Tag: معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر

  • احساس اسکالرشپ کیلئے آئن لائن درخواستیں ، ثانیہ نشتر  کا طلبا کیلئے  بڑا  اعلان

    احساس اسکالرشپ کیلئے آئن لائن درخواستیں ، ثانیہ نشتر کا طلبا کیلئے بڑا اعلان

    اسلام آباد : نئے تعلیمی سال کیلئے احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پورٹل کھول دیا گیا ہے، طلبا 30 نومبر تک آن لائن درخواستیں جمع کراسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے تعلیمی سال کیلئےاحساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پورٹل آج سے کھول دیا گیا ہے ،احساس انڈرگریجویٹ اسکالر شپ پورٹل 30نومبر تک کھلا رہے گا۔

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ نئے داخل شدہ طلباآن لائن درخواستیں جمع کراسکیں گے، احساس سکالرشپ پروگرام میں ملک کی135پبلک سیکٹر یونیورسٹیز شامل ہیں، پروگرام کا دائرہ کار چاروں صوبوں،جی بی،آزاد کشمیر ،اسلام آباد پرمحیط ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ احساس پالیسی، نصف اسکالرشپ طالبات کےلئے مختص ہیں، پروگرام میں طلبا کے وظائف انڈرگریجویٹ ڈگری کی تکمیل تک جاری رہیں گے، ڈاکٹرثانیہ

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے 2سالوں میں 1لاکھ 42ہزار سے زائد احساس اسکالرشپ جاری ہوئے، 4سالہ پروگرام میں کل 2لاکھ ضرورت اور میرٹ پرمبنی اسکالرشپ جاری ہوں گے۔

  • احساس پروگرام سروسز کی کوئی فیس نہیں، ثانیہ نشتر نے واضح کردیا

    احساس پروگرام سروسز کی کوئی فیس نہیں، ثانیہ نشتر نے واضح کردیا

    اسلام آباد: معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس کفالت پروگرام کے تحت 2لاکھ 80ہزار لوگوں رقم بھجوادیں اور عوام کو خبردار کیا کہ احساس پروگرام کےسروےکی فیس نہیں لی جاتی، کسی جعل ساز کو پیسے نہ دیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ احساس سروےملک میں جاری ہے،70فیصد مکمل ہوگیا، سروے کا مقصد مستحق خاندانوں کوتلاش کرکے ان کوحق دیناہے۔

    احساس سروے کے حوالے سے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ لاہور میں احساس سروے پچھلےہفتےشروع ہواہے، یہ کوئی ایساسروے نہیں ہے، جس میں ہیرپھیر ہوسکے، اس سروےسےکافی سارے پروگرامز منسلک ہے، احساس پروگرام کےسروےکی فیس نہیں لی جاتی، کوئی فلاحی پروگرام شروع ہوتا ہے تو جرائم  پیسہ دھوکا دہی شروع کر دیتے ہیں۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ یہ ڈیجیٹل سروے اس سال جون تک مکمل ہوجائےگا، احساس کی جو بھی سروسز ہیں، اس کی کوئی فیس نہیں، سروے کے  ساتھ ساتھ لوگوں کو وظائف بھی دے رہےہیں، ایسا نہیں ہوگا کہ سروے مکمل ہونے کے بعد خاموش ہوجائیں۔

    احساس کفالت پروگرام سے متعلق ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز2لاکھ 80ہزارلوگوں کومیسج ملاکہ رقم وصول کرلیں، آج بھی 2لاکھ لوگوں کومیسج جائیں گے، پروگرام سے متعلق شکایت کیلئے ٹول فری نمبرموجودہے، عوام سےاپیل احساس پروگرام کی ٹیموں سے تعاون کریں۔

    انھوں نے واضح کیا کہ کسی جعل سازکوپیسےنہ دیں سروےکی کوئی فیس نہیں، لوگوں کوجووظائف پہنچاتے ہیں وہ خدمت ہےاحسان نہیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اساتذہ کوسروےکی ذمہ داری ان کی رضامندی سےدی جاتی ہے، اگرکسی جگہ سروےسےاگرکسی نےمنع کردیا ایسا تو ہوتا ہے ، 99فیصد اچھاکام ہورہاہےاس کو زیادہ ہائی لائیٹ کریں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پوری حکومت کا انجن اس وقت نیک نیتی سے لگاہواہے، جہاں اتنابڑاکام چلتاہےوہاں بدعنوان عناصرسب سےبڑاچیلنج ہوتاہے، احساس میں ایک پوراسیل ہے، جو فیک میسجزپرکام کرتاہے۔

  • احساس کفالت پروگرام میں  رقم کی ادائیگی : رجسٹرد افراد کیلیے بڑی خبر آگئی

    احساس کفالت پروگرام میں رقم کی ادائیگی : رجسٹرد افراد کیلیے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس کفالت پروگرام میں رقم کی ادائیگی کے دوسرے مرحلے میں 2لاکھ 80ہزار خاندانو ں کو آج شام کو ایس ایم ایس موصول ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق احساس کفالت پروگرام کے دوسرا مرحلے کے آغاز کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا ،وزیراعظم عمران خان نے تقریب میں شرکت کی اور مستحقین کومالی معاونت کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا۔

    معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احساس کفالت پروگرام میں رقم کی ادائیگی کے دوسرے مرحلے کاآغازہورہاہے، 2لاکھ 80ہزارخاندانوں کو آج شام کو ایس ایم ایس موصول ہوگا اور یہ خاندان کل پیسے وصول کرسکیں گے ، اسی طرح کل 2لاکھ خاندانوں کوبھی ایس ایم ایس موصول ہوگا۔

    ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ جون کے آخر تک 70لاکھ خاندان احساس کفالت پروگرام میں شامل ہونگے ، احساس کفالت پروگرام سے 70لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔

    معاون خصوصی نے بتایا کہ حق داروں کے تعین کیلئے سروے کیاجارہاہے، پچھلے ہفتے 30ہزار لوگوں کو پروگرام سے ہٹایا ہے ، ہماری کوشش ہے صرف حق دار لوگ پروگرام میں شامل ہوں۔

  • احساس سروے سے متعلق  میسج:  ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے عوام کو خبردار کردیا

    احساس سروے سے متعلق میسج: ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے عوام کو خبردار کردیا

    اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس سروے میں پروگراموں سے فائدہ اٹھانے والوں کا تعین ہوگا، سروے ڈیجیٹل ہوگا، کوئی بھی فارم نہیں، سروے سے متعلق فیس بک اور واٹس ایپ پر کوئی میسج آئے تو وہ جعلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ احساس پروگرام کی چھتری تلے کئی پروگرام جاری ہیں ، سروے سے احساس پروگراموں سے فائدہ اٹھانے والوں کا تعین ہوگا۔

    ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ 41اضلاع میں سروس مکمل ہوچکا ہے، پنجاب کے75اضلاع میں اس وقت سروے جاری ہے ، ہمارے لئے ضلعی انتظامیہ کی مدد کے بغیر سروے نامکمل ہوتا، سروے بلاامتیاز اور مفت کیاجارہاہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے احساس پروگرام شفاف ہوناچاہیے، اساتذہ گھر پر آکرمفت سروے کریں گے،ایک پیسہ نہیں لیا جائے گا ، سروے ڈیجیٹل ہوگا، کوئی بھی فارم نہیں۔

    انھوں نے عوام کو خبردار کیا کہ احساس سروے سے متعلق کوئی بھی میسج نہیں کیا جائے گا، سروےسےمتعلق فیس بک،واٹس ایپ پرکوئی میسج آئے تو وہ جعلی ہے، سروے سے کوئی بھی فارم ملے تو وہ جعلی ہے، کوائف نہ بھریں۔

    یاد رہے عام عوام کی معاشی زندگی بہتر بنانے کیلئے جاری سروے کا جائزہ لیا جارہا ہے، قومی سماجی و معاشی رجسٹری تحفظ سروے مردم شماری جیسا ہے، یہ سروے 10 سال بعد ہورہا ہےملک میں61 فیصد سروے مکمل ہوگیا ہے جلد ہی باقی مکمل کرینگےمعاشی مشکلات دیکھ کر گھرانوں کو احساس پروگرام میں شامل کریں گے.

  • وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کیلئے  بڑا اعزاز

    وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کیلئے بڑا اعزاز

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو بی بی سی نے 2020 کےلیے سو بااثرخواتین میں شامل کر لیا ہے اور کہا ثانیہ نشتر نے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کےمطابق عوام کو با اختیار بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو بڑا اعزاز مل گیا ، بی بی سی نے دوہزار بیس کے لیے سو بااثرخواتین میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو شامل کر لیا ہے۔

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو غربت میں کمی ، عالمی صحت و ترقی میں اہم کردار ادا کرنے پر فہرست میں شامل کیا گیا ، ثانیہ نشتر دوہزار اٹھارہ سے غربت میں کمی کیلئے جاری پروگرام احساس چلارہی ہیں، جس نے پاکستان میں لاکھوں افراد کی زندگیاں بہتر بنائی ہیں اور انھیں بینک اکاؤنٹس مہیا کیے جہاں وہ اپنی رقم محفوظ کر سکیں۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کا کہناہے کہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر عالمی صحت کے حوالے سے ایک اہم رہنما ہیں، انھوں نے وزیر اعظم عمران خان کےوژن کےمطابق عوام کو با اختیار بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    نشریاتی ادارے کے مطابق بطور معاون خصوصی برائے انسداد غربت ثانیہ نشتر نے وہ اقدامات اٹھائے ہیں جس کی مدد سے پاکستان ایک فلاحی ریاست بن سکے۔

    خیال رہے بی بی سی کی جانب سے ہر سال دنیا کی 100 بااثر خواتین کی فہرست مرتب کی جاتی ہے ، اس سال 100 خواتین کی فہرست میں ایسے ناموں کو شامل کیا گیا ہے جو پریشان کن حالات میں رہتے ہوئے بھی تبدیلی لانے کے لیے راہنمائی کے ساتھ ساتھ متاثرکن کردار ادا کر رہی ہیں۔

  • احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے حوالے سے ضروری اعلان

    احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے حوالے سے ضروری اعلان

    اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ آن لائن احساس پورٹل پر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے، متاثرین آن لائن احساس پورٹل پرآج اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اہل افراد جنھیں احساس ایمرجنسی کیش پورٹل پر انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کے مسائل درپیش ہیں، وہ آن لائن احساس پورٹل پرجلد ازجلد اپنی درخواست جمع کروائیں، پورٹل آج رات 12 بجے درخواستوں کیلیئے بند ہو جائے گا تاہم ادائیگیاں 30 اکتوبر 2020 تک جاری رہیں گی، پورٹل کا لنک درج ذیل ہے۔

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ وہ لواحقین جن کے ا ہل افراد وفات پا چکے ہیں وہ اپنی درخوست معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے نام براہ راست درخواست بھجوائیں، آج 30 ستمبر2020 درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ ہے۔
    ۔

  • احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں اہلیت ، رجسٹریشن کرانے والے افراد کیلیے اہم خبر

    احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں اہلیت ، رجسٹریشن کرانے والے افراد کیلیے اہم خبر

    اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ وہ افراد جو 8171 پر امدادی رقم کیلئے اندراج کروا چکےہیں، وہ پورٹل پر شناختی کارڈ نمبر درج کر کے اہلیت معلوم کرسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے متعلق معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ عوام احساس پروگرام میں ویب پورٹل پراہلیت کی تصدیق کرسکتے ہیں، طریقہ کار جاننےکیلئےمعلوماتی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ جو افراد 8171 پر امدادی رقم کیلئے اندراج کروا چکے ہیں، وہ ویب پورٹل پر شناختی کارڈ نمبر درج کر کے اہلیت معلوم کرسکتے ہیں۔

    یاد رہے معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ احساس ایمرجنسی کیش کا دائرہ بڑھایا جارہا ہے، پروگرام کو203ارب تک بڑھا رہے ہیں ، جس سے پاکستان کی آدھی آبادی پروگرام سے مستفید ہوسکے گی۔

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ پروگرام کوعالمی سطح پربہت پذیرائی مل رہی ہے، سماجی بھلائی کا سب سےبڑا اور سب سے تیز پروگرام کیا، اس پروگرام میں وزیراعظم بھی ایک کیس ڈال اور نکال نہیں سکتے تھے۔