیسے معذور نوجوانوں کا سہارا بنا؟ اور معذورنوجوان حیدر علی نے حکومتی تعاون سےروزگارکاخواب پورا کر لیا۔

    حیدرعلی نے کہا معذوری کےباعث مالی حالات پریشان کن تھے، ایم اےتعلیم حاصل کی مگرمعذوری کےباعث روزگارنہ مل سکا، کامیاب جوان پروگرام کے بارے میں پتہ چلا تو قرض کیلئے اپلائی کیا اور ایک ماہ میں بغیر کسی سفارش اورضمانت کے کاروبار کیلئے قرض مل گیا، کامیاب جوان کی ٹیم کاشکرگزارہوں کہ وہ میرابازوبنی۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کی سرپرستی میں کمزورطبقےکی خوشحالی کیلئےکام کررہےہیں، حیدرعلی بہت سے نوجوانوں کیلئےایک مثال ہے، منصوبہ معاشرےکےکمزور،پسےطبقات کومالی معاونت فراہم کررہاہے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ قرضہ اسکیم سےاب تک 10ہزارافرادکوساڑھے 8ارب جاری کئےگئےہیں، ہزاروں خاندانوں کیلئےپروگرام امیدکی کرن ثابت ہورہاہے، چندماہ میں ہزاروں نوجوانوں کورقم کی تقسیم کاعمل مکمل ہوگا، قرض کی تفصیلات عوام کےسامنےلانےکابھی فیصلہ ہوچکا ہے۔

  • اگلے چند ماہ میں 10ارب روپے کی تقسیم ، نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    اگلے چند ماہ میں 10ارب روپے کی تقسیم ، نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    وانا : معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت 5ارب روپے سےزائد کی رقم نوجوانوں میں تقسیم کرچکے، اگلے چند ماہ میں مزید 10ارب روپے نوجوانوں میں تقسیم ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وانا میں معاون خصوصی عثمان ڈار نے کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ماضی میں قبائلی علاقوں کو بری طرح نظرانداز کیا گیا، آج الحمدللہ وانا کے نوجوان کامیابی کیساتھ کاروبار کررہے ہیں۔

    پروگرام کے حوالے سے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ 5ارب روپے سےزائد کی رقم نوجوانوں میں تقسیم کرچکے، اگلے چند ماہ میں مزید 10ارب روپے نوجوانوں میں تقسیم ہوں گے۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ غربت ختم کرنے کا بہترین طریقہ نوجوانوں کوکاروبار فراہم کرنا ہے،نوجوانوں کوقرضوں کی فراہمی سےترقی کی راہ ہموار ہوگی ، کےپی کےہر ضلع ،تحصیل ، شہر اور گاؤں میں نوجوانوں کو مواقع دیں گے۔

    بعد ازاں وزیراعظم نے کامیاب جوان پروگرام کےتحت نواجوانوں میں رقم تقسیم کی۔

  • وزیراعظم عمران خان ٹائیگرفورس پورٹل کا افتتاح کریں گے

    وزیراعظم عمران خان ٹائیگرفورس پورٹل کا افتتاح کریں گے

    اسلام آباد : معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ٹائیگرفورس پورٹل کا افتتاح کریں گے، پورٹل سے ٹائیگرفورس مہنگائی، دیگر معاملات رپورٹ کرسکے گی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نےہفتےکےروز ٹائیگر کنونشن بلایا ہے، کنونشن کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ٹائیگرفورس کیلئے ایک پورٹل بنایاگیا ہے ، پورٹل سے ٹائیگرفورس مہنگائی، دیگر معاملات رپورٹ کرسکے گی اور وزیراعظم ٹائیگر فورس پورٹل کا افتتاح کریں گے۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ کچھ دنوں سے اپوزیشن رہنما ٹائیگرفورس کوتنقیدکانشانہ بنارہےہیں، ٹائیگرفورس کےنوجوان ہمارےقومی ہیروزہیں، ٹائیگرفورس قومی جذبے سے عوام کی خدمت کرنے کا نظریہ ہے، اپوزیشن نے ایسے الفاظ را کی فورس سے متعلق نہیں کہے ہوں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی بہترحکمت عملی پراسمارٹ لاک ڈاون کیا جبکہ ٹائیگرفورس کوروناکاپھیلاؤروکنےکیلئےمیدان میں تھی۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ٹائیگرز فورس آٹا، چینی، گھی اور دال کی قیمتوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کرے اور ہدایت کی کہ ٹائیگرز فورس اپنے علاقوں میں قیمتیں چیک کرکے پورٹل پر پوسٹ کرے، ہفتے کو منعقدہ نشست میں ہم ان پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم نے ایک بار پھر ٹائیگر فورس کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹائیگر فورس کو ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کا ٹاسک سونپے جانے کا امکان ہے۔

  • کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضہ  :  خواتین کیلئے بڑی خبر

    کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضہ : خواتین کیلئے بڑی خبر

    اسلام آباد : معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے پہلے مرحلے میں دس لاکھ نوجوانوں کو روزگار ملے گا، سو ارب کے کامیاب جوان پروگرام میں پچیس ارب خواتین کیلئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کے ٹیکس کے پیسے کی سیاسی بنیاد پرتقسیم نہیں کی جائے گی ، ماضی میں نوجوانوں کو وسائل تک رسائی نہ تھی، کاروبارمیں آسانی کیلئے ماضی کی حکومتوں نے کوئی اقدامات نہیں کئے، پی ٹی آئی حکومت نے آسان کاروبارکیلئے بے شمار اقدامات کئے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ خواتین کی شمولیت کے بغیرکوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا، 100ارب کے کامیاب جوان پروگرام میں 25ارب خواتین کیلئے ہیں۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ پروگرام کے پہلے مرحلے میں 10لاکھ نوجوانوں کوروزگارملےگا، حکومت نے مزید پانچ ارب روپے کے قرضوں کیلئے رقم کی منظوری دے دی ہے۔

    یاد رہے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ پروگرام سے رقم حاصل کرنیوالے نوجوانوں نے کاروباری سرگرمیاں شروع کردیں، وزیراعظم چاہتےہیں نوجوانوں کوملکی تعمیروترقی میں شراکت داربنایاجائے۔

  • کامیاب جوان پروگرام، کتنے لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیا جائے گا؟ بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد:معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کےتحت 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیا جائے گا، پروگرام سے رقم حاصل کرنیوالے نوجوانوں نے کاروباری سرگرمیاں شروع کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کو روزگارکی فراہمی کیلئے حکومتی اقدامات میں تیزی آگئی، وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر اور معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں ایک لاکھ نوجوانوں کوٹیکنیکل ایجوکیشن کےذریعےروزگار کی فراہمی پر مشاورت کی گئی اور تعلیمی ادارے کھلتے ہی ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ سیشنز شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    ملاقات میں ٹائیگرزفورس کی نئی ذمہ داریوں سےمتعلق پلان پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔

    وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کیلئے حکومت ہر قسم کا مالی تعاون فراہم کرے گی، نوجوان اثاثہ ہیں، معیشت کا پہیہ رواں رکھنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کےتحت 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیا جائے گا، پروگرام سے رقم حاصل کرنیوالے نوجوانوں نے کاروباری سرگرمیاں شروع کردیں۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم چاہتےہیں نوجوانوں کوملکی تعمیروترقی میں شراکت داربنایاجائے، ٹائیگرزفورس کو ای گورننس سسٹم کے ذریعے میدان میں اتاراجائے گا۔