Tag: معاون خصوصی عثمان ڈار

  • ٹائیگر زفورس ڈے، وزیراعلیٰ خیبر  پختونخوا محمود خان نے بڑی ذمہ داری اٹھالی

    ٹائیگر زفورس ڈے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بڑی ذمہ داری اٹھالی

    پشاور : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوامحمودخان نے ٹائیگر زفورس ڈے کے موقع پر 5 لاکھ درخت لگانےکی ذمہ داری لے لی جبکہ عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ریکارڈ شجر کاری مہم کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹائیگر زفورس ڈے منانےکی تیاریوں میں تیزی آگئی ، وزیراعظم عمران خان کے خطاب کے بعد صوبائی حکومتیں بھی متحرک ہوگئیں۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوامحمودخان اورمعاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کاظم نیاز بھی شریک تھے۔

    ملاقات کے دوران 9اگست کوٹائیگرزفورس ڈے منانے اور شجرکاری مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ محمودخان نے 5 لاکھ درخت لگانےکی ذمہ داری لے لی اور کہا ٹائیگرزفورس رضاکاروں کےساتھ ملکر5لاکھ درخت لگائیں گے۔

    محمودخان کا کہنا تھا کہ پختونخواہ حکومت ایک ارب درخت لگانےکاسنگ میل عبورکر چکی ہے۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ 9اگست کوبڑے پیمانے پر شجر کاری مہم شروع کر رہے ہیں، وزیراعظم کی قیادت میں ریکارڈ شجر کاری مہم کی جائے گی، ایک دن میں سب سے زیادہ 10 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم براہ راست معاملات کی نگرانی کررہےہیں، صوبائیت اورسیاست سےبالاترہوکرنوجوان قومی مہم میں حصہ لیں، وزیراعظم خودرضا کاروں کےساتھ ملکرمہم میں شریک ہوں گے۔

  • کامیاب جوان پروگرام کیلئے 10 لاکھ درخواست موصول

    سیالکوٹ : معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کیلئے 10لاکھ درخواست موصول ہوئیں ، وزیراعظم عمران خان 12اگست کوکامیاب نوجوان پروگرام کا باقاعدہ آٖغازکریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کامیاب جوان پروگرام کیلئے 10لاکھ درخواست موصول ہوئیں ، یہ پروگرام سیاسی وابستگی سے بالا ہے ، کامیاب جوان پروگرام کے تحت میرٹ پر جانچ پڑتال ہورہی ہے، کاروبارکی صلاحیت رکھنےوالے نوجوانوں کو قرضےدیےجائیں گے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی ترقی وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے ، کامیاب جوان پروگرام میں قرضے چھوٹے اور درمیانے کاروبار کیلئے دیئےجائیں گے، یہ پروگرام معیشت، انڈسٹری اور روزگارپیداکرنےکیلئےہے۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ گوجرانوالہ،گجرات،سیالکوٹ کو گولڈن ٹرائی اینگل کہاجاتاہے، چیمبرآف کامرس نےبھی نوجوانوں کیلئےایک کمیٹی بنائی ہے، یہ کمیٹی نوجوانوں کوبزنس کرنے کیلئے تربیت دے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سخت لاک ڈاؤن کیاجاتا تو بے روزگاری مزید بڑھ جاتی ، وزیراعظم عمران خان 12اگست کوکامیاب نوجوان پروگرام کا باقاعدہ آٖغازکریں گے، کامیاب جوان پروگرام کے تحت یہ پیسہ میرٹ پر ملے گا۔

    مزید پڑھیں : کامیاب جوان کا دوسرا مرحلہ نوجوانوں کے لیے اہم سہولت ہے، عثمان ڈار

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کا دوسرا مرحلہ فوری شروع کرنے کی منظوری دی تھی اور نوجوانوں کیلئے قرض کی زیادہ سے زیادہ حد ڈھائی کروڑ کر دی گئی۔

    بعد ازاں وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا تھا کہ کامیاب جوان کا دوسرا مرحلہ نوجوانوں کے لیے اہم سہولت ہے، پروگرام کے تحت کوشش ہے جلد سے جلد 2 لاکھ نوجوانوں کو 100ارب روپے دیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ یقین دلاتا ہوں یہ پروگرام پاکستان کے تمام نوجوانوں کے لیے ہے، اس پروگرام میں یہ نہیں دیکھا جائے گا کہ اس کا تعلق کس پارٹی سے ہے، دنیا نے نوجوانوں پر کام کرکے ترقی حاصل کی۔

  • کامیاب جوان پروگرام فیز ٹو : عثمان ڈار نے نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنادی

    لاہور : معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے فیز ٹو میں تمام بینکس کو شامل کرلیا گیا ہے اورنوجوانوں کو بینکوں سے ملنے والے قرضے پر مارک اپ مزید کم کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نوجوانوں کی ترقی کیلئے فلاحی منصوبوں کاآغاز کیا ، کامیاب جوان پروگرام کے فیز ٹو میں تمام بینکس کو شامل کرلیا گیا ہے، پروگرام میں25ارب روپے نوجوان لڑکیوں کے لئے رکھے گئے ہیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو بینکوں سے ملنے والے قرضے پر مارک اپ مزید کم کردیا، کوشش ہے نوجوانون کیلئے زیادہ سے زیادہ روزگار کے ذرائع فراہم کئے جائیں، نوجوانوں کی خوشحالی وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

    انھوں نے کہا اپوزیشن سےیہی سنتے آرہےہیں کہ ہم جارہے ہیں، پاکستان کے 10لاکھ نوجوانوں نےٹائیگرزفورس میں خودکورجسٹرڈکیا، نوجوانوں نے جہاں جہاں کام کیا اس ڈیٹا موجود ہے۔

    عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کلہ نوجوانوں کی ترقی سے معیشت کو استحکام ملے گا، ٹائیگرز فورس کو شناخت کیلئےٹی شرٹ اور کارڈز دیے گئے۔

    اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا ماضی میں عوام کو خودساختہ مہنگائی کاسامنا رہا ہے ، پاکستان کی عدالتیں آزاد ہیں ان پر یقین رکھتے ہیں، آج سے پہلے کوئی رپورٹ پبلک نہیں کی گئی تھی، ماضی میں خودساختہ مہنگائی کرنیوالے منطقی انجام کوپہنچیں گے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ آج پوری دنیا اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف آگئی ہے، عمران خان اس بات پر پہلے دن سے قائم تھے، اپوزیشن معیشت کا وہ حال چاہتی تھی جو آج پڑوسی ملک کی معیشت کاہے۔

    انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی نظر میں سیاست قومی حکمت کا نام ہے، اپوزیشن بتائے کیاسیاست لوٹ مار کا نام ہے ، اپوزیشن بیانا ت سے ٹائیگرزفورسز کے نوجوانوں کی تذلیل ہوتی ہے، ہمیں اسوقت ایک قوم بن کر سوچنا چاہئے ، سیاست بعدمیں بھی ہوسکتی ہے۔

  • ’50 لاکھ کی بجائے ڈھائی کروڑ ،وزیراعظم نے نوجوانوں کیلئے ملکی خزانے کا منہ کھول دیا’

    ’50 لاکھ کی بجائے ڈھائی کروڑ ،وزیراعظم نے نوجوانوں کیلئے ملکی خزانے کا منہ کھول دیا’

    اسلام آباد :معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ایک بار پھر نوجوانوں کےلئے ملکی خزانے کا منہ کھول دیا ہے، ہنرمند افراد کو 50لاکھ کی بجائے ڈھائی کروڑ روپے تک کی رقم دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کےمعاون خصوصی عثمان ڈار نے بجٹ سے متعلق نوجوانوں کیلئے بیان میں کہاہے کہ حکومت نےہر طبقے کےلئے ریلیف فراہم کرتے ہوئے مثالی بجٹ پیش کیا، وزیراعظم نے ایک بار پھر نوجوانوں کےلئے ملکی خزانے کا منہ کھول دیا ہے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ مشکل مالی حالات کےباوجودنوجوانوں کی ترقی کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی، وزیراعظم نےکامیاب جوان پروگرام کے تحت رقم ادائیگی بڑھانےکی ہدایت کی، ہنرمند افراد کو 50 لاکھ کی بجائے ڈھائی کروڑ روپے تک کی رقم دیں گے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ پہلی بارنوجوانوں کو روزگار کےلئے اتنی بڑی رقم کیش میں دی جارہی ہے، ملک بھر کے تمام بینک نوجوانوں کو قرض کی سہولت فراہم کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے نوجوانوں کو زیادہ مراعات دینے کی ہدایت کی ہے، ایک بارپھر 100 ارب روپےکی رقم براہ راست نوجوانوں میں تقسیم ہوگی، معاشی ٹیم نے نوجوانوں کیلئے قرض ادائیگی میں انٹرسٹ ریٹ کم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

    عثمان ڈار نے کہا کامیاب جوان کااگلہ مرحلہ بہت جلد شروع کرنے جا رہے ہیں، نوجوان بہترین بزنس پلان اورکاروباری سوچ سےآگےآئیں، حکومت مشکل مالی حالات کے باوجود نوجوانوں سے زیادہ تعاون کرے گی۔

  • وزیراعظم کا کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی نوجوانوں کی جانب سے پذیرائی پر اظہار مسرت

    وزیراعظم کا کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی نوجوانوں کی جانب سے پذیرائی پر اظہار مسرت

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کورونا ریلیف ٹائیگرفورس میں نوجوانوں کی جانب سے پذیرائی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا ملک کے نوجوانوں سے اسی جذبےکی امید تھی ، نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں،کسی سطح پرمایوس نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی، جس میں کورونا ریلیف ٹائیگرفورس کی تشکیل اور رجسٹریشن پر مشاورت ہوئی۔

    ملاقات میں عثمان ڈار نے رجسٹریشن مرحلے اور تازہ اعدادو شمار سےوزیراعظم کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا 24 گھنٹے میں رجسٹرڈنوجوانوں کی تعداد3لاکھ کےقریب پہنچ گئی ہے اور 2 لاکھ80ہزارسےزائدنوجوان ٹائیگرفورس کاحصہ بن چکے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کی جانب سے پذیرائی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا ملک کے نوجوانوں سے اسی جذبےکی امید تھی ، نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں،کسی سطح پرمایوس نہیں کریں گے۔

    ملاقات کے دوران ٹائیگر فورس کے کام کرنے کےطریقہ کار پر بھی مشاورت ہوئی، عثمان ڈار نے کہا ٹائیگر فورس کے آپریشنل معاملات صوبے خود دیکھیں گے، چیف سیکریٹریز،ڈپٹی کمشنرز ،عوامی نمائندے بھی معاونت کریں گے، وفاقی حکومت صوبوں کو بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔

    وزیراعظم نے مختصر وقت میں بہترین کام پرمعاون خصوصی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا قومی جذبے کے تحت فورس کی تشکیل کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔

    خیال رہے جہاں کوروناریلیف ٹائیگر فورس کی ملک بھر کےنوجوانوں میں زبردست پذیرائی ہوئی وہیں رجسٹریشن کے نام پر عوام کو لوٹنے والے جعلساز عناصر بھی سرگرم ہیں اور نوجوانوں کو رجسٹریشن کےلئےجعلی ٹیلی فون کالز موصول ہونا بھی شروع ہوگئی ہے۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اےسائبر کرائم سمیت متعلقہ اداروں سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

    عثمان ڈار نےفیک کال کرنے والی کی گفتگو اور فون نمبر میڈیا پر جاری کر دیا اور نوجوانوں سے کسی قسم کی فیک ٹیلی فونک گفتگو سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

  • پاکستانی نوجوانوں کی ترقی کے مشن میں بڑی کامیابی، کامن ویلتھ بھی تعاون کو تیار

    پاکستانی نوجوانوں کی ترقی کے مشن میں بڑی کامیابی، کامن ویلتھ بھی تعاون کو تیار

    اسلام آباد: اقوام متحدہ کے بعد کامن ویلتھ نے بھی پاکستانی نوجوانوں کی ترقی کے مشن میں پاکستان سے تعاون کا اعلان کردیا ہے جبکہ نوجوانوں کی تعلیم، صحت اورروزگار کےلیےمشترکہ فریم ورک کی تشکیل کا بھی فیصلہ کیا  گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوانوں کی ترقی کے مشن میں بڑی کامیابی مل گئی ، اقوام متحدہ کے بعد کامن ویلتھ نے بھی پاکستان سے تعاون کا اعلان کردیا ہے۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے لندن میں سیکرٹری جنرل کامن ویلتھ سے ملاقات کی ، ملاقات میں اقوام متحدہ، کامن ویلتھ اور پاکستان میں سہ فریقی معاہدہ پر اتفاق رائے ہوا جبکہ نوجوانوں کی تعلیم، صحت اورروزگار کے لیے مشترکہ فریم ورک کی تشکیل کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    ملاقات میں نوجوانوں کو قومی فیصلہ سازی اور پاورکوریڈور تک رسائی دینے پر بھی اتفاق ہوا ، سیکرٹری جنرل کامن ویلتھ نے کہا نوجوانوں کی ترقی میں پاکستان کوخطےمیں رول ماڈل بنائیں گے۔

    کامن ویلتھ نے پاکستان میں نیشنل یوتھ کونسل کے قیام میں بھی تعاون کااعلان کرتے ہوئے کہا یوتھ ڈویلپمنٹ انڈیکس میں پاکستان کومزیدبہتری کی ضرورت ہے، سنجیدہ اقدامات نہ ہونے کے باعث پاکستان کی رینکنگ متاثر ہوئی، 2017 میں پاکستان کی پوزیشن 89 سے154 نمبرپرآ گئی، پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے معاونت اور گائیڈ لائنز فراہم کریں گے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کےبعددولت مشترکہ کا آگے آنا بڑی کامیابی ہے، عالمی ادارے پاکستانی نوجوانوں کی جانب دیکھ رہے ہیں، نوجوانوں کی صلاحیتوں کا درست استعمال ضروری ہے، نوجوانوں کو قومی اور عالمی سطح پر ترقی کے شاندار مواقع فراہم کریں گے۔

    یاد رہے پاکستانی نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے مشن پر اقوام متحدہ نے پاکستانی نوجوانوں کے لیے 30 ملین ڈالر فنڈز فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

    مزید پڑھیں: اقوام متحدہ کا پاکستانی نوجوانوں کے لیے 30 ملین ڈالر فنڈز فراہم کرنے کا اعلان

    وزیر اعظم سے معاون خصوصی عثمان ڈار اور اقوام متحدہ حکام کی ملاقات کی تھی ، ملاقات میں پاکستانی نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    اقوام متحدہ حکام کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے لیے 30 ملین ڈالر مختص کردیے گئے، منصوبے کے تحت 2 لاکھ نوجوانوں کو با اختیار بنایا جائے گا، حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر نوجوانوں کی ترقی کے لیے کام کریں گے، حکومتی سطح پر نوجوانوں کی سرپرستی بہتر اقدام ہے۔

    اقوام متحدہ کی جانب سے عثمان ڈار کو پروگرام کا کو چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ دن رات محنت کر رہے ہیں، نوجوانوں کو کامیاب بنانا اصل ہدف ہے۔ تعلیم، فنی تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔ ’دیگر ممالک سے بھی رابطے میں ہوں، نوجوانوں کا مستقبل روشن ہے۔