Tag: معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان

  • اسلام آباد کے تمام ہیلتھ ورکرز کو کورونا الاؤنس ملے گا، ڈاکٹر فیصل کی یقین دہانی

    اسلام آباد کے تمام ہیلتھ ورکرز کو کورونا الاؤنس ملے گا، ڈاکٹر فیصل کی یقین دہانی

    اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان نے محکمہ صحت کے احتجاجی ملازمین کو کورونا الاؤنس کا مطالبہ جلد منظور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان اور پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹرنوشین حامد نے پولی کلینک اسپتال کا دورہ کیا ، جہاں ڈاکٹرفیصل سلطان کی سربراہ پولی کلینک ڈاکٹرشاہدحنیف سے ملاقات ہوئی۔

    ڈاکٹرفیصل سلطان پولی کلینک میں احتجاجی ملازمین کے کیمپ پہنچے اور کوروناالاؤنس کامطالبہ جلد منظورکرنے کی یقین دہانی کرائی۔

    اس موقع پر معاون خصوصی نے کہا کہ وزارت قومی صحت کوروناالاؤنس پرکام کر رہی ہے، اسلام آباد کے تمام ہیلتھ ورکرز کو کورونا الاؤنس ملے گا۔

    کورونارسک الاؤنس تمام ہیلتھ ورکرزکاحق ہے، ہیلتھ ورکرز نےکوروناکےدوران جانوں کےنذرانےپیش کیے، حکومت، قوم ہیلتھ ورکرز کی قربانیوں کوسلام پیش کرتی ہے۔

  • کورونا کی تیسری لہر، پاکستان میں اسپتالوں پر شدید دباؤ، 4200 سےزائد مریضوں کی حالت تشویشناک

    کورونا کی تیسری لہر، پاکستان میں اسپتالوں پر شدید دباؤ، 4200 سےزائد مریضوں کی حالت تشویشناک

    اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر میں صحت کے شعبے پر شدید دباؤ ہے جبکہ 4200 سے زائد مریض تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کوروناکی تیسری لہر کے باعث ہیلتھ کیئر سسٹم پر شدید دباؤ ہے اور کورونا کے4200سےزائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ، پنجاب ،کےپی ،آزادکشمیر کے بڑے شہروں میں زیادہ کیسزہیں۔

    ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا تھا کہ تیسری لہر سے نمٹنے کیلئےایس اوپیز کامکمل استعمال ضروری ہے، یکم سے 11اپریل تک کے اعداد و  شمار  دیکھیں تو سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا، ٹرانسپورٹ سیکٹر میں ایس اوپیز پر عملدرآمد سب سے کم ہے ، ایس اوپیز پر عمل کرکے وبا پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ اطلاع ہےکچھ جگہ پرپابندی کےباوجود ریسٹورنٹ میں انڈور سروس چل رہی ہے، عوام سے اپیل ہے ایس اوپیز پر سنجیدگی کا مظاہرہ کیاجائے گا، کوروناکی تیسری لہر ہیلتھ سسٹم پر شدید اثر انداز ہورہی ہے، ماسک کا استعمال بہت کم ہے جو باعث تشویش ہے۔

    انھوں نے درخواست کی کہ رمضان المبارک کےسلسلے میں علمائے کرام بھی اپنا کردار اداکریں، علمائے کرام کی مدد وبا کا پھیلاروکنے میں کارآمد ثابت ہوگی۔

    کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا کہ 50سال سےزائدعمر کےافرادخودکورجسٹرڈ کرائیں اور ویکسین لگوائیں، 65سال سےزائد عمر کےافراد کیلئے واک ان سہولت موجود ہے، ویکسین لگانے کے بعد یہ نہ سمجھا جائے ایس اوپیز پر عمل نہیں کرنا، ویکسین بچاؤ کرتی ہے مگر یہ 100فیصد بچاؤ نہیں ہے۔

    معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ بڑے شہروں میں ایس اوپیز پر عملدرآمد نہیں ہورہاہے، وبا کے پھیلاؤ سے طرز زندگی متاثر ہورہی ہے، اپنے ملک ،اپنے گھر اور معاشرے کو وبا سے بچاؤ کیلئے بھرپور کرداراداکریں۔

    انھوں نے عوام سے گزارش کی کہ اپنے اور اپنےپیاروں کیلئے ماسک کا استعمال کریں۔

  • ٔپاکستان میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز کب ہوگا؟ بڑی خبر آگئی

    ٔپاکستان میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز کب ہوگا؟ بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا ہے کہ انسداد کورونا مہم کے پہلے فیز کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، ملک میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہوگا، 65سال سے زائد عمر افراد کی ترجیحی بنیادوں پرویکسی نیشن ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صحت کا خوش بخت شجاعت کی زیرصدارت اجلاس ہوا، معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان اور وزارت صحت حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

    اجلاس میں وبائی امراض کےکنٹرول اورتدارک کابل2020 قائمہ کمیٹی میں پیش کیا گیا، سینیٹرجاویدعباسی نےبطورمحرک وبائی امراض سےمتعلق بل پیش کیا، سینیٹر جاوید عباسی نے کہا پاکستان کورونا کی وبا سے شدید متاثرہوا ہے، وباکےتدارک سے متعلق بل سالوں پراناہے، نیابل وقت کی ضرورت ہے۔

    معاون خصوصی امور صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کورونا سے پاکستان کو سبق حاصل کرناہوگا، کورونا کے تدارک کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے، انسداد کورونا اقدامات پر عملدرآمد کا فقدان نظر آیا۔

    ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا کے دوران این سی اوسی کا کردار مثالی رہا، این سی اوسی کی صورت میں عملدرآمد کمیٹی بنائی گئی، وبائی امراض سے متعلق این ڈی ایم اے کے قانون میں ترمیم ممکن ہے، قانون میں ترمیم کیلئے حکومت،اپوزیشن کو ملکرکام کی ضرورت ہے۔

    سینیٹرجاویدعباسی نے کہا وبائی امراض بل کااین ڈی ایم اے بل میں انضمام ممکن نہیں ، جس پر معاون خصوصی امور صحت نے کہا وبائی امراض پرکنٹرول کیلئے قومی پالیسی کی ضرورت ہے، وبا ئی امراض پرکنٹرول کیلئے این ڈی ایم اے کا اسٹرکچر موجود ہے۔

    اجلاس میں وبائی امراض کےکنٹرول اور تدارک کا بل 2020 متفقہ طورپرمنظور کرلیا گیا۔

    قائمہ کمیٹی صحت نے ڈاکٹرفیصل سلطان کی تجاویزپراظہارعدم اطمینان کرتے ہوئے ملک میں کورونا ویکسین کی دستیابی کے معاملے پر غور کیا، سینیٹرخوش بخت شجاعت نے کہا عام آدمی کو کورونا ویکسین کی دستیابی اہم معاملہ ہے۔

    ڈاکٹرفیصل سلطان نے قائمہ کمیٹی کو کوروناویکسین کے معاملے پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا ملک میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہوگا، کابینہ نے کورونا ویکسین خریداری کیلئے 150ملین ڈالر منظور کئے۔

    معاون خصوصی امور صحت کا کہنا تھا کہ انسداد کورونا مہم کیلئے خصوصی رجسٹریشن بورڈ بنایا ہے، رجسٹریشن بورڈ میں 4لاکھ ہیلتھ ورکرز کو رجسٹرکیا جا چکا ہے، 65 سال سے زائد عمر افراد کی ترجیحی بنیادوں پرویکسی نیشن ہوگی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ انسداد کورونا مہم کے پہلے فیز کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، پاکستان نے چینی ویکسین کے ٹرائل میں اہم کردار ادا کیا، چین نے کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں عطیہ کی ہیں، چین سے کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ چند روز میں پاکستان پہنچے گی۔

    ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پاکستان 3 مختلف ذرائع سے کورونا ویکسین حاصل کررہا ہے، آئندہ ماہ 3 ذرائع سے ویکسین آنا شروع ہوجائے گی۔

  • عالمی ادارہ صحت  کی ایک بار پھر کورونا پر قابو پانے میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کی تعریف

    عالمی ادارہ صحت کی ایک بار پھر کورونا پر قابو پانے میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کی تعریف

    اسلام آباد: پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کی سربراہ نے کورونا پر قابو میں پاکستان کے مؤثر اقدامات اور شاندارکارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا دنیا کو کورونا پر قابو پانے کے پاکستانی اقدامات کی پیروی کرنا ہو گی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان نےعالمی ادارہ صحت کےدفتر کا دورہ کیا، سربراہ ڈبلیو ایچ او پاکستان ڈاکٹرپلیتھا ماہی پالا نےاستقبال کیا۔

    ڈبلیو ایچ او کے ماہرین نے ورلڈ پیشنٹ سیفٹی پرڈاکٹر فیصل سلطان کو بریفنگ دی ، ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا نے کہا کہ پاکستان نے مؤثر اقدامات سے کورونا پر قابو پایا اور شاندار کارکردگی دکھائی، دنیا کو کورونا پر قابو پانے کے پاکستانی اقدامات کی پیروی کرنا ہو گی۔

    ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کی شعبہ صحت میں خدمات قابل ستائش ہیں، ہیلتھ ورکرز کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت نے ہیلتھ ورکرز کی حفاظت کےمؤثر اقدامات کیےہیں، کورونا وائرس کی وبامیں ہیلتھ ورکرز نے شاندار خدمات انجام دیں، ہیلتھ ورکرز کی حفاظت کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے اور کورونا وبا میں ایک لاکھ ہیلتھ ورکرز کو سیفٹی ٹریننگ دی گئی۔